تاسف اعجاز عبید صاحب کے لئے دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
احباب محفل ہمارے ہردل عزیز اور پیارے ساتھی اعجاز عبید صاحب تقریباً دو ماہ سے بیمار ہیں اس دوران میں آپ ان کی طرف سے بہت کم پوسٹ دیکھ پا رہے ہوں گے میں آپ سب سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کروں گا۔ انہیں ضرور اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب گاہے گاہے اردو محفل پر تو تشریف لا رہے ہیں لیکن یہ علم نہ تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
 
ابھی فون پر چاچو سے بات ہوئی۔ طبیعت یقیناً نا ساز ہے پر اب کافی بہتر ہے۔ محفل پہ آمد گھر پہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث زیادہ متاثر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر انیس، مجھ کو یہ علم نہیں تھا کہ تم یہاں آ کر یہ اطلاع فراہم کر دو گے۔
میں لمحۂ موجود میں تو کافی بہتر ہوں لیکن تنہا کم ہی باہر نکل رہا ہوں۔ در اصل لیٹیسٹ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق مجھے Syncope ہو گیا ہے بلکہ درست یہ ہو گا کہ جانچ میں Syncope positive. ہوں۔ جن کو دلچسپی ہو وہ مزید گوگل کر لیں، مختصر یہ کہ اس میں کھڑے رہنے یا زیادہ چلنے پھرنے سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول کم ہو جاتا ہے، اور بندہ بے ہوش ہو سکتا ہے، جو میں ایک بار ہو گیا تھا، جمعے کی پہلی رکعت میں ہی دو بار!! اور صرف اتنے مختصر عرصے کے لئے کہ مجھے یاد ہے کہ سورہ غاشیہ پڑھی جا رہی تھی، جو اتنی طویل بھی نہیں ہوتی۔ بہر ھال فکر کرنے کی ضرورت نہیں، دعاؤں کی ضرورت تو ہر ایک کو ہر وقت رہتی ہے، اس لئے یہ تو نہیں کہوں گا کہ میرے لئے دعا نہ کی جائے۔ اس کے لئے شکرئے کا بٹن تو نا کافی ہے۔
سعود نے فون بھی کیا ابھی۔ اور انہوں نے بھی اطلاع دے دی ہے کہ میں بہتر ہوں، بس احتیاط کر رہا ہوں، طبیعت خراب تو ایسی تھی ہی نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملا عاجلا عطا فرمائے۔ آمین۔ اور اپنے انٹرنیٹ کنکشن کا بھی علاج کروا لیں۔ شاید یہ بھی آپ کی ناسازی طبع کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے امید ہے کہ تمام احباب آغاجی کو اپنی خلوت و جلوت کی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
آغا جی آپ ہمارے بڑے ہیں۔ میں بزرگوں کو بہت ہی اہم سمجھتا ہوں، یہ تو آپ کا عجز و عزیمت ہے جو اپنے بیماری کو خاطر میں نہیں لا رہے۔ یقینا آپ کا حوصلہ جوانوں کو مات دیتا ہے۔ اللہ رب العزت آپ کو خوش وخرم رکھے اور ہمارے سروں پر آپ کا سایہ تادیر قائم رہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بات تو واقعی تشویش کی ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اعجاز صاحب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے (آمین)۔
 

arifkarim

معطل
بڑھاپا بذات خود ایک عارضہ ہے۔ آجکل کے زمانہ میں ہر جگہ ملاوٹ کی وجہ سے انسان بہت جلد بوڑھا ہو جاتا ہے اور طرح طرح کی انگنت بیماریوں کا شکار۔ اللہ تعالیٰ سے باباجانی کی صحت یابی کی دعا اور ایک التماس: پرہیز کریں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top