میں بھی اردو کی ترقی کا حصےدار بننا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔

a2usmani

محفلین
اسلام و علیکم دوستوں، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

مجھے اردو کے حوالے سے کام کرنے کا بہت شوق ہے مگر اس کا بارے میں پتہ نہیں ہے اس وجہ سے کچھ کر نہیں پاتا ہوں۔

آپ لوگوں سے گزارش ہو کہ میری رہنمائی کریں تاکہ میں بھی اس میں حصہ لے سکوں اور اردو کی ترقی کا ذریعہ بن سکوں۔

شاکر القادری صاحب سے بھی میری اچھی سلام دعا ہے۔ ایک شاکر صاحب ہیں جن کو دیکھ کر مجھے بھی بہت شوق ہوا کہ اردو کی ترقی کا میں بھی حصہ دار بنوں۔ دوسرا یہ کی میں Pakistan Developers Conference میں گیا تھا تو Durrani Sahab سے بھی ملاقات ہوئی اور اقسوس بھی ہوا کہ اردو کی ترقی میں وہ اپنا کردار صحیح طرح سے ادا نہیں کررہے ہیں۔ اس وجہ سے مجھے اور شوق ہوا۔

اب میں یہاں ہوں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں ، برائے مہربانی میری رہنمائی کریں کہ میں کس طرح اردو کی ترقی میں حصے دار بنوں آپ لوگوں کی طرح۔۔۔۔۔۔

مجھے کیا کیا سیکھنو چاہیے سب سے پہلے، کیا کرنا ہوگا۔ میں ویب سائٹس بناتا ہوں مگر ابھی تک اینگریزی میں ۔ ۔Joomla, HTML ,CSS ۔ ان سب پر میں کام کرتا ہوں۔۔۔۔

آپ لوگوں کے جوابات کا انتظار رہے گا۔۔

عدنان احمد عثمانی
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا جذبہ صادق ہے تو آپ ویسے بھی اردو کی ترقی میں حصہ دار بن چکے ہیں۔ ایک عدد مفت کا مشورہ دوں گا کہ کسی شخصیت کے بارے میں ایسے محفل میں رائے دینے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔ میں خود درانی صاحب کو نہیں جانتا لیکن کسی جاننے والے کو تکلیف پہونچ سکتی ہے۔
 

a2usmani

محفلین
پہلے مجھے یہ تو بتائیں کہ میں کس طرح مدد کر سکتا ہوں۔
سعید بھائی آپ نے اس بات کا جواب نہیں دیا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عدنان، ایک پراجیکٹ کی نشاندہی تو دوست (شاکر عزیز) نے کر دی ہے۔ آپ چاہیں تو اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کی دلچسپی جملہ میں زیادہ ہے تو آپ اردو جملہ 1.5.11 پیکج کو موجودہ ورژن پر اپڈیٹ کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
نبیل برادر۔ جملہ 1.6 پر اگر اردو ایڈیٹر لاگو کرنا ہو تو ااسی طرح ہو جاے گا جیسے 1.5 پر آپ نے کیا تھا؟ یا کچھ الگ تبدیلی درکار ہو سکتی ہے ؟
مسئلہ یہ ہے جملہ اردو کا ورژن تھوڑا پرانا ہو چکا ہے جبکہ ٹیمپلیٹس اور ایکسٹنشن نیو پر بنتی ہیں ، اردو جملہ چلتی سایٹس کو اپ ڈیٹ کرنا بھی آسان نہیں اسلیے 1.6 اردو جملہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
 
Top