اسلام آباد مین ائر بلو کا طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ

وجی

لائبریرین
اسلام آباد میں آج ائر بلو کا طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ
تقریبا 157 افراد جہاز پر سوار تھے
جہاز ترکی سے براستہ کراچی اسلام آباد جارہا تھا
کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے اس طیارے کو حادثہ پیش آیا
دان نیوز
جنگ اخبار کی خبر

لیکن بہت سارے سوال اٹھتے ہیں
مارگلہ ہلز کا علاقہ نو فلائی زون ہے پھر وہاں جہاز کس طرح چلا گیا
یہ راستہ اسلام آباد ائرپورٹ پر جہاز کے لیئے مختص نہیں
 

وجی

لائبریرین
ظہور احمد سولنگی صاحب ہمیں افسوس ہے
اللہ انکے گھر والوں کے حال پر رحم کرے
اوراس حادثے میں جنتے بھی مرحومین ہیں انکی مغفرت وبخشش کرے آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اس طیارے میں ایسا بھی ایک جوڑا تھا جن کی شادی 5 دن پہلے 23 جولائی کو ہوئی تھی۔ واہ ری قسمت۔
 

mfdarvesh

محفلین
ایک عینی شائد کے مطابق طیارہ بہت نیچی پرواز کر رہا تھا حتی کہ بلیو ایریا کی عمارتوں سے ٹکرانے کا خدشہ لگ رہا تھا اور طیارہ لینڈنگ موڈ میں تھا۔ ٹائر کھلے ہوئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کی پائیلٹ دانستہ طیارہ آبادی سے باہر کے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اصل تو تحقیق سے پتہ چلے گا
 
کچھ اسی طرح کی خبریں آرہی ہیں۔ اللہ مرحومین پر رحمت کرے اور انکے لواحقین کو صبر و اجر عطافرمائے۔
اس مصیبت کے موقعہ پر دو چیزیں البتہ سامنے آئیں، کہ ہمارے خواص و انتظامیہ کس قدر بد انتظام اور سست ہے اور یہ بھی کہ ہمارے عوام کس قدر دستیاب اور ہمدرد ہیں۔ عوام کی ہمدردی و ہمت اور انتظامیہ کی بے ہمتی اور بدنظمی نے ملکر آج تیسرے دن بھی ملبہ پھولنے پر لگایاہوا ہے۔
 

طالوت

محفلین
ایک روزہ قومی سوگ پر قومی پرچم سر نگوں کیا گیا ہے ۔ میری رائے میں اس سوگ میں ایک ماہ کا اضافہ کر دینا چاہیے ۔ آخر کو سیلابی ریلوں سے مرنے والے بھی پاکستانی ہیں ۔
 
کس کس بات کا سوگ منائیں گے۔ ۔ ۔بے حسی کا سوگ؟
جن سفید پوش لوگوں کو آٹھ آٹھ اور دس دس ہزار کے بجلی کے بل بھیجے جاتے ہیں انکے لئے تو سیلاب اور مارگلہ کا وقوعہ انکے گھر میں ہی پیش آجاتا ہے۔
 

زینب

محفلین
میرا دل تو اب تک دکھی ہے پر اللہ بےنیاز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک لواحقین کو صبر عطا کرئے کہ وہ یہ عظی، غم برداشت کر سکیں
 

زینب

محفلین
صدر باراک اوبامہ کا پاکستان ميں مسافر بردار طيارے کے حادثہ پر بيان


http://www.keepandshare.com/doc/211...he-passenger-plane-crash-in-pakistan-pdf?da=y


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

آپ کو خود بھی افسوس ہوا کہ نہیں آخر کو اپ بھی توہم جیسے پاکستانی ہی ہیں یا امریکیوں کے پیغام پہنچا پہنچا کے محض ڈاکیے کا کردار ادا کر کے ہم سے امریکہ کے لیے کسی نرم گوشے کی امید ہے
 
Top