جنات کا پوسٹ مارٹم

خواجہ طلحہ

محفلین
index2.php
ہمارے معاشرے میں دینی مسائل سے ناواقفیت کی بناء پرلوگ کثرت سےنام نہاد عاملوں ،جادوگروں اور بنگالی بابوں کے دام تزویر میں پھنس کر متاع دنیا کےساتھ دولت ایمان بھی لٹا بیٹھتے ہیں قرآن وسنت کی روشنی میں جادوٹونہ،علم نجوم اور جفرورمل وغیرہ قطعی ممنوع امور ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان میں مشغول ہے زیر نظرکتاب میں فاضل مؤلف نے ان تمام معاملات کا قرآن وسنت کی روشنی میں بے لاگ جائزہ لیا ہے اور ان کی ممانعت وقباحت ثابت کرنے کےساتھ ساتھ نجومیوں ،رملوں جفریوں ،کاہنوں اور نام نہاد عاملوں وغیر ہ کی کتابوں ،مقالوں ،اشتہاروں اور ان کےمنہ پھٹ دعوؤں کی روشنی میں ان کی کذب وتضادبیانیاں پيش کرکے انہیں جھوٹا ثابت کیا ہے اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین نہ صرف جھوٹے عاملوں کے مکروفریب سے بچ سکیں گے بلکہ جادو او رجنات کے توڑ کے شرعی طریقوں سے بھی آگاہی حاصل کرسکیں گے –(انشاء اللہ )

بشکریہ کتاب وسنت ڈاٹ کام۔
 

dxbgraphics

محفلین
جہاں ان نام نہاد عاملوں، پیروں، باباوں، نجومیوں نے دین برباد کیا وہاں کئی معصوموں کی زندگیاں بھی برباد کی ہیں۔ جو کہ قلم لکھنے کی ہمت نہیں کررہا ہے۔

طلحہ بھائی اگر درج بالا لنک کام نہیں کر رہا ہے ۔ کوئی دوسرا ربط مل سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں ان چکروں میں آنے والے لوگوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ جو ایک دوسری کی سنی سنائی باتوں پر عمل کرتے ہوئے مختلف پیروں اور کاہنوں کے پیچھے بھاگتی نظر آتی ہیں۔ دیہاتوں کی حالت تو اور بھی بُری ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ حضرت نے کتاب تو لکھدی اور ہر قسم کے حوالے بھی دے دیئے لیکن اس کتاب کو ان لوگوں تک پہنچائے گا کون کہ اسے پڑھنا بھی ہے۔
 

arifkarim

معطل
دنیا مریخ پر پہنچ گئی ہے اور ہم مریخ کو دیکھ کر آنے والے دن کا انتظار کر رہے ہیں:)
 

ابو یاسر

محفلین
جن ڈھونڈنے کے لئے مریخ پر جانے کی کیا ضرورت؟

یہی تو میں بھی پوچھنا چاہتا ہوں!
آپ کو جن، بھوت، پریت سب سعودی میں مل جائیں گے۔ ان دجالی صفت دیکھ کرتو اچھے سےاچھے بھوت کا پتا پانی ہو جائےگا۔
اگر کوئی سادہ انسان گھبرا کر واپس جانا بھی چاہے تو یہ شیطان کی طرح اسے ستا ستا کر ناکو چنے چبوا دیتے ہیں۔
اصلی جن کو عطر وغیرہ بہت پسند ہوتا ہے اسی طرح انہیں بھی عود مرغوب ہے ۔
ہر طرح کی خوشبو کو جانچنے کایہ کمال ان کو پٹرول کی خوشبو سونگھ کر ہوا۔
جن(حقیقی) بھی ہماری طرح کھاتے اور کماتے ہیں اور جب کہ انسانوں کے یہاں کاغذی قانون اتنے سخت ہونے کے باوجود یہ عالم ہے تو جنوں میں تو اور پتہ نہیں کیا کیا کرتے ہونگے
ایک غریب بے چارہ اپنی بیوی بچوں کو چھوڑکرکسی سعودی جن کے ویزے پر یہاں آیا
اس نے اسے رہنے کے لیے ایک چراغ دیا کھانے کے لیے( سیلری میں پلس مکافہ لکھ کر ) دیا مگر بے چارہ وہ اب ہر طرح سے اپنے کفیل کا پابند ہوجاتا ہے جیسے کسی گاوں کی لڑکی اپنے شوہر کا حکم بجا لاتی ہے بعینہ اسی طرح اسے بھی تابعدار ہونا پڑتا ہے۔
یہ اور بات ہے کہ ان چکروں میں اس کی خود کی بیوی نقل کفالہ کروا لیتی ہے۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
محترم حضرات گرامی!
اس دھاگہ میں ایک سنجیدہ سی کتا ب کا تعارف پیش کیا ہے ۔جو کہ ہمارے معاشرے میں بیٹھے نام نہاد جعلی ،پیر فقیر اور سنیاسی باوں کا پول کھولنے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔ جو کہ معصوم لوگوں کے ایمان کے ساتھ ساتھ صحت سے بھی کھیلتے ہیں۔
اگرچہ نام میں کچھ مزاح سا لگتا ہے۔ لیکن موضوع بہت سنجیدہ ہے۔
 

شاکر

محفلین
دراصل کچھ احباب "جن" کے وجود ہی کے منکر ہیں ( جو خود قرآن کے انکار کو لازم ہے)۔ ان کیلئے اس کتاب میں غالباً سنجیدگی کا کوئی پہلو موجود نہیں ہو سکتا!
 
Top