ایڈوب ڈریم ویور میں یونی کوڈ اُردو کا مسئلہ

مجھے یونی کوڈ اُردو میں ایک اسلامی ویب سائٹ بنانی ہے لیکن مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ڈریم ویور میں اُردو نہیں ٹائپ کی جارہی۔ کسی نے بتایا کہ ڈریم ویور مڈل ایسٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں تو اس میں یونی کوڈ اُردو ٹائپ کی جاسکے گی۔ اس ہدایت کی روشنی میں ڈاریم ویور سی ایس فور مڈل ایسٹ ورژن بھی ڈاؤن لوڈ کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس سلسلہ میں آپ حضرات کی درج ذیل اُمور میں راہنمائی درکار ہے:
۱)حذف کردہ
۲) آج کل جو یونی کوڈ اُرود میں ویب سائٹس بن رہی ہیں (مثلا اُردو محفل کو ہی لے لیں) وہ کس طرح بنائی جاتی ہیں؟ مطلب کس سوفٹ وئیر پر؟ اگر وہ ڈریم ویور پر ہی بنائی جاتی ہیں تو اس طریقہ کیا ہے؟
اُمید ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ فرماکر اپنی قیمتی آراء سے نوازیں گے۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم ڈریم ویور کے ذریعے نہیں بنائی گئی۔ ڈریم ویور میں اردو ٹائپ کرنے کے لیے آپ کو اپنے سسٹم میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ آپ اگر کچھ تفصیل فراہم کریں کہ آپ کونسا آپریٹنگ سسٹم اور اس کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ مزید براں یہاں پبلک فورم پر سوفٹویر پائریسی منع ہے۔ اور اس کے لیے ڈریم ویور کا عام ورژن بھی چل جائے گا، مڈل ایسٹرن ورژن کی ضرورت نہیں ہے۔
 
نبیل بھائی پہلے تو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معذرت چاہتا ہوں، یہ خلاف ورزی محض ناواقفیت کی بناء پر سرزد ہوئی، انشاء اللہ آئندہ خیال رکھوں گا۔
آپ نے آپریٹنگ سسٹم کی تفصیل طلب فرمائی ہے جو درج ذیل ہے:
مائیکرو سوفٹ ونڈوز ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن 2007(سروس پیک ٹو)
کمپیوٹر میں اُردو لینگویج انسٹال ہے اور اُردو کی بورڈ بھی۔
مزید معلومات احقر کے علم میں نہیں ہیں۔
 
ڈریم ویور میں اردو ویب سائیٹ بنانا مشکل نہیں ہے۔ میں نے آپ کے سوال کا متن فائل میں کاپی کیا اور اسے محفوظ کر دیا۔ فائل کو چلانے پر رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔ اگر آپ کے پاس اردو کی سپورٹ اور کلیدی تختہ نصب ہے تو آپ خود اردو ٹائپ بھی کر سکتے ہیں، جس ورژن میں یہ فائل بنائی ہے وہ مڈل ایسٹرن ورژن نہیں ہے

dreamweaver_urdu.jpg

اس میں اتنا ضرور ہے کہ جب آپ ڈریم ویور میں الفاظ لکھتے ہیں تو وہ کچھ ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن فائل محفوظ کرنے پر براؤذر الفاظ مکمل دکھاتا ہے۔
 
بہت بہت شکریہ کاشف بھائی!
آپ نے عملی طور پر عام ڈریم ویور میں اُردو ٹائپ کرکے دکھادی، یوں میرا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
آپ کی دی گئی مثال کی تصویر میں یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ اس کے لیے ڈریم ویور کا بالکل نیا ورژن بھی ضروری نہیں ہے کیوں کہ آپ کی مثال میں ڈریم ویور سی ایس تھری نظر آرہا ہے اور اس میں بھی آردو کی کامیاب ٹائپنگ کا نمونہ دکھایا گیا ہے۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے (آمین)
 
راج

محفلین
میں ڈریم ویور 4 استعمال کررہاہوں مگر اس میں بھی الفاظ اسی طرح ٹوٹے ہوئے ہی دکھائی دیتے ہیں- لیکن رزلٹ میں کوئی مسئلہ نہیں-
ڈریم ویور میں اردو استعمال کے لئے میں ایک طریقہ استعمال کرتا ہوں اگر کوئی چھوٹی سی لائن ہو تو میں ڈائرکٹ ڈریم ویور میں ٹائپ کر لیتا ہوں اور اگر کئی لائن ہیں تو نوٹ پیڈ میں ٹائپ کرکے اسے کاپی کرلیتا ہوں اور ڈریم ویور میں پیسٹ کرلیتا ہوں- اور ہاں نوٹ پیڈ میں ڈیفالٹ فانٹ تاہوما سلیکٹ کیا ہوا ہے-
اس طرح کام چل رہا ہے-
 
ڈریم ویور میں اردو ویب پیج بنانے کے لئے ایک اہم نقطہ یہ بھی ہے کہ Preferences میں پیج انکوڈنگ میں ڈیفالٹ سیٹنگ مندرجہ ذیل کر لیں تاکہ آپ کو بار بار پیج پروٹیز پینل میں یہ عمل نہ کرنا پڑے!

dwprefs-encoding.png

راج بھائی!
مزید انفارمیشن کے لیے شکریہ
آپ کا بتایا ہوا طریقہ نہایت مناسب ہے اور میرا بھی انشاء اللہ اسی طرح سے کام کرنے کا ارادہ ہے کہ زیادہ تحریری مواد ایم ایس ورڈ یا نوٹ پیڈ پر ٹائپ کرکے بعد میں اسے ڈریم ویور پر لاکر پیسٹ کیا جائے۔
رہی بات ڈریم ویور میں الفاظ کے ٹوٹنے کی تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اصل مسئلہ تو اس وقت ہوتا جب براؤزر پر الفاظ اسی طرح ٹوٹی شکل میں دکھائی دیتے جبکہ براؤزر میں تحریر درست نظر آتی ہے۔
فی الحال تو شروعات کر رہا ہوں، اگر آئندہ بھی مسائل درپیش ہوئے تو آپ حضرات کو زحمت دے کر راہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔ اُمید ہے کہ اسی طرح حوصلہ افزائی فرماتے رہیں گے۔
اللہ آپ حضرات کے علم میں مزید اضافہ فرمائے اور ہمیں اسی طرح علم کو پھیلانے کی توفیق عطافرمائے۔
والسلام
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شعیب بھائی
آپ جب بھی تشریف لاتے ہیں تو کچھ نیا ضرور ساتھ لے کر آتے ہیں۔
اس وقت بھی آپ نے میرے لیے بہت قمیتی ٹپ کا تحفہ ارسال کیا ہے۔ اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے اور آپ اسی طرح علم پھیلاتے رہیں۔ میں آپ کے فلیش سے متعلق ٹیوٹوریل بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ یہ سلسلہ جاری رکھیے گا۔ والسلام
 
راج

محفلین
حافظ سمیع اللہ آفاقی صاحب ایک بات اور اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ براوزر میں بھی الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں اس کے لئے حل صرف یہ ہے کہ آپ سی ایس ایس میں فونٹ کا نام برابر دیں یعنی تاہوما یا ایریل ، علوی نستعلق وغیرہ- تو انشا اللہ آپ کو فونٹ ٹوٹنے کا مسئلہ بھی نہیں آئے گا-
 
راج بھائی تاہوما اور ایریل تو براؤزر میں چل جاتے ہیں۔ کیا علوی نستعلیق فونٹ کو بھی براؤزر بالکل ٹھیک ٹھیک دکھاتا ہے یا اس میں بھی کچھ الفاظ ٹوٹے دکھائی دیتے ہیں؟ ویسے آپ نے علوی نستعلیق کا بھی ساتھ میں ذکر تو کیا ہے لیکن مزید کنفرم کرنے کے لیے پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
میرا ارادہ جمیل نوری نستعلیق میں ویب سائٹ بنانے کا تھا، کیا جمیل نوری نستعلیق ویب سائٹ بنانے میں کارآمد ہے یا اس میں بھی وہی مسئلہ ہے؟
یہ سوال پوچھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ احقر نے ایک آدھ سائٹ جمیل نوری نستعلیق میں بھی بنی ہوئی دیکھی ہیں، اگر ڈریم ویور میں ایچ ٹی ایم ایل بنانے سے جمیل نوری نستعلیق کے الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں تو کس سوفٹ وئیر پر طبع آزمائی کی جائے کہ وہ یونی کوڈ سپورٹ بھی ہو اور اس میں الفاظ بھی بالکل درست نظر آئیں۔
اس پر کچھ روشنی ڈالیں، میرے ساتھ انشاء اللہ بہتوں کا بھلا ہوگا۔ جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء
 
arifkarim

معطل

کیا محفل پر جمیل و علوی درست کام نہیں کرتے؟
 
کیا محفل پر جمیل و علوی درست کام نہیں کرتے؟
محفل پر جمیل وعلوی بالکل درست کام کرتے ہیں لیکن شروع میں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ اُردو محفل ڈریم ویور پر نہیں بنی، کس سوفٹ وئیر پر بنی ہے، اس پر کچھ روشنی نہیں ڈالی گئی۔
 
arifkarim

معطل
محفل پر جمیل وعلوی بالکل درست کام کرتے ہیں لیکن شروع میں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ اُردو محفل ڈریم ویور پر نہیں بنی، کس سوفٹ وئیر پر بنی ہے، اس پر کچھ روشنی نہیں ڈالی گئی۔

جناب، اردو محفل تو ایک وی بی فارم ہے۔ کوئی سائٹ نہیں ہے۔ آپ ایک سادہ سائٹ ڈریم ویور میں بنا سکتے ہیں۔ مزید کمپلیکسٹی کیلئے جوملہ اور دیگر ویب ڈویلپمنٹ پلیٹ فارمز استعمال کئے جا سکتے ہیں:
 
دوست

محفلین
جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق فونٹس ہیں نا کہ سافٹویرز۔ یہ فونٹس کی بھی سافٹویر میں استعمال ہوسکتے ہیں ویب پر بھی اور ڈیسکٹاپ پر بھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
حافظ صاحب، آپ کافی بنیادی نوعیت کی معلومات پوچھ رہے ہیں۔ ڈریم ویور وغیرہ میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل صفحات بن سکتے ہیں، کوئی فورم نہیں بن سکتی۔ آپ کو اگر ویب ٹیکنالوجی پر دسترس نہیں ہے تو بہتر ہوگا کہ آپ اس سلسلے میں کسی اور کی خدمات حاصل کر لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں مشورہ دوں گا کہ حافظ صاحب کمپوزر کو آزما کر دیکھیں۔ یہ آسان بھی ہے ویب پیج بنانے کے لئے اور اس میں سارے نستعلیق فانٹس ’وزی وگ‘ دکھائی دیتے ہیں۔ میری ’برقی کتابیں‘ کمپوزر پر ہی بنی ہے۔
 
میں مشورہ دوں گا کہ حافظ صاحب کمپوزر کو آزما کر دیکھیں۔ یہ آسان بھی ہے ویب پیج بنانے کے لئے اور اس میں سارے نستعلیق فانٹس ’وزی وگ‘ دکھائی دیتے ہیں۔ میری ’برقی کتابیں‘ کمپوزر پر ہی بنی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الف عین صاحب
بہت بہت شکریہ راہنمائی کا، ساتھ میں آپ نے کمپوزر کا لنک بھی دے دیا ہے، اس سے مزید آسانی ہوگئی ہے، میں انشاء اللہ اسے ضرور ٹرائی کروں گا۔ جزاکم اللہ خیرًا احسن الجزاء
 
Top