یو ٹیوب اور وکی پیڈیا بھی پاکستان میں بین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
آج نہ وکی پیڈیا کا کوئی لنک کھل رہا ہے اور نہ یوٹیوب کا کوئی لنک۔ لگتا ہے پاکستان کو بے علم بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ خدا ہمارے حال پر رحم کرے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں آہستہ آہستہ اس "حکم" پر عمل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب ابھی تک چل رہی ہے، انگلش وکی پیڈیا بند ہو گیا ہے، دوسری زبانوں میں کھل رہے ہیں، بہرحال کچھ دیر تک شاید سب کچھ بند ہو جائے۔

اسلام اسی طرح تو نافذ ہوگا پاکستان میں!
 
وارث صاحب صرف انگریزی وکی پیڈیا ہی بند کیا گیا ہے۔
 
ریگزار

محفلین
موبائل جی پی آر ایس پر آج فیس بک بھی کھل رہی تھی۔ یہاں پر بات ماننا اس آسان تھوڑی نہ ہے
 
پردیسی

محفلین
یو ٹیوب کو بند کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہاں سیاستدانوں کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں۔اور یو ٹیوب ان کی آنکھوں میں بہت عرصے سے کھٹک رہا تھا اوراسی وجہ سے اس ہلے میں انہوں نے اسلام کی آڑ لے کر یو ٹیوب کو بھی بند کر دیا ہے
 
arifkarim

معطل

بہرحال سچ کو کو ن بین کرے گا۔ یوٹیوب کے علاوہ کئی اور دوسری سائٹس پر یہی مواد بکثرت دستیاب ہے۔
 
زین

لائبریرین
ویب سائٹس بلاک کرنے سے اچھا ہے کہ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔
 
ابوشامل

محفلین
یوٹیوب کو بلاک کرنے کے اقدام سے تو "سازش کی بو" آ رہی ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا بھی خواہ مخواہ میں رگڑے میں آ گیا۔ میرے خیال میں صرف فیس بک کو بین کرنے کا عدالتی فیصلہ ہی کافی تھا۔ باقی حرکتیں "شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں" نے کیں۔
 
محمدصابر

جبکہ میرے خیال میں ایسا صرف اس لئے کیا گیا کہ فیس بک بین رکھنے کا اگر فیصلہ برقرار رہتا ہے تو لوگ کم تڑپیں گے اور فیس بک شاید دوبارہ نہ کھل سکے۔ لہذا ساتھ میں اور مشہور ویب سائٹس بھی بند کرو تاکہ احتجاج ہو اور فیصلہ پر اثر انداز ہو سکے۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے ہاں ٹوِٹڑ اور میٹا کیفے کا بھی ٹینٹوا دبا دیا گیا۔
عدالت یا پی ٹی اے کی جانب سے جن ویب سائٹوں کو بند کرنے کا حکم نہیں بھی دیا گیا انھیں بھی اتصالات نے اپنے ملک متحدہ عرب امارات کی طرح یہاں بھی اپنی ازلی غنڈہ گردی دکھاتے ہوئے بند کر دیا۔ ہور چوپو
 
فاتح

لائبریرین
پروکسی یا ٹنل سروسز دینے والی کافی ویب سائٹیں بھی بلاک کر دی گئی ہیں۔
لگتا ہے جلد ہی ایران کی طرح پاکستان میں بھی آدھا انٹرنیٹ بین ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top