اجمل قصاب "بھگوان مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا"

مہوش علی

لائبریرین
اجمل قصاب کا انٹرویو سامنے آیا ہے۔ اس میں چند چیزیں غور کرنے کی ہیں:

1۔ اجمل قصاب کا لب و لہجہ ہرگز کسی پنجاب کے علاقے کا نہیں ہے۔ بلکہ آج کے پاکستان کی نوجوان نسل میں کوئی اس لب و لہجے میں نہیں بولتا۔ یہ ہو سکتا ہے کہ 1947 میں انڈیا سے ہجرت کرنے والوں میں تو ہو سکتا ہے کہ کوئی اس لب و لہجے کا مالک ہو، مگر ان کی نئی نسلیں جو پاکستان میں جوان ہوئی ہیں، ان میں کوئی بھی اس لب و لہجے کا مالک نہیں ہو سکتا۔

2۔ انکل کو یہ ویڈیو دکھائی تو انکے مطابق یہ کوئی انڈین حیدرآباد کا باشندہ لگتا ہے۔

3۔ اور ویڈیو میں 3:07 منٹ پر یہ شخص کہہ رہا ہے "بھگوان مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا۔"

4۔ پولیس افسر بھی اجمل قصاب کے منہ میں الفاظ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔


(ناظمین: براہ مہربانی اس تھریڈ کو صحیح سیکشن میں منتقل کر دیجئے گا۔ شکریہ)
 
Top