ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے۔۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون

اناللہ واناالیہ راجعون
ڈاکٹر صاحب اپنے نامہ اعمال سمیت اللہ رب العزت کے حضور حاضر ہو گئے انہوں نے اپنی پوری زندگی جس درمندی، اخلاص نیت اور سعی کے ساتھ امت محمدیہ کے لیے اپنے دن رات صرف کیے،قرآن مجید کے ساتھ نہ صرف اپنا تعلق جوڑے رکھا بلکہ اللہ کی اس عظیم کتاب کی تعلیم کو عام کیا، پوری امید کی جاسکتی ہے اللہ رب العزت نے بھی ان کو اپنی بے کراں رحمتوں و نعمتوں سے نوازا ہو گا۔
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کے درجات کو بلند فرمائیں ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں، اور قبر سے حشر تک ان کے معاملات کو اپنی رحمت کے صدقے آسان فرمائیں۔
ڈاکٹر صاحب جب تک حیات رہے اپنے ممدوح علامہ اقبال کے اس شعرکے مصداق رہے
ہوا ہے گو تند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مرد درویش جس کو حق نے دیے ہیں انداز خسروانہ

اور آج وہ ہم میں نہیں لیکن قرآن اکیڈمی، تنظیم اسلامی ،اپنی گراں قدرتصانیف و خطبات اور اپنے بے شمار مترشدین کی صورت میں ان کا نام و کام انشاء اللہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
 
Top