ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

شازل

محفلین
میرا مشورہ ہے کہ فیڈورا میں آپکو پریشانی ہوگی کیونکہ یہ ذرا ایڈوانس لوگوں کی پسند ہے
میں نے آپکو پہلے ہی کہا تھا کہ بجلی جانے سے مسائل ہو سکتے ہیں لیکن آپکو حل بھی کا بھی آپشن دیا تھا
میرے خیال میں آپ بے فکر ہو کر اوبنٹو کو استعمال کریں اور چاہے بجلی مسئلہ بھی کرے
آخر اتنے ماہرین کی موجودگی میں آپکو پریشانی کی کیا ضرورت ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
جویریہ بٹیا ہم آپ کو فیڈورا کی ڈی وی ڈی نہ بھیج دیں؟
آپ سے فیڈورا کی تعریف سن سن کے میرا موڈ بن رہا ہے فیڈورا تنصیب کرنے کا:)
پر میں لینکس پر صرف مائیکروسافٹ ڈیٹا بیس ایکسس کی وجہ سے نہیں جا پا رہاہوں۔جوں ہی اس کا کو متبادل ملے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 
شازل بھائی ایڈوانس لوگوں کی پسند کی مہر نہ لگائیں کیوں کہ میں بالک بھی ایڈوانسڈ نہیں ہوں۔ ویسے فیڈورا میں کے ڈی ای ڈیسکٹاپ کے ساتھ آپ ونڈوز جیسا محسوس کر سکتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ فیڈورا کی ڈی وی ڈی میں پہلے سے ہی بہت سارے ایپلیکیشنز موجود ہوتے ہیں ظاہر ہے ساڑھے تین جی بی کی ڈسک میں خزانہ تو ہوگا ہی۔ لیکن میرا مشورہ ہوتا ہے کہ انسٹال کرتے ہوئے صرف اپنے ضرورت کی چیزیں ہی انسٹال کیجئے اس طرح پیکیج کم ہوں گے تو بار اپڈیٹ بھی کم کم اور کبھی کبھی ہوں گے۔
طلحہ بھائی اوپن آفس بیس میں یہ کام ممکن ہے۔ کیا آپ نے کبھی آزمایا نہیں؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ بھائی اوپن آفس بیس میں یہ کام ممکن ہے۔ کیا آپ نے کبھی آزمایا نہیں؟
ایک بار ونڈوز میں انسٹال کرکے ایکسس سے بیس میں کنورٹ کیا تھا۔ٹیبلز اور کیوریز کنورٹ ہوگئے تھے۔ لیکن کیوری رن کرنے پر بیس پروگرام ہیلڈ ہوجاتا تھا۔
اور ایکسس میں وی بی اے کا کافی استعمال ہے۔ جیسا کہ ایونٹ پروسیجر میں میکروز ،ماڈیولز وغیرہ ۔کیا بیس میں یہ سب کچھ مل جائے گا۔؟
 
اس معاملے میں میری معلومات محدود ہیں۔ کیوں کہ میں نے کبھی ایم ایس ایکسیس پر کام نہیں کیا۔ آپ ایک کام کر سکتے ہیں کہ اوپن آفس کا تازہ ترین ورژن ونڈوز میں انسٹال کر لیں اور تمام تجربات کر لیں اگر کامیابی ہو تو لینکس میں بھی کام بن جائے گا ان شاء اللہ۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
شکریہ بھائی بیس کی آزمائش شروع کرتا ہوں
۔ میں نے فیڈورا کی آئی ایس اور ڈاونلوڈ کی تھی۔یہ تو صرف کچھ ایم بی کی تھی۔یہ ساڑھے تین جی بی والی فیڈورا کہاں سے ملے گی؟
 
جی برادرم یہاں ملیں گی۔

ویسے فیڈورا کے غیر آفیشیل پیکیجیز بھی دستیاب ہیں جن میں کچھ ممالک میں ریسٹرکٹیڈ سافٹوئیرز بھی پیکیج میں شامل ہوتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اوپن آفس میں ایم ایس ایکسس کا کام کرنا ذرا مشکل ہے۔ ویسے ہی جیسے بہت زیادہ فارمیٹنگ والی ورڈ ڈاکیومنٹ کو اوپن آفس رائٹر کھولتے وقت ستیاناس کردیتا ہے۔ اوپن آفس پر کام کرنا ہے تو جس کا کام اسی کو ساجھے، اس کے اپنے فائل فارمیٹ میں کام کریں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اوپن آفس میں ایم ایس ایکسس کا کام کرنا ذرا مشکل ہے۔ ویسے ہی جیسے بہت زیادہ فارمیٹنگ والی ورڈ ڈاکیومنٹ کو اوپن آفس رائٹر کھولتے وقت ستیاناس کردیتا ہے۔ اوپن آفس پر کام کرنا ہے تو جس کا کام اسی کو ساجھے، اس کے اپنے فائل فارمیٹ میں کام کریں۔
دو تین سال کا کام ایکسس میں محفوظ ہے۔ اس لیے کوشش تھی کہ ایکسس سے بیس میں کنورٹ کرکے دیکھ لیتا ہوں۔ لیکن تجربہ ناکام رہا۔
اور نئے سرے سے سب کچھ کرنے کی ہمت اور وقت نہیں مل رہاہے۔:(
 

محمد سعد

محفلین
اگر تفصیلی طریقہء کار مل جائے تو کیا کہنے۔ میں نے کوشش کی مگر اس ڈر سے کہ کہیں ڈیٹا ضایع نہ ہو، تو بیچ میں چھوڑ دیا۔

لینکس کی تنصیب کا معیاری طریقہ یہ ہے کہ انسٹالیشن سی ڈی یا فلیش ڈرائیو سے بوٹ کر کے انسٹالر چلائیں۔ باقی سب کچھ تو آپ خود بھی سمجھ جائیں گی۔ بس پارٹیشننگ والے حصے کو سمجھنے میں تھوڑی مشکل ہوگی۔ یہاں ایک روٹ پارٹیشن بنائیں جسے / کی علامت (جو کہ اس کا ماؤنٹ پوائنٹ ہے) کے ساتھ ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ لینکس کی مرکزی پارٹیشن ہوگی۔ اگر ریم بہت زیادہ نہ ہو تو ایک عدد swap پارٹیشن بنائیں جو کہ ریم کی کمی کی صورت میں اضافی ریم کا کام کرے گی۔ یہ پارٹیشن عموماً ریم سے دو گنا حجم کی رکھی جاتی ہے اور عام حالات میں اسے ایک گیگابائٹ سے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ ونڈوز کی باقی پارٹیشنیں بھی لینکس میں سے قابلِ استعمال ہوں تو ان کے ماؤنٹ پوائنٹ طے کرنے ہوں گے۔ ماؤنٹ پوائنٹ وہ پاتھ (یا آسان الفاظ میں فولڈر) ہوتا ہے جس پر کسی پارٹیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ مثلاً روٹ پارٹیشن کا ماؤنٹ پوائنٹ / ہوتا ہے۔ باقی پارٹیشنیں روٹ پارٹیشن کی شاخوں کی طرح ہوتی ہیں۔ انہیں روٹ پارٹیشن پر مخصوص فولڈر بنا کر وہاں ماؤنٹ کیا جاتا ہے۔ مثلاً ونڈوز کی C پارٹیشن کے لیے آپ ‎/windows/c ‏جیسا کوئی ماؤنٹ پوائنٹ طے کر سکتی ہیں۔ خیال رکھنا کہ غلطی سے کسی اہم پارٹیشن کو فارمیٹ یا حذف نہ کر دیں۔ ایسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے ہمیشہ تمام اہم ڈیٹا کا بیک اپ رکھنا چاہیے۔
 

محمد سعد

محفلین
اوپن آفس میں ایم ایس ایکسس کا کام کرنا ذرا مشکل ہے۔ ویسے ہی جیسے بہت زیادہ فارمیٹنگ والی ورڈ ڈاکیومنٹ کو اوپن آفس رائٹر کھولتے وقت ستیاناس کردیتا ہے۔ اوپن آفس پر کام کرنا ہے تو جس کا کام اسی کو ساجھے، اس کے اپنے فائل فارمیٹ میں کام کریں۔

جی بالکل۔ مائیکروسافٹ آفس کے فائل فارمیٹ جیسے کسی بھی غیر آزاد فائل فارمیٹ کو عام طور پر اس کا اپنا پروگرام ہی بہترین طریقے سے چلا پاتا ہے۔ بلکہ کئی معاملات میں تو اس کا اپنا پروگرام بھی اسے ٹھیک سے نہیں چلا پاتا۔ چنانچہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمیشہ آزاد فائل فارمیٹس استعمال کیے جائیں (جیسے اوپن ڈاکومنٹ فارمیٹ ہے) جن کی سپورٹ بہت بہتر ہوتی ہے اور بعد میں آپ جب چاہیں ایک پروگرام سے دوسرے کی طرف چھلانگ لگا سکتے ہیں اور ڈیٹا کے خراب ہونے اور محنت کے ضائع ہونے کا ڈر بھی نہیں ہوتا۔
 

شازل

محفلین
شازل بھائی ایڈوانس لوگوں کی پسند کی مہر نہ لگائیں کیوں کہ میں بالک بھی ایڈوانسڈ نہیں ہوں۔
دیر سے جواب دینے پر معذرت
دراصل میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا تھا
کچھ کوڈک مجھ سے انسٹال نہیں ہورہے تھے اور سپورٹ بھی کم ہی مل رہی تھی، اس کے مقابلے میں اوبنٹو میں مجھے کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ جس جگہ آپ کو مسئلہ ہو اس پر بہت سارے سوال جواب مل جائیں گے ،
مجھے شروع میں ایک مسئلہ فیڈورا پر پیش آیا تھا کہ میرا ماینٹر ڈیٹکٹ نہیں ہورہا تھا،اور مجھے بہت زیادہ جگاڑ کرنی پڑی تھی اور انٹرینٹ پر اس کے متعلق کچھ واضح نہیں تھا(شاید اب ہو چکا ہو) دراصل انہی وجوہات کی بنا پر میں نے بات شروع کی تھی اور ویسے بھی ابتدا اوبنٹو سے کرنی چاہئے یہ میرا نہیں لینکس گروز کا کہنا ہے
 

محمد سعد

محفلین
فیڈورا میں غیر آزاد سافٹ وئیر (جیسے کچھ کوڈیکس وغیرہ) کی تنصیب کے لیے ایک اضافی سافٹ وئیر ریپازیٹری شامل کرنی پڑتی ہے کیونکہ فیڈورا پراجیکٹ سافٹ وئیر کے انتخاب کے بارے میں کافی سخت گیر ہے۔ اس کے بارے میں کچھ عرصہ قبل میں نے یہاں لکھا تھا۔ تحریر کا عنوان تھا "فیڈورا میں غیر آزاد سافٹ وئیر نصب کرنا
مجھے معلوم ہے کہ یہ کام بظاہر کافی مشکل نظر آئے گا لیکن حقیقت میں اس ریپازیٹری یا گودام کو شامل کرنے کے لیے بس دو پیکج ہی نصب کرنے ہوتے ہیں، جو اگر آپ چاہیں تو براؤزر کے اندر سے ہی کر لیں یا پھر اگر کمانڈو بننے کا شوق ہو تو کمانڈ لائن سے۔ :)
ہدایات یہاں پر موجود ہیں۔
http://rpmfusion.org/Configuration
 

جیہ

لائبریرین
اب اوبنٹو تب انسٹال کروں گی جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ بجلی کی یہ صورت حال ہے کہ چار چار گھنٹے غائب ہوتی ہے۔ بیچ میں کبھی ایک، کبھی دو گھنٹوں کے لئے اور کبھی کبھی تو صرف دس منٹ کے لئے آجاتی ہے۔ باقی اللہ اللہ خیر صلا. So this is the condition of my Ubuntu.
ایک ماہ کے تعطل کے بعد بالآخر ہم نے اوبنٹو 10.4 کو انسٹال بھی کر لیا اور سارے اپڈیٹس بھی مکمل کر لی۔ اس وقت مجھے دو مسائل کا سامنا ہے۔ ایک لیزر پرنٹر کا۔ پرنٹر آسانی سے انسٹال ہو گیا مگر پرنٹنگ نہیں کر رہا۔ دورا مسئلہ رئیل پلیئر کا ہے ۔ ہم نے لینکس کے لئے تیار کردہ ورژن ڈاونلوڈ کر لیا ہے مگر انسٹال کر نے کا طریقہ نہیں آتا۔ اس سلسلے میں تعاون کی درخواست ہے۔
 
جویریہ بٹیا آپ اتنے دنوں تک گم کہاں رہیں؟ اور چھوٹو سرکار کیسے ہیں؟

اب آپ بتائیں کہ جو فائل آپ نے ڈاؤنلوڈ کی ہے اس کا ایکسٹینشن کیا ہے؟ deb ہے یا کچھ اور؟
 

دوست

محفلین
رئیل پلئیر ریپازیٹریز میں نہیں ہے کیا؟ مطلب سنیپٹک پیکج مینجر سے انسٹال کرکے دیکھا آپ نے؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم! میں گم تو نہیں روز آتی ہوں بلکہ دن میں کئی کئی بار آتی ہوں۔ گبین آپ کی دعا سے بھلا چنگا ہے۔ شکریہ

رئیل پلیئر تو انسٹال ہو گیا خیر سے۔ در اصل ڈاون لوڈ شدہ فائل کمپرسڈ تھا ان ذپ کرنے کے بعد بہت سے سب ڈائریکٹریوں میں سے ایک میں سیٹ فائل مل گئی۔ چلانے پر کام ہو گیا۔ اب بس پرنٹنگ کا مسئلہ باقی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریئل پلئر کہاں گیا۔ میں نے تو انسٹال بھی کیا تھا اور چلایا بھی تھا۔ مگر اب کہیں نہیں مل رہا، اپلیکیشنز میں کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں۔
 
Top