سندھ سلامت، سندھی یونیکوڈ فورم

نبیل

تکنیکی معاون
آج مجھے اتفاقاً سندھ سلامت فورم کا پتا چلا جو کہ ایک سندھی یونیکوڈ فورم ہے۔ اگرچہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سندھی فورم نہیں ہے۔ محفل فورم کے ایک رکن نے اس سے پہلے بھی ایک سندھی فورم سیٹ اپ کی تھی لیکن سندھ سلامت غالباً پہلی سندھی فورم ہے جو کہ وی بلیٹن پر مبنی ہے۔ اس فورم پر کافی محنت کی گئی لگتی ہے۔ اس کے انٹرفیس کا بڑا حصہ سندھی میں ترجمہ شدہ ہے۔ اس فورم میں سندھی لکھنے کے لیے سندھی اوپن پیڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس فورم پر قوم پرستی کا عنصر غالب ہوگا، پھر بھی مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سندھی زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کچھ لوگ متحرک ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شیئرنگ کا شکریہ۔ پہلی نظر میں اچھا لگا۔ غالباً کرمسن وی بی اسٹال استعمال کیا گیا ہے۔ :)
 

دوست

محفلین
عنوانات سے تو اردو محفل جیسا سٹرکچر لگ رہا ہے اس کا۔ اردو کے الفاظ ہی ذرا تلفظ تبدیلی کے ساتھ استعمال ہوئے ہیں۔۔سمجھ آجاتی ہے تھوڑی تھوڑی۔:)
 

خلیل بہٹو

محفلین
سندھ سلامت فورم ایک سال کا ہوچکا ہے۔ اس کی سالگرہ پر اسے وی بی 4 پر اپ گریڈ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
 

charanzia

محفلین
میں بہت خوش ہوں سندھ فورم کا پڑھ کے،
رشید سمون صاحب کی ٹیم بہت اچھا کام کر رھی ہے
 
Top