ونڈوز7 کے 90والے ٹرائل ورژن کی مدت بڑھادی گی۔

arifkarim

معطل
جناب اب تو “اصلی“ ورژن آپکو مختلف وئیرز و ٹورنٹس سائٹس پر آسانی سے مل جائیں گے۔ اور ویسے بھی ونڈوز 7 کوئی بہت بڑا معرکہ نہیں ہے۔ بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔
 
arifkarim

معطل
مثلا کون کونسے مسائل؟

بھائی کئی ہا قسم کے مسائل ہیں۔ آپکے سسٹم کو بہت سلو کر دیتا ہے۔ بہت سارے وسائل محض گرافکس انٹرفیس پر صرف کر دیتا ہے۔ نئی ہارڈ وئیر ایکسلریشن کی بجائے پراسیسر پر انحصار کرتا ہے:
یہ تجربہ آپ خود بھی کر سکتے ہیں
 
خواجہ طلحہ

محفلین
میں اپنی بیکار بھارتی ونڈوز وسٹا پھینک کر لینکس کے تلخ میدان میں اترنے ہی والا تھا کہ سوچا ایک بار مائکروسافٹ کی نئی ونڈوز ۷ الٹی میٹ پر ٹرائی مارنی چاہئے! بس پھر کیا تھا ٹورنٹ گھمایا اور ۱۵ منٹ میں یہ جا وہ جا!:grin:
پرسنل ڈیٹا پہلے ہی ایک ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک پر ڈال چکا تھا اور اب خاکسار عید کے روز نئی ونڈوز ۷ کا مزہ لوٹ رہا ہے، الحمدللہ!

مجھے یہ ونڈوز پرانی بیکار وسٹا سے کہیں بہتر لگی ہے۔ تمام ضروری پروگرامز انسٹال کرنے باوجود بھی سلو نہیں ہوتی نیز ۶۴ بٹ کی اسپورٹ کے بعد تو واقعی عید ہو گئی ہے!
اگر آپ میں‌سے کسی نے ونڈوز ۷ انسٹال کی ہو تو رائے ضرور دیں!
عید مبارکاں!:battingeyelashes:
میں بھی اسی وقت سے آپ کے نقش قد م پر ہوں۔
اور ویسے بھی ونڈوز 7 کوئی بہت بڑا معرکہ نہیں ہے۔ بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔
اور تجربات کے نتائج میرے بھی آپ سے مطابقت کھا رہے ہیں

تو اب لینکس کے بارے میں کیا ارادے ہیں ۔
 
شازل

محفلین
مجھے ایکس پی کی نسبت سات میں زیادہ رفتار ملتی ہے البتہ گرافکس کی بات درست ہے میں نے چند دن پہلے تھری ڈی اسٹوڈیو میکس 2010 انسٹال کیا تو بار بار گرافکس بیسک سیٹنگ پر چلے جاتے تھے اور لو میموری کا آپشن بھی آرہا تھا اگرچہ اس کا بھی حل نکل آتا لیکن بہت تنگ کیا اس بات نے
 
arifkarim

معطل
میں بھی اسی وقت سے آپ کے نقش قد م پر ہوں۔

اور تجربات کے نتائج میرے بھی آپ سے مطابقت کھا رہے ہیں

تو اب لینکس کے بارے میں کیا ارادے ہیں ۔

اگر اگلی ونڈوز کی بھی یہی حالت رہی تو لینکس پر ہی جانا پڑے گا۔ ونڈوز محض پروگرامز کی اعلیٰ کوالٹی اور ورائیٹی کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں
 
خواجہ طلحہ

محفلین
مجھے ایکس پی کی نسبت سات میں زیادہ رفتار ملتی ہے البتہ گرافکس کی بات درست ہے میں نے چند دن پہلے تھری ڈی اسٹوڈیو میکس 2010 انسٹال کیا تو بار بار گرافکس بیسک سیٹنگ پر چلے جاتے تھے اور لو میموری کا آپشن بھی آرہا تھا اگرچہ اس کا بھی حل نکل آتا لیکن بہت تنگ کیا اس بات نے
کہیں آپ ایکس پی غلطی سے تو نہیں لکھ گئے۔وستا کی جگہ
 
خواجہ طلحہ

محفلین
کنفرمیشن اس لیے کی تھی کہ یہ بات میرے مشاہدہ کے خلاف تھی۔مجھے ونڈوز ایکس پی جیسی رفتار نہ وستا اور نہ ہی سیون میں ملی۔
 
Top