لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

مکی

معطل
حیرت کی بات ہے۔ میں نے تو آج تک کوئی ایسی لائیو سی ڈی نہیں دیکھی جو محض دکھاوے کے لیے ہو۔ بہرحال، آپ بے فکر رہیں۔ میرے پہلے تجربے کے نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں۔

ڈبین دکھاوے کی لائیو سی ڈیز جاری کرتا ہے، یہ نصب نہیں کی جاسکتیں..
 

محمد سعد

محفلین
فیڈورا کے اردو نسخے کی تیاری کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ بس پیکجز کا انتخاب اس طرح سے کرنا باقی ہے کہ ترجمہ شدہ اطلاقیوں کی تعداد غیر ترجمہ شدہ اطلاقیوں کے مقابلے میں اچھی خاصی ہو۔ :biggrin:
 

مکی

معطل
فیڈورا کے اردو نسخے کی تیاری کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ بس پیکجز کا انتخاب اس طرح سے کرنا باقی ہے کہ ترجمہ شدہ اطلاقیوں کی تعداد غیر ترجمہ شدہ اطلاقیوں کے مقابلے میں اچھی خاصی ہو۔ :biggrin:

زبردست سعد.. اردو ابنٹو جاری کر لوں پھر تمہیں ان اطلاقیوں کی فہرست بھیجتا ہوں..
 

سلیم احمد

محفلین
اردو سلیکس کی موکافائیوپر سیٹنگ

ماشاء اللہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے ۔
کیا اردو سلیکس کو موکا فائیو پر چلانا ممکن ہے اگر ہے تو اس کے لئے کیا طریقہ کار ہے کیونکہ دوسرے ورچول مشینوں کی نسبت موکا فائیو پر نئے سسٹم کو انسٹال کرنا آسان نظر آیا ہے ۔مجھے کچھ بھی نہیں کرنا پڑا صرف موکا فائیو انسٹال کرکے مطلوبہ سسٹم کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کیا ان کی ویب سائٹ سے میں نے پی سی لینکس اور لینکس ایکس پی انسٹال کیا ، بہت ہی آسان تھا ۔
 

عثمان حیدر

محفلین
السلام عليکم
امید ہے سب خیريت سے ہوں گے
ميں‌ خود نہ تو کوئی پروگرامر ہوں‌ اور نہ ہی اس بارے میں زیادہ جانتا ھوں لیکن اردو زبان سے دلی محبت ہے اور اس فورم میں بہت سے سافٹ وئرز کو اردو میں کنورٹ دیکھ کو تعریف کیے بنا نہیں‌رہا سکا ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں سب ہی ۔ اور خاص‌کر ابھی یہ آپریٹنگ سسٹم کو اردو میں‌کنورٹ دیکھ کر جو دلی خوشی ہوئی اس کو لفظوں‌میں بیان نہیں کرسکتا
جزاک اللہ
 

محمد عامر

محفلین
السلام علیکم!
مبارک باد قبول کریں اس کاوش کی! بہت اعلیٰ کام کیا ہے آپ نے! تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے! اردو کی دنیا آپ کی شکر گزار ہے اور رہے گی!
 
محترم میں نے
اردو سلیکس 2 ڈاونلوڈ کیا پھر سی ڈی میں بھی برن کے بعد بھی رن نہیں کر پارہا ہوں۔ اوراگر مجھے اسکرین شوٹ دے دیں تو نوازش ہوگی ۔لیکن پریشانی اس بات کی ہے میں نے بہترے کوشش کی میں انسٹال نہیں کر پارہاہوں براہ کرم کوءی میری بھی ندا سن لے
 
محترم اردو کی اعلیٰ خدمت پر مبارکباد قبول کریں مگر میں ڈاون لوڈ نہیں کرپا رہا نہ تو اردو ویب نہ ہی القلم سے دونوں جگہ ایرر 404 آرہا ہے اگر مجھے بھی عنایت کریں تو نوازش ہوگی
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top