بلوچستان اسمبلی میں‌ کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر کے لئے دعائے مغفرت

زین

لائبریرین
بلوچستان اسمبلی کے آج (جمعرات کو) ہونےوالے اجلاس میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر عبدالمجید لانگو کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
عبدالمجید لانگو بدھ کو کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ حامد شکیل کے مطابق مجید لانگو کئی پولیس اہلکاروں اور شہریوں‌کو قتل کرنے کے مقدمات میں‌ پولیس کو مطلوب تھا۔
 

طالوت

محفلین
ارے بھائی کیا انوکھی بات ہو گئی ، غدار شہید ، غاصبوں کو سلامیاں ، قاتلوں کے جلوس ، سب جائز ہے ۔ البتہ نہیں جائز تو اس باپ کے لئے دعا جو تین کم سن بچوں کا واحد سہارا تھا اور آرے بازار میں مرد مومن اور سید پاکستان کی بیمار ذہنیت کا شکار ہو گیا۔
وسلام
 

آفت

محفلین
اکبر بگٹی کو جس بے رحمی سے قتل کیا اس کے نتیجے میں بلوچستان میں بہت غصہ پایا جاتا ہے اور عوامی نمائندے عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے ایسا کرنے پر مجبور ہیں ۔ پردیس مشرف نے جو آگ بلوچستان میں لگائی ہے اسے سرد کرنے کے لیے بہتر حکمت عملی اور بلوچوں کا احساس محرومی دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان میں پچھلے دنوں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین زائرین جو ایران سے بائی روڈ آ رہے تھے کو دھاک لگا کر قتل کر دیا گیا ۔ چاہے بلوچ ہو یا کوئی اردو اسپیکنگ کسی کو بے گناہ قتل کیا جانا نہایت افسوسناک بات ہے ۔ اس کی روک تھام ہونی چاہیے
 
Top