اہل حق پرست ایم کیو ایم کی 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر تہنیتی گلدستے قبول فرمائیں

کاشفی

محفلین
YoumTasis.jpg
 

دوست

محفلین
ہاہاہاہا
مجھے اصل میں‌ آپ کا آپسی تعاون دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ فرحان دانش پوسٹ کرتے ہیں تو تعریف کاشفی کریں‌ گے۔ کاشفی پوسٹ کریں‌ گے تو تعریف فرحان دانش۔ یعنی اور کوئی آئے نہ آئے دو لوگ مل ملا کر کھینچ ہی رہے ہیں‌ ایم کیو ایم کی گاڑی۔ :applause:
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو اردو محفل کا مقصد اردو کمپوٹنگ کا فروغ‌ تھا۔
نہ کہ کسی کو اپنی سیاسی دکان چمکانے یا اپنی سیاسی جماعت کی
ایڈورٹائزنگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا۔
 

کاشفی

محفلین
قائدِ تحریک کا فرمان
قائد کے فرمان کا مفہوم ہے۔۔

میرے عزیز ہم وطنوں محب وطن پاکستانیوں ، بزرگوں جوانوں اور ماؤں بہنو ں بیٹیوں اور حق پرست ساتھیوں السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آج یومِ عہد تجدیدِ وفا ہے۔۔
میرے حق پرست ساتھیوں ہمارا ملک مشکل حالات سے گذر رہا ہے اس کے لیئے قربانیا ں دینے کے لیئے تیار رہیں ہر ظلم کے آگے ڈٹ جائیں
اور ساری دنیا کے جابر اور ملک کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو بتا دیں


صداقتوں کے امیں سر جھُکا نہیں سکتے
صداقتوں کے لئے سرکٹائے جاتے ہیں
ہزار فتنے شبِ تار نے اُٹھائے مگر
چراغ ہم تو لہو کے جلائے جاتے ہیں
حضورِ حق وہی صدا افتخار ِ ناز ہوا
کٹا جوحق کے لئے سر وہی فراز ہوا


جئے حق پرست جئے پاکستان

تمام ساتھیوں کو ایم کیو ایم کا 26واں یوم ِ تاسیس مبارک ہو​
 

کاشفی

محفلین
عزیز ہم وطنوں محبِ وطن پاکستانیوں حق پرست ساتھیوں۔۔یومِ تاسیس کے موقع پر قائدِ تحریک کا فرمان تھا جس کا مفہوم ہے کہ

ساتھیوں !
عجز و اخلاص کے جذبے کو اُبھارا جائے
اپنے دشمن کو بھی اب دوست پکارا جائے

نسل اور رنگ کا یہ فرق مٹایا جائے
پھر سے انسان کوانسان بنایا ہے

آؤ ہم رسم و روایت سے بغاوت کردیں
انقلاب ایک نیا دہرمیں لایا جائے

علم کی شمع سے ہر سو اُجالا کیا جائے
پاکستان کا چپہ چپہ حق پرست بنایا جائے​

یوم تاسیس سب کو مبارک ہو۔۔
 
ہاہاہاہا
مجھے اصل میں‌ آپ کا آپسی تعاون دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ فرحان دانش پوسٹ کرتے ہیں تو تعریف کاشفی کریں‌ گے۔ کاشفی پوسٹ کریں‌ گے تو تعریف فرحان دانش۔ یعنی اور کوئی آئے نہ آئے دو لوگ مل ملا کر کھینچ ہی رہے ہیں‌ ایم کیو ایم کی گاڑی۔ :applause:
السلام علیکم
نہیں جناب میں بھی تعریف کرتا ہوں مگر سیاسی سپورٹ کے طور پر نہیں ، کیونکہ ایک تو میں انڈیا کا ہوں لیکن پاکستان کی مسلم شناخت مجھے ادھر متوجہ رکھتی ہے۔ دوسرے ملک کا ہونے کی وجہ سے سیاسی جانب داری تو کرنے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا دونوں یا پھر جدھر کچھ بھلا نظر آتا ہے ، اچھا لگتا ہے رہی ان حضرات کی عقیدت مندانہ پوسٹیں تو میرے لئیے بہت پر لطف ہوتیں ہیں اور ایک بات یہ بھی کہ میں فرحان کی مستقل مزاجی کا قائل ہوں ۔
 

آفت

محفلین
ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے شوشہ چھوڑا گیا تھا کہ وہ اپنے خطاب میں بہت اہم رازوں سے پردہ اٹھائیں گے لیکن جب اس نے خطاب کیا تو یہ کہہ کر حاضرین اور سامعین کو بے وقوف بنایا کہ " پردہ نہ اٹھاؤ پردے میں رھنے دو ۔ پردہ جو اٹھ گیا تو بیت کھل جائے گا " اب کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ پوچھتا میرے پردیسی قائد اتنے دنوں سے جو ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا کہ اہم رازوں کا انکشاف کریں گے اس کا کیا ہوا ۔
الطاف حسین کے خطاب کی ایک اور بات یہ تھی کہ شہباز شریف نے طالبان کے حق میں بیان دیا ہے جس سے پنجاب کے لوگ بھی شرمندہ ہیں ۔ جب بندے کے پاس کوئی خاص بات نہ ہو تو صرف آئیں بائیں شائیں ہی کر سکتا ہے ۔ کیا یہاں پر موجود پنجاب سے تعلق رکھنے والے دوست بتا سکتے ہیں کہ انہیں شہباز شریف کے بیان میں کیا غلط لگا جس پر انہیں شرمندگی ہو ۔ کیونکہ کل میں حامد میر کا کیپٹل ٹاک دیکھ رہی تھی اس میں موضوع بحث یہی تھا حامد میر کے اس سوال پر کے طالبان پنجاب کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ طالبان کو پنجاب پر حملے نہیں کرنے دیں گے اور طالبان اگر غیر ملکی تسلط کے خلاف صف آراء ہیں تو ہم بھی غیر ملکی تسلط کو نہیں مانتے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بڑے واضع طور پاکستان کا نام لے کر کہا کہ طالبان کو ایسی حرکتون سے باز آنا ہو گا ۔ لیکن بھلا ہو ہمارے سیاسی راہنماؤں کا جو آدھی بات لے کر عوام کو بے وقوف بنانے نکل پڑے ۔ الطاف کو پتا ہونا چاہییے کہ عوام اب کافی باشعور ہو چکی ہے ۔
 
السلام علیکم
واقعی اب بہت ترقی ہو گئی ہے دیکھیں نہ اب تو بھیڑ بھاڑ والی تصاویر اتنی خوبصورتی سے ایڈیٹ ہوتیں ہیں کہ بلکل اصلی لگتیں ہیں پہلے سمجھ میں آجاتا تھا کہ ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔
1100760604-1.jpg
 
Top