مبارکباد یوم پاکستان

فہیم

لائبریرین
یوم پاکستان تو کل ہے
لیکن چلو ہم بھی آج ہی مبارک باد دے دیتے ہیں

پتہ نہیں
ہم رہیں نہ رہیں کل

بہت بہت مبارک ہو
 
قیصرانی

لائبریرین
چوبیس منٹ بعد، مبارکباد ہو سب کو پاکستان کی قرار داد منظور ہونے کی

یوم پاکستان بھی مبارکباد
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یوم پاکستان ہم سب کو بہت بہت مبارک !

اللہ تعالٰی ہمیں اپنی آزادی کی قدر عطا فرمائے ، پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ سلامت رکھے اور ہماری توفیقات میں اضافہ عطا فرمائے کہ ہم علم و عمل اور ہر اچھے میدان میں صحیح معنوں میں آگے بڑھ سکیں ، محنت کو اپنا شعار بنا سکیں اور مایوسی کو اپنی سوچ میں جگہ نہ دیں ، ہم پاکستان کی حفاظت کی خاطر اپنی ترجیحات کو منتخب کر سکیں ، آمین ۔

آپ سب کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو !
 
مہ جبین

محفلین

بالکل درست شگفتہ !
کتنے برس بیت گئے ۔۔۔۔ اور ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے ۔۔۔۔۔افسوس ہماری ترجیحات اگر وہی رہتیں جو اس وقت تھیں تو شاید آج ہم ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ایسا نہیں ہوسکا نتیجتاً ہم آپس میں گروہ در گروہ بٹتے چلے گئے اور انتشار پھیلتا چلا گیا ۔۔۔۔اب بھی اگر اصلاح کی طرف توجہ نہ دی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اللہ پاک ہم سب پر اور اس پیارے ملک پر اپنا فضل و کرم فرمائے آمین

پاکستان زندہ باد پائندہ باد
 
Top