موسوعہ فقہیہ کویتیہ

فرید احمد

محفلین
کچھ سالوں پہلے کویت کی وزارت اوقاف کی جانب سے موسوعہ فقہیہ کی بڑے پیمانہ پر ترتیب اور بعدہ اشاعت ہوئی تھی، اور آج تک جاری ہے، وزارت اوقاف کی جانب سے 40 سے زائد جلدوں پر مشتمل اس موسوعہ (انسائیکلوپیڈیا( کے اردو ترجمہ کا کام اسلامک فقہ انڈیا کو سپرد کیا گیا تھا، فقہ اکیڈمی نے مختلف ماہرین سے اس کا ترجمہ، نظر ثانی و ثالث کے بعد اس کام کو مکمل کر لیا لے، اور اب اردو انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت شروع ہو گئی ہے، سر دست 3 جلدیں کتابیں شکل میں آئی ہیں، جب کہ 21 جلدوں کی سیڈی بھی شائع کر دی گئی ہے، موسوعہ کی جلد اول یہاںہے

موسوعہ فقہیہ کویتیہ جلد اول
 

ابن جمال

محفلین
یہ کتاب مکتبہ مشکاۃ پر پوری 32جلدوں میں مکمل دستیاب ہے۔ عربی سے واقفیت رکھنے والے وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم محترم فرید احمد صاحب۔ کافی دن بعد آپ محفل پر تشریف لائے ہیں۔ ویلکم بیک۔

اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) کی اس خبر کے مطابق انسائیکلوپیڈیا کی 44 جلدیں بتائی گئی ہیں جبکہ عربی میں شائد 45 جلدیں ہیں۔ مکتبہ الشاملہ پر 32 ورڈ فائلوں کی شکل میں یہ انسائیکلوپیڈیا موجود ہے (بقول ابن جمال) جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے :
الموسوعة الفقهية الكويتية ( كاملة )
قریب 16 میگابائٹس کی rar فائل ہے۔ صرف 32 ورڈ فائلوں کو زپ کر لیا جائے تو صرف 7 ایم-بی کی فائل بنتی ہے۔ کیونکہ شاملہ والوں نے rar میں bok فائل بھی ساتھ منسلک کر رکھی ہے۔

اردو موسوعۃ فقہیہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شائد اِن پیج میں کمپوز کیا گیا ہے۔ اور جس کسی نے بھی پ ڈ ف بنائی ہے ، بڑی غلطی کی کہ ان پیج سے امیج (jpg) فائل حاصل کر کے تمام صفحات کے امیجز سے یہ پی ڈی ایف بنائی۔ کاش راست ان پیج سے بنا لی جاتی تو پرنٹنگ صاف اور واضح بھی آتی۔

فرید احمد صاحب ، اگر معلوم ہو تو بتائیے گا کہ کیا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب بھی اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) سے وابستہ ہیں؟ ان کے کچھ شاگرد یہاں ریاض میں ہوتے ہیں۔ کیوں نہ ان شاگردان کے توسط سے موسوعۃ کی ان پیج یا یونیکوڈ فائلیں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے؟ (حالانکہ پتا ہے کہ یہ نہایت مشکل کام ہے ، مگر اس پر بھی غور کیا جائے کہ علامہ داؤد راز کی شرح بخاری کی تمام 8 جلدوں کی ان پیج فائلیں مرکزی جماعت اھل حدیث ہند کے دفتر سے ہی حاصل کی گئی تھیں)
 

فرید احمد

محفلین
مکتبہ مشکوۃ پر عربی میں ہے، جب کہ پیش کردہ کتاب اس کا اردو ترجمہ ہے ۔ اور یہ کتاب 32 جلدوں میں نہیں بلکہ 40 سے زائد ہیں ، انڈیا میں اس کا اردو ترجمہ ہوا ہے ۔
 

فرید احمد

محفلین
مہوش جی ۔ سلام
ناشر ادارے نے تو pdf بھی اس طرح بنایا ہے کہ text کاپی نہیں‌ہوتے، کاش وہ ایسا کر دیتے،، کسی بااثر شخص کی معرفت یہ خیالات ان تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
شکریہ فرید صاحب،
پی ڈی ایف سے کاپی کے تو کئی طریقے ہیں اور کچھ نہ کچھ ہو جاتا لیکن بات مہوش صاحبہ کی بھی ٹھیک ہے کہ یونیکوڈ میں ہوتا تو 'کاپی پیسٹ' کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا۔ :)
 

فرید احمد

محفلین
باذوق صاحب وعلیکم السلام
مولانا‌ خالد سیف اللہ‌صاحب فقہ اکیڈمی کے جنرل سیریٹری ہیں، اور اگر وہ اس سلسلے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔ میں نے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی اور اپنی طرف سے اکیڈمی والوں تک بات پہنچائی تو ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کا کام ترجمہ کروانا تھا، جب کی اس کی نشر واشاعت کا پرجیکٹ وزارت کویت کی جانب سے آبجیکٹیو اسٹدیز نامی ادارے کو ہے، یہ ادارہ ڈاکٹر منظور عالم چلاتے ہیں، معرف شخص ہیں، ویسے فقہ اکیڈمی اور یہ جناب ایک سکہ کی دو بازو ہیں ، اکیڈمی کے پروگرام کی اسپانسرشپ یہ ادارہ ہی ملکی و بیرونی سرکاروں اور اداروں سے لیتا ہے، شاید یہ کوئی قانونی پریشانی سے بچنے کے لیے انہوں راہ نکالی ہو۔
خیر مولاناخالد سیف اللہ اکیڈمی کے سب سے اہم رکن ہے، اور ان سے ان پیج فائل حاصل کی جاسکتی ہے ، یا کم سے کم انہیں pdfبہتر طورپر بنانے کا طریقہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
کوئی انہیں یونیکوڈ کنورٹگ کی پیش کر دے تو کام آسان ہو جائے !
 

ابن جمال

محفلین
ان پیج فائل بھی حاصل کرنا شاید ممکن نہ ہو کیونکہ جب تک وہ مکمل طورپر اپنے طورپر کتاب شائع نہ کردیں وہ کسی کو ان پیج فائل دیناگوارانہیں کریں گے ۔ویسے یہ صرف میرااندازہ ہے ہوسکتاہے غلط ہو۔لیکن عموماایساہی ہوتاہے۔
 
فرید احمد صاحب السلام علیکم۔
کیا اس موسوعہ کی مزید جلدیں )اردو میں ( چھپ چکی ہیں؟ اور کیا یہ مل سکتی ہیں؟
 
Top