رکشے میں‌ جنم لینے والے بچے کے ساتھ حکومت کا فراڈ

1448.gif


ماخذ: جنگ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، جنگ کی خبریں تحریری شکل میں بھی ہوتی ہیں۔ میری گزارش ہے کہ آئندہ تحریری مواد کا ربط ہی پیش کیا کریں۔ شکریہ۔
 

زین

لائبریرین
ہمارے ایک ساتھی نے آج بچے کے والد مومن خان سے اس حوالے سے بات کی انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ، پولیس افسران نے انہیں باقاعدہ رسید دی ہے اور بتایا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو وہ رقم حاصل کرسکتا ہے ۔

گزشتہ روز جب ہم مومن خان کے گھر گئے تو باتوں ہی باتوں میں انہوںنے بتایا کہ وہ افغان مہاجرہیں اور اس کے پاس شناختی کارڈ اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ۔ یہ بات آصف علی زرداری کی جانب سے بچے کے والد کو رقم پہنچانے والے پیپلز پارٹی کے وفد کو بھی معلوم ہوئی ، وفد میں شامل ایک خاتون صوبائی وزیر نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایت بھی کی کہ وہ رقم کو محفوظ رکھنے کے لئے بچے کے والد کی مدد کرے کیونکہ وہ علاقہ جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے بدنام ہے ۔
 

زین

لائبریرین
جی درست کہا ۔
جنگ اور جیو گروپ کا تو سب کو معلوم ہے کہ حکومت کے خلاف فریق بن گیا ہے اور معمولی معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ۔
 

مدرس

محفلین
اس سے پہلے ٹیکسی میں‌بچے پیدا ہو ئے
انہیں تو کو ئی انعام نہیں‌ملا
رکشہ والے کو مل گیا
اور موٹر سائیکل والے کو ۔۔۔۔۔
 

خوشی

محفلین
میرے خیال میں میڈیا کو آزادی دینے سے پہلے قوم کو تعلیم یافتہ بنانا ضروری ھے ، تاکہ وہ سچ جھوٹ کی پہچان تو کر سکیں ، ویسے بھی جمہوریت پڑھے لکھوں‌کا کھیل ھے
 
اس میڈیا سے تو میں بالکل بھی متفق نہیں ہوں، ضیاالحق نے دس برس نکال لئے کوئی ریلی نہیں‌نکلی کوئی ، مسٹر جیم نے قوم کو سبق نہیں‌پڑھایا، مشرف کے دور میں آزادی ملی تو اسی کو ڈس لیا، اور سمجھے کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا، لیکن جمہوریت اور آمریت کے فرق کو سمجھے بغیر اگر یہ موجودہ حکومت کے پیھچے پڑے رہے تو منہ کی کھانا ہوگی، عوام کی نمائندہ حکومت کے ہاتھوں شاید مار بھی کھانا پڑجائے۔ کل کو نواز شریف آگئے تو انکے پیچھے بھی پڑجائیں گے اور یونہی Zong, Telenor, Warid Ufone وغیرہ سے پیسے اینٹھتے رہیں گے بریکنگ نیوز کے نام پر۔
 

طالوت

محفلین
ڈسنا تو خیر نہیں کہہ سکتے ۔ مشرف کو تو آئینہ دکھایا گیا جس میں اسے حقیقت معلوم ہوئی کہ وہ کتنا بونا ہے ۔ بہرحال میڈیا ابھی آزاد ہوا ہے بالغ ہونے میں وقت لگے گا ۔ 62/64 سالوں میں سیاست دان اور جرنیل بالغ نہیں ہوئے تو 6/8 سالوں میں میڈیا سے ایسی توقع رکھنا دانش مندی نہیں ۔
وسلام
 

عین لام میم

محفلین
ویسے پیکج برا نہیں ہے ۔ ۔ ۔ 5 لاکھ نقد۔۔ ۔ ۔۔ گریجویشن تک تعلیم کا خرچہ ۔ ۔ ۔ ۔۔ “سیزیرین” یعنی چیر پھاڑ کا خرچہ بھی بچ گیا جو کہ اس کا کم از کم سو فیصد بنتا ہے!
قوم بھی خوش، صدر بھی خوش ۔ ۔ ۔ اللہ اللہ خیر صلا!
مذاق کے علاوہ سوچیں:
جو ہوا ٹھیک ہوا کیا؟
اللہ کا شکر ہے سب ٹھیک ہو گیا، ورنہ کتنے فیصد چانس ہیں ہمارے ہاں محفوظ زچگیوں کے؟
غریب بندہ تھا مجبور بھی تھا۔ ۔ ۔ جو مل گیا غنیمت ہے۔ اگر کچھ ہو جاتا تو کیا ہو جانا تھا؟ دو چار لاکھ اور مل جاتے سوگواران کو بس!
کیا کوئی قانونی کاروائی، برعکس اسکے کہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی، پھر بھی قانون کیا کہتا ہے اس بارے میں؟
آئیندہ کیلئے کوئی قانونی چارہ جوئی؟
کل کو پھر کوئی یوسف ، نواز، شباز، رشید، حمید فلاں فلاں، پیدا ہو گیا تو پھر، کس کس کو 5،5 لاکھ دیتے پھریں گے پارلیمانی وزراء؟
میڈیا یا چلیں ایسے کہہ لیں "غیر ذمہ دار میڈیا" صرف بلیک میل کرنے کیلئے ہی ہے کیا؟ ۔۔۔۔۔۔
 
Top