فلموں کی اردو زبان میں ڈبنگ

arifkarim

معطل
ریحان آپکا بتایا ہوا طریقہ جسمیں ووکل ریمور شامل ہے، پرانی فلموں‌کیلئے ہے۔ یعنی صرف دو چینلز والی۔ آجکل تو ٹورنٹس پر 5،1 AC3 چینلز والی فلمیں باآسانی دستیاب ہیں، جنمیں انسانی ڈائلوگز اور باقی ساؤنڈ ٹریک، ایفیکٹس وغیرہ کا الگ الگ ٹریک ہوتا ہے۔
imm0c4.jpg
یوں آپ سیدھا ایک ایڈیٹنگ ماحول میں ہی ایک اچھے ساؤنڈ کارڈ اور مائکروفون کے ذریعے ڈائلوگ بھر سکتے ہو۔
 
ریحان

محفلین
ریحان آپکا بتایا ہوا طریقہ جسمیں ووکل ریمور شامل ہے، پرانی فلموں‌کیلئے ہے۔ یعنی صرف دو چینلز والی۔ آجکل تو ٹورنٹس پر 5،1 AC3 چینلز والی فلمیں باآسانی دستیاب ہیں، جنمیں انسانی ڈائلوگز اور باقی ساؤنڈ ٹریک، ایفیکٹس وغیرہ کا الگ الگ ٹریک ہوتا ہے۔

عارف بھائی بہت شکریہ آپ نے میری بات پر تبصرہ کیا ۔۔ :happy: ایسے سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔۔۔۔ خوب

پہلے تو میں صرف آڈیو کی بات تو کر نہیں رہا ۔۔ اور جو میں نے لکھا وہ دیگر تمام تبصرات پڑھ کر لکھا ، آپ چینلز کی بات بتا رہے ہیں وہ بھی پانچ ۔۔ ٹھیک ۔۔ میرے علم میں سات تھے ، ٹورینٹس میں استعمال نہیں کرتا نا کسی کو مشورہ دیتا ہوں ، مزید ووکل ویموو کرنے کا یہی طریقہ ہے چاہے فلم نئی ہو یا پورانی اور ہمارے پاس جتنے بھی انڈین سانگس ہیں وہ تقریباّ تمام سٹیریو ایم پی تھری میں ملتے ہیں ۔۔ کبھی کبھی گانے بھی ریکارڈ کرنے پڑ جاتے ہیں :happy: ۔۔۔ بس سورس ڈیجیٹل ہونا چاہیے ۔

ڈیجیٹل سٹیریو ۔۔۔ ملٹی چینل سٹریم کو دو چیلنز میں مکس کرنے بعد ہی حاصل ہوتا ہے ، سو اس میں سے آواز کو کاٹنا ممکن ہوتا ہے ۔ آپ کے سکرین شاٹ میں ویو فائیلز ہیں ۔۔ اے سی تھری کنٹینر کو شاید آپ کے سافٹ وئیر نے سپورٹ نہیں کیا ۔۔ ! !

خیر ۔۔ عمار بھائی اوپر بتا چکے ہیں کہ وہ اے وی آئی کے ساتھ کمفرٹبل نہیں ہیں ، اور ان کی لگن ہے کے وی سی ڈٰی کے ایم پیج فارمیٹ میں موجود فلم کی آڈیو جو سٹیریو ہوتا ہے کو ریموو کر کے پھر مکسنگ کی جائے
 
ریحان

محفلین
ملٹی چینل ڈی وی ڈی مکسنگ

مزید اگر ہم چاہیں تو ملٹی چینل مکسنگ بھی ممکن ہے ۔۔ مگر اس کے لیے ہمارے کمپیوٹر کو بہت برق رفتار مطلب ملٹی چینل ڈی وی ڈی مکسنگ کے متحمل ہونا چاہیے ۔

تصویر میں موجود میڈیا ملٹی چینل ڈی وی ڈی ( ووب فائیل ) سے حاصل کیا گیا ہے ۔۔ ووب فائیل ڈی وی ڈی سے امپورٹ کی جا سکتی ہے ۔

2nqtqp5.jpg

سویدا

محفلین
اگر مجھے ایسا سوفٹ وئیر بتادیں جس کے ذریعے کسی بھی آڈیو یا ویڈیو میں‌آواز باقی رہے

لیکن موسیقی کو بدل سکیں‌یا ختم کرسکیں

یعنی اس آڈیو یا ویڈیو میں‌ آواز باقی رہے لیکن میوزک ختم کرسکیں‌یا بدل کر اپنی مرضی کا کوئی اور میوزک ڈال سکیں‌
شکریہ
 
آپ اس لڑی میں آنا جاری رکھیں ۔۔ جلد آپ کو آپ کی متعلقہ معولومات ملیں گی ، میں آپ کی تحریر سمجھ گیا ہو اور ایسا ممکن بھی ہے ۔۔

مگر میں ابھی باقی تمام افراد جو اس لڑی میں آرہے ہیں ۔۔ ان کو بھی سمجھنا چاہ رہا ہو کہ وہ اپنے کمپیوٹر میڈیا کے ساتھ کس طرح سے کھیلنا چاہتے ہیں
 
arifkarim

معطل
ریحان؛ آپنے جو اسنیپ پیش کیا ہے، وہ تو کسی بالی وڈ فلم کی vob فائل کا ہے جوکہ 5,1 ch کیساتھ ہوتی ہے۔ اور جسے آپنے سونی ویگاس میں کھولا ہے۔
البتہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ فلموں کی ڈبنگ کیلئے آپکو انکا ایم پی ای جی فارمیٹ کیوں درکار ہے۔ حالانکہ virtualdub کے ذریعے کسی بھی avi میں آڈیو بغیر کسی کوالٹی لاس کے mux ہو سکتی ہے۔ مثلاً vegas میں آواز سیٹ کر لیں اور virtualdub میں آڈیو ویڈیو mux کر لیں۔ سمپل۔
یہ اسنیپ دیکھیں جو کہ تازہ ڈاکومنٹری فلم: Capitalism A Love Story کا ہے۔
b167.gif
اسکی آڈیو 5,1 چینلز میں ہے اور انسانی آواز کا چینل C ہے۔ اسکو پلے بیک کے دوران میں نے آف کر دیا اور اسوقت صرف ارد گرد کا میوزک اور شور سن رہا ہوں! :grin:
کیا یہی کام ویگاس میں نہیں ہو سکتا؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

ریحان

محفلین
سونی ساؤنڈ فورج اچھا ہے، پر اس میں کیا ووکلز نکالے جا سکتے ہیں؟

جی ہاں نکالے جا سکتے ہیں

...

عارف بھائی براہ کرم آپ عمار بھائی کے موضوع سے شروع ہونے والے علمی سفر کا اثر ذائیل مت کریں ۔۔ آپ کا نیا سوال جائیز ہے پر یہاں پر موضوع کچھ اور ہے ۔۔ ملٹی چینل مکسنگ کی بات میں نے صرف پڑھنے والوں کو ڈی وی ڈی مٍکسنگ پراسیس سے سمجھ کے لیے لکھی

ہم سب کے پاس جو سورس ہوگا تو ہم ڈبنگ بھی اسی سورس پر کرنا چاہیں گے ( ڈی وی ڈی یا وی سی ڈی ) جن ہو نے ڈی وی ڈی سورس کو استعمال کرنا ہے تو وہ ووب کے ساتھ کھیلینگے نا کہ اے وئی آئی کے ساتھ ۔

بہت ہی نادامت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس بات کو سمجھنے سے آپ قاصر ہو اس کو سمجھنے سے آپ شاید قاصر ہو رہو گے کیونکہ پتا نیں پر آپ توجہ نہیں دے رہے شاید یا کوئی اور بات ہے ۔۔ میرے پیش کیے سکرین شاٹ کو غور سے دیکھئے گا شاید آپ کے نئے سوال کا جواب وہی دے دیا گیا ہو ۔

آپ نے تو تقریباّ مجھ جیسے اچھے بھلے میڈیا والے فری لانسر کو اس لڑی میں کنفیوز کر دیا ۔۔ بھولی بھالی عوام کیا سیکھے گی ! ! ۔۔ یہاں موضوع کچھ ہے اور بات کچھ اور ہو رہی ہے

یہاں میں ووکل ریموونگ اور اب آئسولیٹنگ کو بھی شامل کر لیں اٍس موضوع پر بات کر رہا ہو ۔۔ اسی پر جاری رکھونگا ۔۔ آپ کو بھی شامل ہونے کی دعوت ہے ۔۔ اس بات کے ساتھ کہ یہ جو انفارمیشن آپ میرے آنے کے بعد سکریں شاٹس کی شکل میں پیش کر رہے ہیں پچھلے دو پیجز میں آپ نے کہی بیان نہیں کیں ۔۔ شاید آپ کے لیے صرف میری انفارمیشن میں اضافہ کرنا ہی مقصد ہو ۔

2w2k0fk.jpg

شکریہ فرحان۔ اگر آپ عمار بھائی کے پہلی پوسٹ کا دوبارہ مطالعہ کریں تو انہوں نے یہ پوچھا تھا:
میرا بہت دل کرتا ہے کہ دوسری زبانوں میں بنی سپر ہٹ فلموں کو اردو زبان میں ڈب کیا جائے۔
یعنی سوپر ہٹ فلموں سے متعلق سوال ہے۔ اور اب شاید ہی کوئی ایسی سوپر ہٹ فلم ہو گی، جو کہ ملٹی چینل آڈیو فارمیٹ کیساتھ ریلیز نہ ہو۔ چونکہ میں اکثر نیٹ سے ایسی فلمیں اتارتا رہتا ہوں۔ یوں میرا مشاہدہ ہے کہ 1،4 GB والی فلموں میں عموماً 5,1 سراؤنڈ آواز ہوتی ہے۔ جسمیں سے ڈائلوگ کے ٹریک کو باآسانی ڈس ایبل کرکے اس پر اردو آواز بھر ی جا سکتی ہے۔
چونکہ آپکا زاویہ اسٹیوریو ٹریک میں سے جسمیں موسیقی اور ایفیکٹس سب شامل ہوتا ہے، میں سے انگریزی ڈائلوگ نکالنا ہے، تو اس سلسلہ میں آپ بےشک اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں۔ کیونکہ جب کچھ سال قبل میں اس فیلڈ میں تھا تو کافی سافٹوئیرز ٹیسٹ کرنے کے بعد اسی نتیجہ پر پہنچا تھا کہ کسی بھی اسٹیوریو ٹریک میں سے ۱۰۰ فیصد ڈائلوگ نکلنا ناممکن تو نہیں پر مشکل ضرور ہے۔ اسکے لئے باقی بیک گراؤنڈ موسیقی کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ جبکہ ملٹی ساؤنڈ ٹریکس میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ میں متعدد ac3 آواز والی فلموں پر تجربات کے بعد ہی یہ معلومات شیئر کر رہا ہوں۔
 
سویدا

محفلین
اگر مجھے ایسا سوفٹ وئیر بتادیں جس کے ذریعے کسی بھی آڈیو یا ویڈیو میں‌آواز باقی رہے

لیکن موسیقی کو بدل سکیں‌یا ختم کرسکیں

یعنی اس آڈیو یا ویڈیو میں‌ آواز باقی رہے لیکن میوزک ختم کرسکیں‌یا بدل کر اپنی مرضی کا کوئی اور میوزک ڈال سکیں‌
شکریہ

میرے اس سوال کوئی جواب عنایت فرمادے
شکریہ
 
ہمم۔۔۔ کافی عرصے بعد اس دھاگے کو نئی زندگی ملی ہے۔ ماشاء اللہ۔ مجھے اس کام میں واقعی دلچسپی ہے اور اس کام کو ناممکن سمجھ کر میں نے سب۔ٹائٹلز کا کام شروع کیا تھا۔ دیکھتے ہیں کہ اس بارے میں، میرے لیے کیا کچھ ممکن ہوتا ہے۔
 
ریحان

محفلین
میرے اس سوال کوئی جواب عنایت فرمادے
شکریہ

سویدا بھائی ۔۔ یہاں تھوڑی کنفیوزن ہو چکی ہے بزاہر میں کنفیوز ہو چکا ہوں ۔۔ آپ کے سوال سے نہیں ، میڈیا کنٹنٹ کے حوالے سے ۔۔ کبھی پتا لگتا ہے کہ لوگ ویڈیو میں ڈبنگ کرنا چاہتے ہیں ۔۔ عمار بھائی کے مطابق وہ آواز ختم کرنا چاہتے ہیں پھر چلتا ہے بس ہٹ ہالی وڈ فلموں میں ہی کرنا چاہتے ہیں ۔۔

کوئی اے وہ آئی کے ساتھ کمفرٹبل نہیں ہے تو کوئی مہنگے سافٹ وئیر خرید نہیں سکتا ۔۔ تھوڑا کنفیوز ہوچکا ہوں ۔

سویدا بھائی آپ کے سوال کا حل تو تقریباّ عارف بھائی دے چکے ہیں ۔۔ آپ ان سکرین شاٹ عنائیت فرمائیں کیسے آسانی سے ان ہو نے آواز ختم کر لی ۔۔ اس ہی پراسیس کو ریورس کر دیں تو آواز کو باقی رہنے دیں اور ساونڈ افیکٹس ڈاون کر دیں ۔۔ ہے کے نہیں ٹھیک اور آسان حل ؟
 
ریحان

محفلین
ہمم۔۔۔ کافی عرصے بعد اس دھاگے کو نئی زندگی ملی ہے۔ ماشاء اللہ۔ مجھے اس کام میں واقعی دلچسپی ہے اور اس کام کو ناممکن سمجھ کر میں نے سب۔ٹائٹلز کا کام شروع کیا تھا۔ دیکھتے ہیں کہ اس بارے میں، میرے لیے کیا کچھ ممکن ہوتا ہے۔

عمار بھائی مجھے آپ علم و ہنر کو جان نے کے لیے اس لڑی میں سنجیدہ معلوم ہوتے ہیں ۔۔ آپ پلیز بس کچھ سوالات کے جواب دے دیں تاکہ اس اعتبار سے میں آپ کو مناسب سافت وئیر اور ان کی تدبیر بتا سکوں ۔۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہو دوبارہ بتائے دیتا ہو ۔۔ میں پریکٹیکل سے گزر چکا ہو ۔۔ اور ابھی بھی یہی کام کرتا ہوں فرق اتنا ہے کہ ریکارڈنگ کو میں ایڈورٹازنگ سپاٹس میں استعمال کرتا ہوں

سوال کچھ یہ ہیں عمار بھائی

کیا آپ وی سی ڈی اور ڈی وی ڈی میں سے لیے گئے میڈیا پر کام کرنا چاہتے ہیں ؟ ۔۔ مطلب آپ اپنے کام کو واپس محفوظ کس سٹینڈرڈ میں کرنا چاہتے ہیں ۔۔ sd یا hd

آپ دو چینل والے گانوں پر بھی ڈبنگ کا پراسیس جان نا چاہتے ہیں یا صرف بلاک بسٹر ہالی وڈ ملٹی چینل فلمز کو اسی ملٹی چینل سسٹم میں واپس ڈب کرنا چاہتے ہیں ؟
 
ریحان

محفلین
شکریہ فرحان۔ اگر آپ عمار بھائی کے پہلی پوسٹ کا دوبارہ مطالعہ کریں تو انہوں نے یہ پوچھا تھا:

یعنی سوپر ہٹ فلموں سے متعلق سوال ہے۔ اور اب شاید ہی کوئی ایسی سوپر ہٹ فلم ہو گی، جو کہ ملٹی چینل آڈیو فارمیٹ کیساتھ ریلیز نہ ہو۔ چونکہ میں اکثر نیٹ سے ایسی فلمیں اتارتا رہتا ہوں۔ یوں میرا مشاہدہ ہے کہ 1،4 GB والی فلموں میں عموماً 5,1 سراؤنڈ آواز ہوتی ہے۔ جسمیں سے ڈائلوگ کے ٹریک کو باآسانی ڈس ایبل کرکے اس پر اردو آواز بھر ی جا سکتی ہے۔
چونکہ آپکا زاویہ اسٹیوریو ٹریک میں سے جسمیں موسیقی اور ایفیکٹس سب شامل ہوتا ہے، میں سے انگریزی ڈائلوگ نکالنا ہے، تو اس سلسلہ میں آپ بےشک اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں۔ کیونکہ جب کچھ سال قبل میں اس فیلڈ میں تھا تو کافی سافٹوئیرز ٹیسٹ کرنے کے بعد اسی نتیجہ پر پہنچا تھا کہ کسی بھی اسٹیوریو ٹریک میں سے ۱۰۰ فیصد ڈائلوگ نکلنا ناممکن تو نہیں پر مشکل ضرور ہے۔ اسکے لئے باقی بیک گراؤنڈ موسیقی کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ جبکہ ملٹی ساؤنڈ ٹریکس میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ میں متعدد ac3 آواز والی فلموں پر تجربات کے بعد ہی یہ معلومات شیئر کر رہا ہوں۔

پہلی بات انکل ۔۔ میں اس لڑی میں بہت سنجیدگی سے شامل ہوا ہو ۔۔ تمام افراد کے کمنٹس پڑھ چکا ہوں ۔۔ ملٹی چینل مکنسگ کا بھی بتا چکا اور سٹینڈرڈ ڈیفی نیشن مکنسگ کا بھی ۔۔ اور عمار بھائی کی ایک بات ہے جو ان ہو نے کہی تھی

یولیڈ اسٹوڈیو میں اگر آڈیو کی لئیر ہٹادی جائے تو وہ ساری آڈیو ہی ختم کردے گا حالآنکہ مجھے صرف آوازیں ختم کرنی ہیں، اور ساؤنڈ ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک تو باقی رکھنی ہے۔

میں میڈیا سافٹ وئیرز میں کام کرتا ہو ۔۔ یولیڈ اول تو ملٹی چینل سورسز کو سپورٹ ہی نہیں کرتا ۔۔ گر کرتا بھی ہوتا تو عمار بھائی نے ملٹی چینل سورس کا ستعمال کیا ہوتا اور آواز کو نکال چکے ہوتے ۔۔ جب کہ وہ بتا رہے ہیں کہ ان ہو نے آواز کی لئیر ( میں بنا عمار بھائی سے پوچھے اپنے تجرنے سے یہ بتا سکتا ہوں کہ ان ہو نے آواز والی لئیر میں موجود ٹریک کو آواز سمجھا اور ) ریموو کر دیا جس سے سارا ساونڈ ہی ختم ہو گیا ۔۔ اسی لیے انکل آپ کو کہ چکا ہو آپ پلیز مدد کریں ۔۔ میری طرف سے آپ کو مدد کی پھر اپیل ہے ۔۔ آپ اپنا قیمتی حصہ اب بھی ڈال سکتے ہیں

مووی ڈبنگ میں ایک ٹرم استعمال ہوتی ہے ۔۔ جسے کہتے ہیں ۔۔ آڈیو ویڈٰو انوٹیشن ۔۔ شاید کچھ سال پہلے آپ اس عمل سے گزرے ہوں ۔۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہو دوبارہ مزید سمپل کر کے بتائے دیتا ہوں

فلم ڈبنگ میں صرف آڈیو نہیں ۔۔ پری سنکڈ شدہ ویڈیو کا بھی استعمال ہوتا ہے ۔۔ تاکہ ایکٹر کے ساتھ لپس اور ریکارڈنگ کو بیک وقت سٍنک کیا جا سکے ۔۔ آپ کا بتایا ہوا ۔۔ virtualdub والا پراسیس کوئی نامعلوم ڈبنگ والا اب کیا کہو الفاظ نہیں میرے پاس ۔۔

ڈیڑھ یا تین گھنٹے کی فلم کو ڈب کرنے کا کام آپ نے کیا سمجھا ہے ؟

معزرت کے ساتھ انکل پر آپ نے کچھ سال پہلے یا حال میں کبھی کوئی فلم ڈب کی ہوتی تو آپ اس کی کوئی مثال تو دیتے یا کم سے کم لڑی میں پہل کرتے ہوے پراسیس بتا دیتے ۔۔ اتنی لمبی بحث ہی نا چلتی اور عمار بھائی کو ڈبنگ کا سلیوشن مل جاتا

b167.gif

آپ کے بتائے ہوے virtualdub والے پراسیس میں آپ ۔۔AC3 Sound Filter والوں کا سکرین شاٹ دکھا رہے ہیں انکل جو آوٹ پٹ سپیکرز سیٹنگز میں استعمال ہوتا ہے نا کہ ڈبنگ مکسنگ میں ۔۔ جہاں آپ آڈیو کو ویڈیو سے علیحدہ رکھ کر درست فلم ڈب کر ہی نہیں پائینگے ۔۔ کھپ کھپ تھک جائینگے اور کچھ نہیں ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

سویدا

محفلین
عارف بھائی یا ریحان بھائی اس کے لیے کونسا سوفٹ وئیر مجھے درکار ہوگا
اس کی بھی وضاحت کردیں
شکریہ
 
ریحان

محفلین
عارف بھائی یا ریحان بھائی اس کے لیے کونسا سوفٹ وئیر مجھے درکار ہوگا
اس کی بھی وضاحت کردیں
شکریہ

Mixcraft
Sony Sound Forge
Sony Vegas
Ulead VideoStudio Pro X3
Corel Digital Studio 2010
Cyberlink Power Director
Pinnacle Studio 12
Magix Movie Edit Pro 15 Plus

ان میں سے کوئی بھی

سویدا

محفلین
Sony Sound Forge
کا کونسا ورژن موزوں رہے گا اس کے لیے
اس کے تو کافی سارے ورژن ہیں
 
دو ماہرین کہاں آکر کنفیوژ ہوگئے ہیں؟ میں نے اس موضوع کا آغاز اس لیے کیا تھا کہ انگریزی فلموں کے ہندی میں ڈب ورژن کافی عام ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان میں یہ کام ابھی اتنا زیادہ نہیں۔ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے کچھ فلمیں اردو میں ڈب کی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اسٹار لائٹ چینل والے بھی اردو میں فلمیں ڈب کررہے ہیں۔ انفرادی طور پر کسی کام کا مجھے کوئی خاص علم نہیں۔
اس بات کا مجھے اچھی طرح اندازہ ہے کہ ڈھائی تین گھنٹے کی مووی کو اردو میں ڈب کردینا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔ اس کے لیے وقت بھی چاہیے، افرادی قوت بھی اور آپ کے پاس سسٹم بھی خاصا مناسب ہو۔ تو اتنی بڑی مووی سے آغاز کرنے کے بجائے پہلے کسی چھوٹے کلپ یا مختصر سے ڈرامے یا منظر کو اردو میں ڈب کرنے سے شروع کرتے ہیں کہ یہ کام کس طرح ہوگا؟ پھر آگے چلتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
فلم ڈبنگ میں صرف آڈیو نہیں ۔۔ پری سنکڈ شدہ ویڈیو کا بھی استعمال ہوتا ہے ۔۔ تاکہ ایکٹر کے ساتھ لپس اور ریکارڈنگ کو بیک وقت سٍنک کیا جا سکے ۔۔ آپ کا بتایا ہوا ۔۔ virtualdub والا پراسیس کوئی نامعلوم ڈبنگ والا اب کیا کہو الفاظ نہیں میرے پاس ۔۔

ڈیڑھ یا تین گھنٹے کی فلم کو ڈب کرنے کا کام آپ نے کیا سمجھا ہے ؟

معزرت کے ساتھ انکل پر آپ نے کچھ سال پہلے یا حال میں کبھی کوئی فلم ڈب کی ہوتی تو آپ اس کی کوئی مثال تو دیتے یا کم سے کم لڑی میں پہل کرتے ہوے پراسیس بتا دیتے ۔۔ اتنی لمبی بحث ہی نا چلتی اور عمار بھائی کو ڈبنگ کا سلیوشن مل جاتا

آپ کے بتائے ہوے virtualdub والے پراسیس میں آپ ۔۔AC3 Sound Filter والوں کا سکرین شاٹ دکھا رہے ہیں انکل جو آوٹ پٹ سپیکرز سیٹنگز میں استعمال ہوتا ہے نا کہ ڈبنگ مکسنگ میں ۔۔ جہاں آپ آڈیو کو ویڈیو سے علیحدہ رکھ کر درست فلم ڈب کر ہی نہیں پائینگے ۔۔ کھپ کھپ تھک جائینگے اور کچھ نہیں ۔

جناب ہم لوگ ڈبنگ کا سارا کام سونی ویگاس میں‌کرتے تھے۔ نیٹ سے 1،4 گی بی کی فلم ac3 فارمیٹ میں اتارلی اور اسے ویگاس میں کھول کر 5،1 چینلز کیساتھ الگ الگ پراسیس کر لیتے تھے۔ یوں ڈائلوگز کے ٹریک پر اپنی آوازیں بھر کر واپس 5,1 ac3 سراؤنڈ فائل بنا لیتے تھے، جسے avidub کے ذریعے سیدھا اصل avi میں mux کیا جاتا اور کوئی ویڈیو کوالٹی لاس نہیں ہوتا!
یا اگر اسکی ڈیویڈی بنانی ہو تو mainconcept mpeg2 کے ذریعے کمپیٹیبل فائل بناکر سونی ڈیویڈی آرکیٹیکٹ میں لیجاتے اور وہاں mpeg2 اور ac3 کو mux کرکے‌vob ڈیویڈی بنا لیتے!
اب بتاؤ ہمنے کہاں غلطی کی؟ :rollingonthefloor:
 
Top