معارف القرآن۔ تبصرےاور تجاویز

الف عین

لائبریرین
میرے دوست عبد الرحیم نشتر کے صاحبزادے دانش غنی نے میری فرمائش پر بنگلور میں معارف ٹائپ کرنا شروع کر دیا ہے۔
 

باسم

محفلین
یہاں روزنامہ امت میں معارف القران سے تفسیر روزانہ کچھ حصہ شائع ہوتی ہے سورۃ اعراف پارہ 9 مکمل ہونے کو ہے
جبکہ خود دارالعلوم کراچی سے شائع ہونے والے دینی ماہنامے ‘البلاغ‘ میں بھی تفسیر کا کچھ حصہ شائع ہوتا ہے لیکن اسکا علم نہیں کہاں تک ہوچکی ہے
دونوں جگہ ان پیج کے ذریعے لکھ کر شائع کی جاتی ہے
 

الف عین

لائبریرین
تو ان سے ربط کی کچھ توقع ہو سکتی ہے؟؟؟ کیا ہی اچھا ہو اگر وہ ان پیج مواد ہم کو دینے پر آمادہ ہو جائیں تو ہماری کچھ رقم بچ سکتی ہے جو ڈی ٹی پی میں دینی پڑ رہی ہے۔ یہ کتاب بھی دانش سے اجرتاً کروا رہا ہوں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ اعجاز اختر صاحب بہت ہی اچھی کوشش کی جارہی میری اپنی خواہش ہے کہ اس کو کر لوں لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے نہیں کرسکا اللہ اپ کو جزائے خیر دے (آمین)



واجدحسین
 

باسم

محفلین
اخبار کو ای میل کردیا ہے
ماہنامے کا ای میل ایڈریس فی الحال میرے پاس نہیں ہے کہیں سے لینے کی کوشش کرتا ہوں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اعجاز انکل میں انشاء اللہ البلاغ والوں سے رابطہ کر کے آپ کو دو ایک دن میں آگاہ کرتا ہوں
 

بینا

محفلین
الف عین بھائی کیا آپ معارف القراٰن کی تمام جلدوں کو یہاں پوسٹ کریں گے ۔ اگر ہاں تو بہت شکریہ کہ میں کب سے نیٹ پر یہ ڈھونڈ رہی تھی ۔انگلش میں تو ملا لیکن اردو میں نہیں ۔ اللہ آپ کو اس کی جزا دے ،اٰمین ۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلی جلد ہی اب تک ٹائپ کروا سکا ہوں، اس کے بعد فنڈ ختم ہو گیا۔ کچھ رقم ملنے کی امید ہوئی ہے تو اگلی جلد شروع کروں گا۔
لیکن اگر ان پیج فائل کا حصول ہو جائے تو کیا کہنے۔۔۔
پہلی جلد کی پروف ریڈنگ کرنی ہے۔ ادھر دعوۃ القرآن میں لگا ہوں۔
 

taiyang

محفلین
جزاک اللہ

جزاک اللہ ، یہ ایک اچھی کوشش ثابت ہوگی ، کیونکہ میں بہت عرصہ سے اسکو ان لاین ڈھونڈ رہا ہوں ، لیکن مل ہی نہیں‌رہا۔ اسی پوسٹ میں ایک لنک دیا گیا ہے ، پی ڈی ایف فارمیٹ کا، لیکن وہ تو کھل ہی نہیں رہا۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
پہلی جلد ہی اب تک ٹائپ کروا سکا ہوں، اس کے بعد فنڈ ختم ہو گیا۔ کچھ رقم ملنے کی امید ہوئی ہے تو اگلی جلد شروع کروں گا۔
لیکن اگر ان پیج فائل کا حصول ہو جائے تو کیا کہنے۔۔۔
پہلی جلد کی پروف ریڈنگ کرنی ہے۔ ادھر دعوۃ القرآن میں لگا ہوں۔

السلام علیکم
میرا دارالعلوم کورنگی میں آنا جانا رہتاہے، میرا ایک شاگرد بھی وہیں رہتاہے
میں جاکر بات کروں گا ان شاءاللہ ۔۔اگر وہ مانے تو میں فورم کی خاطر یہ خدمت اپنے لیے سعادت سمجھوں گا
ذرا طریقہ بتادیں ان سے کس طرح بات کرنی ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
مجیب، محض‌یہ بتا دیں کہ ٹیکسٹ کی شکل میں کتاب موجود رہنے پر تلاش آسان رہتی ہے اور تلاش کے نتائج اردو میں تلاش کرنے پر بھی راست درست نل سکتے ہیں، اور اس طرح کتاب زیادہ سے زیادہ ہاتھوں تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر کتاب کا فروغ کرنا ہو تو تو ہم کو نہ صرف اجازت دے دیں بلکہ ان پیج فائل بھی فراہم کر دیں تو دو بارہ ٹائپ کرنے کی زحمت سے بچ جائیں۔
 
Top