خلیل جبران کے شہ پارے

مسافر

محفلین
خلیل جبران

وہ شاعر بھی تھا ۔۔۔ عظیم و جلیل شاعر
وہ مصور بھی تھا ۔۔۔ مصورِ فطرت
وہ فلسفی بھی تھا ۔۔۔ ایک ایسا فلسفی جسے بیسویں صدی کا دانتے بنا کر بھیجا گیا جو تفکر و فلسفے کا ایک درخشندہء آفتاب بن کر زندگی کے نئے افق سے طلوع ہوا۔

وہ جب تک جیا انسانیت کے دکھ درد اوڑھنے کو جیا اور چلا گیا۔
لوگ آتے رہیں گے جاتے رہیں گے لیکن کون جانے خلیل جبران سا دوسرا کوئی اور کب آئے گا ؟

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
 

مسافر

محفلین
میرے شہ پاروں کی کھائیں گے قسم

میرے شہ پاروں کی کھائیں گے قسم اہلِ ادب
میں نے سیّارے تراشے ہیں چراغِ شام سے
 

مسافر

محفلین
یاد رکھیں کہ

- میرے بھائی ۔۔۔ یاد رکھیں کہ جو کچھ آپ سائل کے ہاتھ میں دیتے ہیں وہی چیز آپ کے دل کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے قریب لاتی ہے ۔

- محبت موت سے مضبوط تر ہے ، اور موت زندگی سے طاقتور ہے ۔ یہ امر افسوس ناک ہے کہ انسان آپس میں بٹے ہوئے ہیں ۔

- خوش نمائی و سچائی زندگی کے دو عطیے ہیں ۔ پہلے کو میں نے محبت سے معمور دل میں پایا ، دوسرے کو دستِ محنت کش میں ۔

- میرے تفکر و تخیل نے قطرہء شبنم میں سمندر کے اسرار کو دریافت کیا ہے ۔

- کتنی سخت زندگی ہے اُس شخص کی جو محبت مانگتا ہے اور اسے فقط جذبہ کا اظہار ملتا ہے ۔
 

مسافر

محفلین
خدا سے قربت

- خدا سے قربت چاہتے ہو تو اس کے بندوں کے قریب ہو جاؤ ۔

- بناؤ سنگھار کرنے والا اپنی بدنمائی و بدصورتی کی تائید کرتا ہے۔

- ہمیں یہ نہ بھولنا چاہئے کہ غاروں میں رہنے والے ابھی تک موجود ہیں ۔ جبکہ غار ہمارے دل ہیں ۔

- ہم چاہے موسموں کے ساتھ بدلتے رہیں لیکن موسم ہمیں نہیں بدل سکتے ۔

- کفایت شعاری بھی سب کے لیے فیض رساں ہے سوائے بخیلوں کے ۔
 

مسافر

محفلین
کچھ لوگ

- کچھ لوگ اپنے کانوں سے سنتے ہیں کچھ اپنے پیٹوں سے ۔ کچھ اپنی جیبوں سے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سنتے ہی نہیں ۔

- کچھ لوگ اذیت میں مسرت محسوس کرتے ہیں اور کچھ لوگ کچرے میں لتھڑے بغیر اپنی صفائی نہیں کر پاتے ۔

- دانا اور بےوقوف کے درمیان بٹوارہ مکڑی کے جالے سے زیادہ باریک اور نازک ہے ۔

- خواہش بھی ایک طرح کا مشغلہ ہے ۔

- بدنیّت اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا ۔
 

مسافر

محفلین
زندگی اس کے لیے

- زندگی اس کے لیے دوبھر ہے جو موت کا متمنی ہے لیکن اپنے عزیزوں کے لیے جئے جا رہا ہے ۔

- شاعری روح کا ایک راز ہے ۔ اسے الفاظ میں کیوں تولا جائے ۔

- محبت ایک لڑکھڑاتی ہوئی خوشی ہے ۔

- بے ترتیبی یا تو دیوانگی سے آتی ہے یا ہنر مندی سے ۔

- یادداشت ، امید کے راستے میں ایک تھرکتا ہوا پتھر ہے ۔
 

مسافر

محفلین
ہم میں سے بیشتر

- ہم میں سے بیشتر مشکوک طور پر خاموش بغاوت اور باتونی اطاعت کے مابین لٹک رہے ہیں

- کیا نغمہٴ بحر ساحل پر ختم ہو جاتا ہے یا اُن کے دلوں میں جو اسے سنتے ہیں ۔

- حیرت ہے کہ مجھ میں موجود اچھائی نقصان کے سوا مجھے کچھ نہیں دیتی ۔ جبکہ مجھ میں موجود برائی نے مجھے کبھی نقصان نہیں دیا ۔ تاہم اچھائی سے میری وارفتگی جاری ہے ۔

- عورت جب آپ کو دیکھے تو توجہ دیں لیکن جب باتیں کرے تو اس کی طرف بالکل توجہ نہ دیں ۔

- چنگھاڑتے طوفان میں ہم میں سے وہ کون ہے جو ندی کے گیت کو سنتا ہے ؟
 

مسافر

محفلین
سچائی ، دخترِ وجدان ہے

- سچائی ، دخترِ وجدان ہے ۔ تجزیہ ، تنقید اور مباحثہ ۔۔۔ انسانوں کو سچائی سے دور رکھتا ہے ۔

- جس طرح روح اور جسم میں ایک رابطہ ہے ۔ اسی طرح ماحول اور جسم بھی آپس میں منسلک ہیں ۔

- شاعر تو وہ ہے جس کی غزل پڑھنے کے بعد آپ یہ محسوس کریں کہ اس کے بہترین اشعار تو ابھی کہے نہیں گئے ۔

- کم پر قناعت نہ کرو ۔ جو اپنا ایک کوزہ چشمہٴ زندگی پر لاتا ہے ، دو لبالب بھر کے لے جائے گا ۔

- ظالم کا ظلم تو ایسا ہے جیسے وہ کھٹے انگوروں سے شیریں شراب کا مطالبہ کرتا ہے ۔
 
Top