محفل ادب کے نئے موڈریٹرز - م م مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)

مغزل

محفلین
واہ ۔۔ تو سخنور صاحب کا ایک اور نام ’’ سیّاں ‘‘ بھی ہے ۔۔ بھئی کیا کیا انکشافات ہورہے ہیں ۔ :blushing:
( میں تو آپ کی ہی طرح محمود ہوں نا ۔سو ’’ سیّاں ‘‘ ہونے سے رہا۔):grin:
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ محمود صاحب اور شمشاد صاحب۔ اور مغل صاحب قبلہ یہ محاورہ ہے جو محمود صاحب نے کہا۔ کیا اب مجھے محاورات کے معانی بھی سمجھانے پڑیں گے۔ ;)
 
arifkarim

معطل
بہت اچھا قدم ہے۔ ان شعبوں میں واقعی نئے ناظمین کی ضرورت تھی جو کہ الحمدللہ پوری ہو گئی!
 
مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ محمود صاحب اور شمشاد صاحب۔ اور مغل صاحب قبلہ یہ محاورہ ہے جو محمود صاحب نے کہا۔
کیا اب مجھے محاورات کے معانی بھی سمجھانے پڑیں گے۔ ;)
ارے نہیں‌بھئی ، خدا نخواستہ، ( محض ٹھٹھول کی تھی )
میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو آپ حضرات کو
شکریہ فرحان بھائی ۔
مبارک ہو فرخ صاحب اور مغل صاحب
فرحان مصطفٰے صاحب بہت شکریہ
بہت اچھا قدم ہے۔ ان شعبوں میں واقعی نئے ناظمین کی ضرورت تھی جو کہ الحمدللہ پوری ہو گئی!
شکریہ عارف کریم صاحب،
میری طرف سے بھی دونوں کو مبارک ہو:party: :party: :party:
شکریہ ملو بٹیا، سلامت رہو
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھا قدم ہے۔ ان شعبوں میں واقعی نئے ناظمین کی ضرورت تھی جو کہ الحمدللہ پوری ہو گئی!

شکریہ عارف

میری طرف سے بھی دونوں کو مبارک ہو:party: :party: :party:

بہت شکریہ لیکن کیا "دونوں" کے نام نہیں آتے؟

م،م،مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)
آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ھو،!!!!

بہت شکریہ عبدالرحمٰن صاحب!
 
فاتح

لائبریرین
ارے واہ! محفل پر تو پے در پے جاں فزا خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ سبحان اللہ!
کسے پہلے مبارکباد دوں اور کسے بعد میں کہ ہمیں فرخ صاحب اور مغل صاحب دونوں ہی عزیز ہیں اور بقول 'ماعر':
اک طرف بام پر کوئی گلفام ہے
اک طرف محفلِ بادہ و جام ہے
دل کا دونوں سے ہے کچھ نہ کچھ واسطہ
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ
:laughing::laughing::laughing:
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز مبارک فرمائے اور آپ کو احسن رنگ میں ادارت کی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
 
بہت شکریہ جناب فاتح صاحب۔ قبلہ وہ جس کی دید میں لاکھوں مسرتیں پنہاں کے مصداق۔ آپ کی دید ہو گئی ہمیں بھی ہنسی آگئی۔ :)
 
فاتح

لائبریرین

بہت شکریہ جناب فاتح صاحب۔ قبلہ وہ جس کی دید میں لاکھوں مسرتیں پنہاں کے مصداق۔ آپ کی دید ہو گئی ہمیں بھی ہنسی آگئی۔ :)
آئے ہائے کیا کرم پھوٹے ہمارے۔ کبھی دید سے عید کا سماں ہوا کرتا تھا اور اب مؤا یہ وقت دکھایا اس کلموہی تقدیر نے کہ ہماری دید ہنسی کا باعث بننے لگی۔:laughing:
جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمہارا دیکھنا
 
Top