قرآن Excel فائل [اردو ترجمہ : جوناگڑھی]

باذوق

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اردو محفل کے اس تھریڈ میں ایکسل فائل کی شکل میں تین یونیکوڈ اردو تراجم پیش کئے گئے تھے۔
ایک اور اردو ترجمہ جو کہ "جوناگڑھی" اردو ترجمہ کے طور پر معروف ہے ، یہاں پر میں نے کافی عرصہ قبل پوسٹ کرنا شروع کیا تھا جو کہ مکمل نہ ہو سکا۔ حالانکہ اس کی اِن پیج فائلیں مل گئی تھیں۔

بہرحال اب یہ ترجمہ ادارہ ایزی قرآن و حدیث کے تعاون سے پیش خدمت ہے۔

فائل کا نام : Quran_UrduJoonagarhi
زپ فائل سائز : 560 کے-بی
ڈاؤن لوڈ لنک (4shared) : محمد جوناگڑھی اردو ترجمۂ قرآن
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی یہ سوال اٹھا ہے کہ کون سا درست ہے۔
کاشف مجیدنے قرآن مجید 1.0میں جو ترجمہ فراہم کیا ہے، ان کے الفاظ میں:

اس سافٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی سورہ یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فانٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں۔

اس میں سورہ فاتحہ ہی دیکھیں
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (۱)

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے (۲) بڑا مہربان نہایت رحم والا (۳) انصاف کے دن کا حاکم (۴) (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مد د مانگتے ہیں (۵) ہم کو سیدھے رستے چلا (۶) ان لوگوں کے رستے جن پرتو اپنا فضل و کرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے (۷)

اور یہاں جو ایکسل فائل مہیا کی گئی ہے، اس میں ہے:

الفاتحة:1 ( الفاتحة:1 - آيت:1 ) شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالٰی کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے
الفاتحة:2 ( الفاتحة:1 - آيت:2 ) سب تعریفیں اللہ تعالٰی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے
الفاتحة:3 ) الفاتحة:1 - آيت:3 ) بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ۔
الفاتحة:4 ) الفاتحة:1 - آيت:4 ) بدلے کے دن )یعنی قیامت) کا مالک ہے
الفاتحة:5 ) الفاتحة:1 - آيت:5 ) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں ۔
الفاتحة:6 ) الفاتحة:1 - آيت:6 ) ہمیں سچی اور سیدھی راہ دکھا ۔
الفاتحة:7 ) الفاتحة:1 - آيت:7 ) اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا ۔ ان کا نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا۔

میں نے کاشف کے قرآن مجید والے ترجمہ کو کاپی پیسٹ کر کے اس کی تدوین مکمل کر دی ہے۔ اب اس کو دیکھنا ہے، لیکن وہی سوال، کہ کیا جالندھری کے دو ترجمے دستیاب ہیں؟
 

باذوق

محفلین
محترم الف عین صاحب !
ابھی میں نے فتح محمد جالندھری ایکسل فائل ترجمہ کو اصل پرنٹ ایڈیشن سے چیک نہیں کیا ہے لہذا اس تعلق سے بعد میں بتا سکوں گا۔
البتہ یہاں اِس تھریڈ میں محمد جوناگڑھی ترجمہ کی جو ایکسل فائل لگائی ہے اس کے مواد کو پرنٹ ایڈیشن سے جب جستہ جستہ چیک کیا تو درست اور مماثل پایا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو، میں کنفیوز کر گیا تھا شاید۔جوناگڑھی کو جالندھری سمجھا تھا۔ معذرت۔ بہر حال جونا گڑھی کو بھی دیکھتا ہوں کہ دونوں میں کچھ فرق تو نہیں۔
 

باذوق

محفلین
۔۔۔۔ بہر حال جونا گڑھی کو بھی دیکھتا ہوں کہ دونوں میں کچھ فرق تو نہیں۔
آپ ضرور چیک کیجئے گا۔

ویسے مجھے آپ سے یہ بھی دریافت کرنا تھا کہ آپ کی "اردو کی برقی کتابیں" سائیٹ پر احمد رضا خان بریلوی ترجمہ کی یہ جو ورڈ فائل ہے ، کیا یہ فائنل پروف ریڈ شدہ ہے؟
ورڈ فائل کرپٹ ہو گئی ہے جبکہ ٹکسٹ فائل درست حالت میں ہے۔
میں ٹکسٹ فائل کو ایکسل فائل میں بدلنا چاہتا ہوں مگر ہر آیت کا نمبر جو آپ نے دیا ہے اسے نکالنے کی کوئی ٹرک ڈھونڈنا پڑے گی ، کیونکہ manually نکالنا تو کچھ طویل کام ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
واقعی، ابھی دیکھتا ہوں کہ کیا ہوا اس کا، کوئی درست شکل میں ہو تو اسے اپ لوڈ کرتا ہوں۔
ٹیکسٹ فائل پروف شدہ ہے۔ ورڈ کا ڈھونڈھ رہا ہوں کہ درست ورژن کتنے پہلے کا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
گھر میں ورڈ 2007 میں درست کھل رہی ہے ہر فائل۔ لیکن دفتر میں کھول کر دیکھا تو کرپٹ تھی۔ بہر حال کچھ کرتا ہوں اس کا۔
 

iqbalkuwait

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اردو محفل کے اس تھریڈ میں ایکسل فائل کی شکل میں تین یونیکوڈ اردو تراجم پیش کئے گئے تھے۔
ایک اور اردو ترجمہ جو کہ "جوناگڑھی" اردو ترجمہ کے طور پر معروف ہے ، یہاں پر میں نے کافی عرصہ قبل پوسٹ کرنا شروع کیا تھا جو کہ مکمل نہ ہو سکا۔ حالانکہ اس کی اِن پیج فائلیں مل گئی تھیں۔

بہرحال اب یہ ترجمہ ادارہ ایزی قرآن و حدیث کے تعاون سے پیش خدمت ہے۔

فائل کا نام : Quran_UrduJoonagarhi
زپ فائل سائز : 560 کے-بی
ڈاؤن لوڈ لنک (4shared) : محمد جوناگڑھی اردو ترجمۂ قرآن
rwusk0.gif
 
Top