کون ہے جو محفل میں آیا ---41ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جب سے وہ پاکستان سے گئی ہے ، ایسے غائب ہے جیسے ، کسی خوبصورت حیوان کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں ۔۔ہاہاہاہہ
 

مغزل

محفلین
بس جی ، جیہ بہن نے گرفتار کر ہی لیا تھا ، غالباً 12 نومبر کو میری سالگرہ تھی اسی دن سے ، ویسے آپ کہاں تھے ، تھانہ توسنسان پڑا ہے اسی دن سے ۔
 

تیلے شاہ

محفلین
جانا کہاں یہیں تھے بس ذرا باس نے تنگ کر کے رکھا ہوا تھا
پاکستان سے واپسی میں 3 دن لیٹ ہوگیا تھا اسی کا بدلہ لے رہا تھا مگر اب اللہ کا کرم ہے حالات نارمل ہوگئے ہیں
 

مغزل

محفلین
ایک تو یہ باس نامی مخلوق بھی کبھی سدھر نہیں سکتی ، ۔۔ کم از کم میرا مشاہدہ تو یہی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
نئی تازہ کوئی نہیں ہے، وہی پرانی ہیں۔
صبح آتے ہیں، دیہاڑی لگاتے ہیں اور شام کو گھر چلے جاتے ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے ارے ۔ پریشان نہ ہو گڑیا، شمشاد بھائی کی تو ہو نہیں سکتی اس عمر میں ، ہاہہا ۔۔ ان کے پالتو طوطے کی شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں ، ۔۔ آپ بھی مہندی لگوالو، ۔۔ اور سہیلوں کے ساتھ ڈھولک لے کر بیٹھ جاؤ ۔۔ اچھے چھے گیت گاؤ ۔۔ تاکہ شمشاد بھائی کو کم غم ہو ،،، طوطے کے گھر داماد بننے کا ۔۔ ہاہہاہاہ
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی :)
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں نے شاید ہی کبھی کھیل ہی کھیل میں قسم کے دھاگوں میں پیغام ارسال کیا ہو ، ویسے بھی وقت کی کمی کی وجہ سے پہلے ہی محفل پراپنے مراسلے بند تھے لیکن پڑھنے کے حد تک حاضری لگ جاتی وہ بھی پچھلے پورےہفتے سے گھر پر انٹرنیٹ بندہوجانے کی وجہ سے بند ہوگئی، کل سے انٹرنیٹ کی واپسی ہوئی ہے تو سوچا کیوں نہ کچھ مراسلےارسال کیے جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چڑٍیل کا تو کوئی اتہ پتہ ہی نہیں۔ جب سے پاکستان گئی ہے ایک بھی پیغام ارسال نہیں کیا اس نے۔
 

مغزل

محفلین
چڑٍیل کا تو کوئی اتہ پتہ ہی نہیں۔ جب سے پاکستان گئی ہے ایک بھی پیغام ارسال نہیں کیا اس نے۔
ارے تو کیا آج کل پھر وہ پاکستان میں ہے ، ۔۔ یا اللہ خیر فرما،
تیلے بھائی کے علم میں ہوگا، اگر وہ رابطے میں ہیں تو۔ ممکن ہے چڑیل محفل میں نہ آرہی ہو اور دیگر فورمز بھی تو ہیں‌۔
کہیں‌وہ ناراض شاراض تو نہیں‌ہم میں سے کسی ہے ۔۔؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top