شاعری کا سافٹ وئر

الف عین

لائبریرین
انگریزی میں‌شاعری کا سافٹ وئر تو میں نے کہیں دیکھا تھا، لیکن آج فیس بک میں ثمینہ راجا نے اطلاع دی ہے، انہیں کے الفاظ میں

آپ حضرات کو یہ جان کرافسوس ہوگا کہ مقتدرہ قومی زبان کے عطش درانی صاحب ایک ایسا ''شاعر'' سوفٹ ویر اردو میں بھی بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ جس کے اشعار وزن سے خارج ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نہ وہ زبان کی کوئی غلطی کر سکتا ہے ۔
ایک روز انہوں نے مجھے چیلنج کیا کہ جب یہ سوفٹ ویر مارکیٹ میں آ جائے گا تو آپ کو شاعری سے ریٹائر ہونا پڑے گا ۔ میں نے جواب دیا ” مجھے اس سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ میں تو اب بھی شاعری سے ریٹائرڈ ہی ہوں ۔ البتہ آپ نے ان لوگوں کے ساتھ بہت دشمنی کی ہے جن کا چولہا ہی شاعری کی فروخت سے جلتا ہے ۔ اب تمام ”مشہورشاعرات“ یہ سوفٹ ویر خرید کر اپنے اپنے تاجروں کو جھنڈی دکھا دیں گی ۔ کیا بنے گا بیچاروں کا ؟
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا
شاید اس طرح عطش درانی صاحب بھی شاعروں کی فہرست میں نام لکھوا سکیں۔
ایک ایسا سافٹویئر بنانے کا ہم نے بھی ارادہ کیا تھا اور اس پر کسی حد تک بنیادی کام بھی کیا تھا مگر محسن حجازی صاحب کی مصروفیت ہی کم ہونے میں نہیں آ رہی۔ لیکن اُس سافٹویئر کا مقصد "شاعر بنانا" نہیں تھا بلکہ شعر کی عروضی اغلاط کی نشاندہی کرنا تھا۔
ارے حجازی صاحب! عطش درانی صاحب کی "ایجاد" کا سن کر ہی اب تو اپنی مصروفیت ترک کر دیجیے۔;)
 
arifkarim

معطل
یہ عطش درانی بھی پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہیں:
a006.jpg
http://en.wikipedia.org/wiki/Attash_Durrani
انکے ڈپارٹمنٹ کا تخلیق کردہ پاک نستعلیق 4 سال بعد بھی اردو بلاگز، فارمز، سائٹس و الیکٹرونک میڈیا کی روشنی بن کر چھایا ہوا ہے۔ :)
انکے ڈاؤنلوڈ سیکشن کے ذریعہ انکی ٹیم کی excellence صاف عیاں ہے:
b125.gif
اوہ۔ لگتا ہے انکی تعریف میں کچھ زیادہ ہی لکھ گیا۔ باقی کی تعریف ظہور سولنگی اور اور محسن حجازی انکل یہاں آکر کریں گے!
 
مدیر کی آخری تدوین:
لگتا ہے شاعری میں بڑا انقلاب آنے والا ہے۔ محسن کو چھوڑے ہوئے د سال سے زیادہ ہوگیا ہے جبکہ مجھے نکالے ہوئے بھی ڈیڑہ سال سے زیادہ ہوگیا ہے یہ دوسری بات ہے کہ مجھے پچھلی تاریخوں میں بحال کیا گیا تھا اور ساتھ ہی بقایاجات بھی دیے گئے تھے۔ جہاں تک اس شاعری کے سافٹ ویئر کی بات ہے تو یہ بات محسن ہی کہتا تھا کہ اس طرح کا سافٹ ویئر بنانا چاہیے۔ اگر بن چکا ہے تو اچھی بات ہے سامنے آنا چاہیے۔ ویسے درانی صاحب صرف ڈگڈگی ہی بجاتے ہیں کام سب کے سامنے ہے کوئی بھی پراڈکٹ ابھی تک تکمیل تک نہ پہنچ سکی اور پراجیکٹ کا ٹائم پورا ہوگیا ابھی ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ کروایا گیا ہے جس میں سے بھی چھ ماہ گزرچکے ہیں۔
 
محفل کے پرائویٹ سیکشن میں ایک بار ایسے سافٹوئیر پر بات ہو چکی ہے، کافی عرصہ ہوا۔ مجھے بھی وقت نہیں مل پا رہا ورنہ شاید وارث بھائی سے ایک آدھ درجن ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کچھ نہ کچھ بن ہی جاتا۔ خیر دیکھتے ہیں آگے آگے ہوتا ہے کیا۔
 
arifkarim

معطل
لگتا ہے شاعری میں بڑا انقلاب آنے والا ہے۔ محسن کو چھوڑے ہوئے د سال سے زیادہ ہوگیا ہے جبکہ مجھے نکالے ہوئے بھی ڈیڑہ سال سے زیادہ ہوگیا ہے یہ دوسری بات ہے کہ مجھے پچھلی تاریخوں میں بحال کیا گیا تھا اور ساتھ ہی بقایاجات بھی دیے گئے تھے۔ جہاں تک اس شاعری کے سافٹ ویئر کی بات ہے تو یہ بات محسن ہی کہتا تھا کہ اس طرح کا سافٹ ویئر بنانا چاہیے۔ اگر بن چکا ہے تو اچھی بات ہے سامنے آنا چاہیے۔ ویسے درانی صاحب صرف ڈگڈگی ہی بجاتے ہیں کام سب کے سامنے ہے کوئی بھی پراڈکٹ ابھی تک تکمیل تک نہ پہنچ سکی اور پراجیکٹ کا ٹائم پورا ہوگیا ابھی ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ کروایا گیا ہے جس میں سے بھی چھ ماہ گزرچکے ہیں۔

مجھے اسی کا ہی انتظار تھا۔ امید ہے یہ سافٹوئیر بھی "پاک نوری نستعلیق" کی ڈگڈگی کی نظر ہو جائے گا! :grin:
یاد ہےآپنے پاک نوری نستعلیق کی "نہ ہونے والی ریلیز "سے قبل بتایا تھا کہ درانی صاحب ایک "سرکاری پارٹی " میں اسکی ریلیز کا اعلان کریں گے، کچھ ایسا ہی حال اس سافٹوئیر کا مشاعرہ کی محفل میں ہو جائے تو کیا بات ہے! :laughing:
 
دوست

محفلین
مقتدرہ کے دعوے بڑے بڑے اعلی قسم کے ہوتے ہیں‌ جیسے ترجمان سافٹ وئیر جو کہ دوبارہ پھر کبھی نظر بھی نہیں آیا۔ بنایا یہ اس لیے گیا تھا کہ ہر قسم کے دفتری حالات میں انگریزی سے اردو ترجمہ کرسکے اور یار لوگوں‌ کا یہ کہنا تھا کہ کچھ جملوں کو ترجمہ کرنے کی صلاحیت ہے اور باقی اشتہار بازی ہے۔ اور اب تقطیع کا سافٹویر اور اوپر سے یہ دعوی کہ کسی شاعر کی شاعری بے وزن نہیں ہوسکے گی۔ خود سے تقطیع کرنی ہو تو ایسا سافٹویر بننا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن اگر یہ کہا جائے کہ سافٹویر اپنے آپ سے تقطیع کر ڈالے گا بلکہ اغلاط کی نشاندہی بھی کردے گا۔۔ ذرا مشکل بات لگتی ہے۔ جہاں تک میرا علم کہتا ہے اردو شاعری میں لانگ اور شارٹ واؤل کی نشاندہی کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔ اسے شاید الف گرا دینا کہتے ہیں، اور یہ شاعر خالصتًا اپنی صوابدید پر اس لیے کرتا ہے تاکہ مصرع وزن میں لایا جاسکے۔ ایسے تمام ممکنات کو پروگرامنگ کے احاطے میں لانا اچھا خاصا درد سر ہوسکتا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
انگریزی میں‌شاعری کا سافٹ وئر تو میں نے کہیں دیکھا تھا، لیکن آج فیس بک میں ثمینہ راجا نے اطلاع دی ہے، انہیں کے الفاظ میں

آپ حضرات کو یہ جان کرافسوس ہوگا کہ مقتدرہ قومی زبان کے عطش درانی صاحب ایک ایسا ''شاعر'' سوفٹ ویر اردو میں بھی بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ جس کے اشعار وزن سے خارج ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نہ وہ زبان کی کوئی غلطی کر سکتا ہے ۔
ایک روز انہوں نے مجھے چیلنج کیا کہ جب یہ سوفٹ ویر مارکیٹ میں آ جائے گا تو آپ کو شاعری سے ریٹائر ہونا پڑے گا ۔ میں نے جواب دیا ” مجھے اس سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ میں تو اب بھی شاعری سے ریٹائرڈ ہی ہوں ۔ البتہ آپ نے ان لوگوں کے ساتھ بہت دشمنی کی ہے جن کا چولہا ہی شاعری کی فروخت سے جلتا ہے ۔ اب تمام ”مشہورشاعرات“ یہ سوفٹ ویر خرید کر اپنے اپنے تاجروں کو جھنڈی دکھا دیں گی ۔ کیا بنے گا بیچاروں کا ؟

حضور یہ کوئی 2006 کی بات ہے۔ ہم نے موصوف کی خدمت میں یہ خیال پہلی مرتبہ پیش کیا کہ ہمارے ذہن میں ایسا کچھ سودا سمایا ہے کہ ایسا سافت وئیر بنایا جائے جو فعلن فعولن از خود ہی شعر میں سے نکال سامنے رکھے۔ مزید خاکسار نے یہ بھی عرض کیا یونیورسٹیوں میں طلبا کے کام آسکتا ہے، فن پاروں کے تجزیاجات ہو سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ، موصوف چونکے تھوڑی بہت بحث ہوئی ہماری خواہش تھی کہ ہم کو اجازت دی جاتی چلیے اور نہیں اسی بابت کام ہو جاتا۔ جو کلرکوں کی فوج پل رہی تھی چلیے کوئي نیک کام بھی وہ جاتا۔ مگر موصوف نے اغماض برتا جس کا سبب ہم آج تک سمجھنے سے قاصر ہیں۔

مزید یہاں پر اردو کے لیے کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں، محض چند کی جھلک دیکھيے:
1۔ پاک نستعلیق کو بی ٹا سے آگے بڑھنے ہی نہیں دیاگيا سولنگي صاحب کو میں اپنے تجربات کی روشنی میں باکل سرے سے فونٹ بنوا رہا تھا جس کی شکل کہیں بہتر تھی تاہم وہ بند کروا دیا گیا۔

2۔ php میں ایک ڈکشنری بلڈنگ سافٹوئیر میں نے اپنی نگرانی میں تیار کروایا۔ پروفیسر فتح محمد ملک صاحب کی خواہش تھی کہ مقتدرہ کی لغت آن لائن دستیاب ہو۔ سو اس ایپلیکشن میں ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کے لیے انٹرفیس موجود تھا کہ صاحب الفاظ کا اندراج کیجئے اور چونکہ سرکاری ادراہ تھا، شام کو اعداد و شمار سے معلوم بھی ہو جاتا کہ کس نواب نے کتنے الفاظ درج کیے وغیرہ وغیرہ۔ ان دنوں موصوف بدعنوانی کے الزامات میں گو اندر تو نہیں تھے مگر باہر ضرور تھے۔ جب واپسی ہوئی تو آتے ہی وہ کام بھی بند کروایا۔ سو محض ساڑھے تین ہزار الفاظ ہی درج ہو سکے۔وہ اب بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔

3۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ سب سے پہلے میرا آئیڈیا تھا۔ وہ محض اس واسطے بن پایا کہ موصوف کے ذاتی کاروبار میں جو سب کا سب سرکاری اخراجات پر ہی ہوتا ہے، نستعلیق فونٹ کی ضرورت تھی۔ اس کے لیے ٹیم کیسے اکٹھی کی وغیرہ وغیرہ وہ سب نوٹس اور احکامات میرے پاس آج بھی محفوظ ہیں کہ کس طرح تسلی دلا کر کام کرنا پڑا کہ جناب والا! آپ کی کرسی کو قطعی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔مگر اس میں بھی مزید تجربات کی اجازت نہیں تھی۔

تو یہ اردو کے لیے چیدہ چیدہ خدمات کا خلاصہ ہے طوالت کی گنجائش ندارد وگرنہ ہم جو آپ کو کلرک بادشاہوں کی فوج ظفر موج سمیت ديگر قصے سنائیں تو وہ بھی لمبی داستان ہے۔ اس قسم کا کوئي سافٹوئیر نہیں آرہا نہ آئے گا۔ فقط ایک فونٹ اس لیے سامنے آگیا کہ خاکسار وہاں موجود تھا اس کے علاوہ کوئی بھی چیز 5 سال میں لگ بھگ قومی خزانے کا 3 کروڑ روپیہ اڑانے کے بعد سامنے نہیں آ سکی اب وہاں یہ کہنا کہ الو بولتے ہیں مناسب نہیں ہوگا کیوں کہ اس نسل کے الو بھی موجود ہیں جو بولتے ہی نہیں۔

قصہ مختصر، ایسا کچھ بھی نہیں ہو رہا میرے پاس مکمل اطلاع ہے کہ ہو کیا رہا ہے آخر میں وہاں ڈھائي سال رہا ہوں۔ میں سولنگی صاحب کہا کرتے ہیں کہ جیسے یہ ادارہ چل رہا ہے اسے دیکھ کر سمجھ آ جاتی ہے کہ یہ ملک کیسے چل رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
مجھے آج تک عارف کریم جی کے جوابات کی منطق سمجھ نہیں‌آئی

اگر سمجھ میں آجاتی تو میری جگہ آپ ایسے پیغامات لکھتیں! :)

یعنی آپ بھی محفل کے 99 اعشاریہ 9999999999999999999999 فی صد لوگوں کے جیسی ہی ہیں۔:laughing:

یہ آپکی طرف سے زیادتی ہےجناب! ہماری آپس میں کئی بار چیٹنگ ہوئی ہے۔ بھلا میری کونسی بات بے منطقی تھی جو گھنٹوں باتیں‌کرتے رہے؟ ;)

قصہ مختصر، ایسا کچھ بھی نہیں ہو رہا میرے پاس مکمل اطلاع ہے کہ ہو کیا رہا ہے آخر میں وہاں ڈھائي سال رہا ہوں۔ میں سولنگی صاحب کہا کرتے ہیں کہ جیسے یہ ادارہ چل رہا ہے اسے دیکھ کر سمجھ آ جاتی ہے کہ یہ ملک کیسے چل رہا ہے۔
بہت خوب۔ جب بھی یہاں مقتدہ قومی زبان کے بارہ میں گفتگو ہوتی ہے تو آپ اور سولنگی بھائی کی طرف سے ہمیشہ نہیں تو اکثر وہاں بیتے حسین دنوں کے قصے "مرچ مسالوں" کیساتھ سننے کو ملتے ہیں۔ اسی لئے میں‌نے پہلے ہی اوپر مطلع کر دیا تھا کہ بند باندھ لیں، طوفان آرہا ہے! :)
ویسے مجھے حیرت ہے کہ کروڑوں روپیہ ہڑپ کرنے والا یہ سرکاری ادارہ نیپ کے اندر نہیں‌آتا۔ کرسیوں کی جنگ اس ملک کو لے ڈوبے گی!
 
فاتح

لائبریرین
یہ آپکی طرف سے زیادتی ہےجناب! ہماری آپس میں کئی بار چیٹنگ ہوئی ہے۔ بھلا میری کونسی بات بے منطقی تھی جو گھنٹوں باتیں‌کرتے رہے؟ ;)
ارے جناب ہمارا شمار ان باقی ماندہ صفر اعشاریہ 0000000000001 فی صد لوگوں میں ہی ہوتا ہے۔ ;)
 
اگر سمجھ میں آجاتی تو میری جگہ آپ ایسے پیغامات لکھتیں! :)

یہ آپکی طرف سے زیادتی ہےجناب! ہماری آپس میں کئی بار چیٹنگ ہوئی ہے۔ بھلا میری کونسی بات بے منطقی تھی جو گھنٹوں باتیں‌کرتے رہے؟ ;)

بہت خوب۔ جب بھی یہاں مقتدہ قومی زبان کے بارہ میں گفتگو ہوتی ہے تو آپ اور سولنگی بھائی کی طرف سے ہمیشہ نہیں تو اکثر وہاں بیتے حسین دنوں کے قصے "مرچ مسالوں" کیساتھ سننے کو ملتے ہیں۔ اسی لئے میں‌نے پہلے ہی اوپر مطلع کر دیا تھا کہ بند باندھ لیں، طوفان آرہا ہے! :)
ویسے مجھے حیرت ہے کہ کروڑوں روپیہ ہڑپ کرنے والا یہ سرکاری ادارہ نیپ کے اندر نہیں‌آتا۔ کرسیوں کی جنگ اس ملک کو لے ڈوبے گی!
اس میں مرچ مصالحہ کہاں ہے محترم۔
 
محسن حجازی

محفلین
عارف کریم کی بات میں معنی تلاش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ (من جانب چھوٹا ڈون)
میرا خیال ہے کہ ایک خاص مرض میں مریض کو پھیکی سیٹھی چیز میں بھی مرچ مصالحہ کافی محسوس ہوتا ہے۔ حکیم الامت حضرت علامہ مولانا فاتح الدین بشیر صاحب کیا فرماتے ہیں بیچ اس مسئلے کے؟ سنا ہے کہ یہ مرض زبان کو بھی لاحق ہو جاتا ہے نیز پاکستان میں تو کئی جگہ اس کے مفت علاج کا عندیہ بھی دیا جاتا ہے۔ ;)
 
ساجد

:skull::skull::rollingonthefloor:
 
Top