قربا نی کے جانورں کے نرخ؟

ندیم عامر

محفلین
آپ لوگو ں کے علاقے میں قربا نی کے جانورں کے ریٹ کیا چل رہے ہیں یہ با ت بھی شئیر کرلیں ہو سکتا ہے کسی صا حب یا صا حبہ کی بچت ہو جائے

یہ با ت میں اس دھا گے میں پو چھ رہا ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کے اس کو کہا ں پو سٹ کروں
لاسٹ ائیر ادھر کوپن ہیگن میں تو قربا نی کا بکرا 90 کراون کلو ملا تھا جس میں زبخ اور کٹا ئی بھی شامل تھی
 

آفت

محفلین
کراچی میں پچھلے چند سالوں سے قربانی کے جانور کافی مہنگے ہو گئے ہیں ۔ پہلے پنجاب اور اندرون سندھ سے آنے والے قربانی کے جانور اتنے مہنگے نہیں ہوتے تھے لیکن اب ایک تو مڈل مین یا آڑھتی اس کام میں آ گئے ہیں دوسرے سٹی گورنمنٹ کے مختلف ٹیکسز اور پھر مہنگی ٹرانسپورٹ نے مویشیوں کے ریٹ آسمان تک پہنچا دیے ہیں ۔ اب تو اللہ کی خوشنودی کے لیے قربانی کرنا بھی مڈل کلاس کی پہنچ سے دور ہوتی جا ہی ہے ۔
 

مدرس

محفلین
السلام علیکم
قربانی صرف عبادت کے درجہ میں پانچ دس ہزار روپے میں بھی ہو سکتی ہے
اور عبادت میں شوق و رغبت بھی شامل ہو تو جتنی چاہے رقم خرچ کریں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
مدرس صاحب وہ تو صرف ایک شعر ہے ۔ کسے نہیں پتہ کہ قربانی کرنے کے لیے تین دن ہوتے ہیں۔
ویسے مدرس صاحب اردو محفل میں آنے کا شکریہ۔
 

مدرس

محفلین
عطاری صا حب جواب دینے کا شکریہ لیکن کچھ لوگ پانچ دن بھی کرتے ہیں‌تو غلط فہمی ہو ئی کہ کہیں کوئی ایک دن بھی کرنے والے تو نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں ایک دن والی عید اگر تین دن ہوتی ہے تو تین دن والی عید پانچ دن کیوں نہیں ہو سکتی؟
 

آفت

محفلین
عبادت سے زیادہ تو اب دکھاوا ہونے لگا ہے ۔ یہاں کراچی میں پچھلے برس عید پر پانچ لاکھ کی گائے اور ڈیڈھ سے دو لاکھ روپے کا بکرا بھی فروخت ہو چکا ہے ۔
جانور تو خیر مہنگے ہیں ہی اب تو یہاں انسان کے سوا ہر چیز ہی مہنگی ہو گئی ہے ۔
 
Top