خزائن الہدایت، ریلیز!

arifkarim

معطل
تعارفِ خزائن الہدایت

آج سے تقریباً ۵ سال قبل ہمارے ادارے (Cleantouch Software Corporation) نے اپنی پڑاکٹ (اردو ٹو انگلش ڈکشنری) کی تشہیر کے ساتھ عوام الناس میں اعلان کیا تھا کہ مستقبل میں ہم قرآنِ کریم کی تلاوت و تحقیق کے لیئے ایک سافٹویئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُس وقت سے ہم اپنےاوپر ایک قرض محسوس کرتے تھے لیکن زبانوں کی پیچیدگیوں سے ہماری ناواقفیت اور کمپیوٹر میں عربی و اردو پراسسنگ کے لیئے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث ہم بے بس تھے۔ حقیقتاً یہ کام ہماری قابلیت کے لحاظ سے ناممکن تھا مگر اللّٰہ رب العزت نے سرورِ کونین حضورِ اقدس صلی اللّٰہُ علیہ و سلم کے صدقے سے ہمیں اولیاء کرام کا فیضان بذریعہ علماء کرام عطا کر کے ہمیں تبلیغِ دینِ مبین جیسے عظیم مقصد میں حصہ لینے کی سعادت بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم مقصد میں کئی احباب شامل ہو گئے۔ ان احباب کی خصوصی معاونت سے القلم قرآنی فانٹ کی صورت میں برّصغیر رسم الخط میں قرآنِ کریم لکھنے کے لیئے ایک مؤثر نظام اور کمپیوٹر پر عربی و اردو کی لکھائی میں ہوتی ہوئی ترقی کے نتیجے میں کئی دیگر سہولیات بھی میسر ہو گئی۔ اللّٰہُ تبارک و تعالی کی ان عطاؤں کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس یقین کے ساتھ کہ آئندہ آنے والے دیگر مسائل بھی منجانب اللّٰہ حل ہو جائے گے، پراجیکٹ خزائن الہدایت کے پہلے ایڈیشن کی تیاری شروع کر دی۔ دورانِ کام کئی ایسے مسائل کا سامنا ہوا کہ نوبت منصوبہ کے اختتام تک آپحنچی مگر اللّٰہ رب العزت نے ہماری ایسے ذرائع سے مدد فرمائی جو ہمارے وھم و گمان میں بھی نہ تھی۔
بالآخر سافٹویئر تیار ہو کر بنام "خزائن الہدایت" آپ کے سامنے ہے، اس سافٹویئر میں مکمل قرآن شریف (برّصغیر رسم الخط میں) مع اردو ترجمہ کنزالایمان (از علامہ و مولانا اعلیٰحضرت امام اہلسنت احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیه)، تفسیر خزائن العرفان (از صدر الافاضل حضرت نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیه) اور انگریزی ترجمۂ کنزالایمان (از شاہ فرید الحق) بیک وقت مندرجہ ذیل و دیگر کئی سہولیات کے ساتھ موجود ہے۔
٭ خوبصورت اور واضح تحریر میں تصدیق شدہ عربی متنِ قرآن شریف
٭ ایک کلک کرنے سے آیت کی تلاوت مختلف قاریوں کی آواز میں سننے کی خصوصیت
٭ اردو ترجمہ کنزالایمان آواز کے ساتھ
٭ مختصر و جامع تفسیرِ قرآنِ مجید خزائن العرفان
٭ انگریزی ترجمۂ کنزالایمان
٭ وقتِ تلاوت قرآنی لفظوں کو کیسے ادا کرنا ہے اس کی تفصیل رومن انگریزی میں
٭ کسی بھی متن کی تحریر کا انداز اور حجم (Size) بدلنے کی سہولت
٭ سیکنڈوں میں اپنی مطلوبہ آیت تک رسائی
٭ تمام موجودہ مواد میں سے اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کرنے کی سہولت

خصوصیاتِ خزائن الہدایت

ویسے تو آپ کو انٹرنیٹ پر کئی ویب سائٹز و سافٹویئر استعمال کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا، جن میں سے اکثریت میں یا تو رسم الخط برّصغیری نہیں ہوتا، یا تلاوت موجود نہیں ہوتی، یا ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان نہیں ہوتیں یا سرچ آپشن میں مسائل درپیش آتے ہیں۔ ہمارے سافٹویئر میں ہم ہر ممکنہ سہولت کی دستیابی کا دعویٰ نہیں کرتے مگر امید ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو دلی طمانیت محسوس ہوگی۔ خزائن الہدایت میں عربی متن پاک و ہند اور دنیا کے کئی ممالک میں مروجہ برصغیری رسم الخط میں انتہائی احتیاط سے لکھا گیا ہے، جسے لکھنے کے بعد متعدد بار حفاظِ کرام اور ماہرینِ علمِ تجوید نے موجودہ نسخوں اور تجویدی قواعد کو مدّنظر رکھتے ہوئے باریک بینی سے چیک کیا ہے اور ممکنہ حد تک متن کو اغلاط سے پاک کرنے کے لیئے رہنمائی فرمائی ہے۔ اس متن کی خصوصیت ہے کہ اسے ماہرینِ کمپیوٹر نے الفاظوں، حروفوں، اعراب و علامات وغیرہ کی گنتی، سرچنگ اور دیگر سہولیاتِ خزائن الہدایت کے لحاظ سے پرکھا ہے، انشاء اللّہ تعالی تحقیق و اشاعتِ قرآن سے تعلق رکھنے والے افراد اس متن میں کئی خصوصیات پائے گے۔
تلاوتِ قرآنی کی سماعت کے لیئے دو مشہور قاریوں کی قرأت کو اس سافٹویئر میں شامل کیا گیا ہے۔ قاری عبد الباسط عبد الصمد کی قرأت تسلسل کے ساتھ سماعت کے لیئے موضوع جبکہ قاری ابو بکر الشاتری کی قرأت ایک ایک آیت کی علیحدہ سماعت کو مدّنظر رکھ کر شامل کی گئی ہیں۔ قرأتِ قاری عبد الباسط عبد الصمد کو مکمل چیک کیا گیا ہے، جس میں سورہ العمران کی آیت نمبر 68 میں کچھ فنی مسائل ہیں، باقی پورے قرآنِ کریم کی تلاوت میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ قاری ابو بکر الشاتری کی تلاوت ہمیں ایک قابلِ اعتبار ادارہ سے فراہم ہوئی ہے اس لیئے اسے سرسری طور پر چیک کیا گیا ہے اور چند فنی مسائل کو دور کر دیا گیا ہے۔
ترجمہ کنزالایمان کو بھی مکمل پروف ریڈنگ کی گئی ہے، کنزالایمان کے اس متن میں کئی خصوصیات ہیں مثلًا تفسیری حاشیہ کو ایک اسٹینڈرڈ پر لکھا گیا ہے جس کے مدد سے متن میں سے حاشیہ کو نمایاں کیا گیا ہے، مزید تمام الفاظوں کو نہایت بارک بینی سے چیک کیا گیا ہے کہ کئی ایک ہی الفاظ مختلف ہجے سے لکھا نہ رہ جائے ہر عددی الفاظ کے آگے قوسین میں حسابی عدد مثلاً ﴿ایک (۱)، دو (۲)۔۔۔﴾ لکھے گئے ہیں۔ تمام متن میں پیچیدہ الفاظ مثلاً جا رہے، جا سکتا، چھپا رہے۔۔۔ کو سپیس دے کر لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس متن میں دیگر کئی چھوٹی بڑی خصوصیات ہیں جس کی بدولت آپ اس متن کو بھروسے کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹز و سافٹویئرز جن میں متنِ کنزالایمان موجود ہے کے منتظمین اگر اس تعارف کو پڑھ رہے ہوں تو ان سے خصوصی گذارش کی جاتی ہے کہ اس متن کو اپنے متن کی جگہ استعمال کریں، کیونکہ دوران تحقیق ہم نے تمام موجودہ متن میں ٹائپنگ کی کئی غلطیاں پائی ہیں۔ منتظمین کی آسانی کے لیئے سافٹویئر میں ڈاؤنلوڈ (بغیر انٹرنیٹ) کی سہولت شامل کر دی گئی ہے تاکہ مواد کو آسانی سے استعمال میں لایا جا سکے
عربی قرآن و کنزالایمان کے علاوہ باقی مواد (متن) چونکہ مستند اداروں سے فراہم ہوا تھااس لیئے ان کی پروف ریڈینگ اس ایڈیشن میں نہیں کی گئی ہے۔

خزائن الہدایت (مستقبل میں)

اس پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے ایسی کئی خصوصیات کے تصورات بھی ہمارے خیال سے گذرے جنہیں اس ایڈیشن میں شامل کرنا ہمارے لیئے ممکن نہ ہوا، ان میں سے کچھ کا مختصر تذکرہ یہاں کیا جا رہا ہے یہ سوچتے ہوئے کہ اگر ہمارے بعد کوئی اس قسم کے پراجیکٹ پر کام کرے تو ان خصوصیات کو بھی ذہن میں رکھے یا ہو سکتا ہے ہمیں ان خصوصیات کی شمولیت کے لیئے ماہر افراد میسر آ جائیں۔ مندرجہ ذیل تمام خصوصیات انشاء اللّٰہ تعالی بتدریج اس سافٹویئر کے اگلے ایڈیشنز میں شامل کی جائیگی۔
٭ تجویدی قواعد کے تحت قرآنی الفاظوں کو پراگرامنگ کے ذریعے رنگین کرنا (تاکہ وقتِ تلاوت قواعد کو سمجھنے میں آسانی ہو)
٭ دیگر رسم الخطوط میں عربی متنِ قرآنی کی شمولیت
٭ قرأت حفص کے ساتھ دیگر قرأتوں کی شمولیت
٭ دیگر مستند تراجم، تفاسیر و تراجمِ تفاسیر کی شمولیت
٭ Text To Speach ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرائزد تلاوتِ قرآن
٭ دیگر قاری صاحبان کی آواز میں تلاوتِ قرآن کی شمولیت
٭ ترجمہ کنزالایمان دیگر آوازوں میں
٭ حفاظ کرام و طلبۂ حفظ کے لئے صوتی نظام میں بہتری
٭ سرچ انجن میں مسلسل بہتری
٭ موجودہ گنتی کے نظام میں بہتری اور مصدقہ نظامِ گنتی کی فراہمی
٭ الفاظوں کی اصل معلوم کرنے اور اُن کی مختلف طریقوں سے استعمال کی سہولت
٭ بُک مارک سسٹم میں مزید بہتری
٭ مضامین وائس آیات کی تقسیم
٭ مکی و مدنی آیات کی گہری نشاندہی
مندرجہ بالا خصوصیات کو صرف سرسری ذکر کیا گیا ہے یقینا ماہرین با آسانی مقصد سمجھ جائے گے، مزید تفصیلات کے لیئے ہم سے ای میل پر رابطہ کریں۔ خصوصیت کے ساتھ مندرجہ ذیل ماہرین اس کارِخیر میں اپنی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے لیئے ہم سے ضرور رابطہ کریں
٭ رسم الخطوط بالخصوص برّصغیری و حجازی رسم الخطوط پر تحقیقی نگاہ رکھنے والے ماہرین
٭ علم تجوید کے ماہرین جو ساتھ ہی ساتھ مختلف قرأتوں کے علم پر بھی عبور رکھتے ہوں
٭ خطاطیِٔ قرآن کے ماہرین
٭ فانٹ ڈیزائنرز اور ڈیولوپرز (خصوصی طور پر وولٹ کے ماہرین)
٭ آڈیو ٹو سپیچ (Audio To Speach) ٹیکنالوجی کے ماہرین جو عربی انجن تیار کر سکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں
٭ ایسے افراد جو گھر بیٹھے تراجمِ قرآن، تفاسیر و دیگر اسلامی کتابوں کی ٹائپنگ کر سکیں
٭ پبلیشینگ، کمپوزنگ ہا وسز اور دیگر افراد جو ہمیں اپنے پاس موجود متنِ اسلامی کتب فراہم کر سکیں
٭ عربی، اردو، انگلش پروفیشنل پروف ریڈرز

خزائن الہدایت کی تشہیر، اشاعت و تقسیم

سافٹویئر خزائن الہدایت ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت ڈاؤنلوڈ کے لیئے دستیاب ہیں، ادارہ استعمال کرنے والوں اور اسے شائع کرنے والوں سے کوئی رقم وصول نہیں کرتا نہ کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ اس سافٹویئر یا اس کے کسی بھی مواد کو استعمال کرتے ہوئے خطیر رقم وصول کریں۔ سی ڈی ریلیز و فروخت کرنے والے ادارے و افراد اپنے عمومی نفع کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں۔ اس سافٹویئر کا مجموعی حجم تقریباً ایک سی ڈی کی سائز کے برابر ہے جسے یقیناً سست رفتار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آسانی سے ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے، اس ضمن میں سی ڈی ریلیز کرنے والے اداروں سے خاص گذارش کی جاتی ہے کہ اس سافٹویئر کی جتنی زیادہ تعداد میں ممکن ہو سکے تشہیر کے خصوصی اہتمام کے ساتھ سی ڈی ریلیز کریں تاکہ اس سافٹویئر کی ہر طبقہ کے افراد تک آسان رسائی ممکن ہو۔ مزید بک اسٹال والے بھی اگر ممکن ہو تو اسے ہم سے (قیمتاً بغیر نفع) یا سی ڈی ریلیز کرنے والے اداروں سے خرید کر اپنے اسٹالوں پر مناسب قیمت پر فروخت کے لئے رکھیں۔ اس سافٹویئر کی تشہیر کے لیئے ہمارے پاس بڑی سائز میں اشتہار بھی دستیاب ہیں جنہیں اپنے اسٹالوں پر آویزاں کرنے کے لیئے ہم سے (قیمتاً بغیر نفع) منگوا سکتے ہیں یا اگر زیادہ تعداد میں درکار ہو تو ہماری ویب سائٹ سے فائل ڈاؤنلوڈ کرکے چھپوا سکتے ہیں۔
اسلامی تنظیمیوں اور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ خزائن الہدایت کی جتنی ممکن ہو سکے نقل (کاپی) سی ڈی بنا کر اپنے دوست، احباب و دیگر میں تقسیم کرکے یا اس سافٹویئر کی تشہیر مندرجہ ذیل ذرائع سے فرما کر تبلیغ دین کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔
٭ اخبارات، کتب و رسائل میں اس سافٹویئر کے اشتہارات
٭ اپنی ویب سائٹ پر اس سافٹویئر کی تشہیر
٭ انٹرنیٹ فورمز، بلاگز اور ڈاؤنلوڈ پورٹلز پر اس سافٹویئر کا تعارف
٭ ای میل و ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے دوست و احباب میں اس سافٹویئر کا تعارف
٭ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے اس سافٹویئر کی خصوصی تشہیر کی درخواست کی جاتی ہے

آخر میں آپ سے گذارش ہے که مطالعه کے دوران اگر کہیں کوئی غلطی یا خامی ملاحظه کریں تو ادارے کو اس سے ضرور مطلع کریں۔ آپ کی قیمتی آراء اور راہنمائی میں خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہمارا سفر جاری رہے گا۔ انشاء اللّٰہ تعالی

شکریہ
آپ کے تعاون اور دعاؤں کے متمنی
Cleantouch Software Corporation
http://www.cleantouch.com.pk
http://www.khazainulhidayat.com

بشکریہ کلین ٹچ سافٹ وئیر کوورپریشن
khazain1.JPG

khazain2.JPG
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
القلم قرآن فانٹ کے خالق کی حیثیت سے خاکسار‌اس سافٹوئیر کے خالقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے شب و روز کی محنت سے تمام متون قرآنی کو نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ اسکو اچھی طرح پروف ریڈ بھی کروایا۔
فی الحال اسکو ایکسپی پر چیک کیا ہے۔ فل ورژن کی انسٹالیشن میں‌کچھ بگز ہیں، رستے میں ہی خراب ہو کر بند ہوجاتا ہے۔ نیز فل انسٹالیشن بہت وقت طلب ہے۔ اُمید ہے اسے درست کرکے دوبارہ اپلوڈ کر دیں‌گے۔ ۔۔۔ البتہ سمپل ورژن درست کام کر رہا ہے!
بہتری کیلئے یہ تجاویز ہیں:
1۔ اردو فانٹ اسلیکٹ کرنے کی سہولت۔ اسوقت غالباً چند ایک فانٹس ہی اسپورٹڈ ہیں تراجم و تفسیر میں۔
۲۔ تلاوت قرآن پاک کا ایک ’’مسلسل‘‘ موڈ بنایا جائے تاکہ تلاوت کا وقار قائم رہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
بہت عمدہ شراکت ہے جناب عارف صاحب شریک محفل کرنے کا شکریہ ۔

جن صاحبان نے اس پر کام کیا ہے وہ سب مُبارکباد کے مصتحق ہیں اللہ پاک ان سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے آمین ۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ عارف۔ کل دفتر میں داؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، گھر میں تو معمولی 40 ایم بی کے ورژن کو بھی تین گھنٹے لگیں گے۔
 

گل خان

محفلین
عارف کریم۔۔۔۔بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔۔آمین
 

رند

محفلین
السلام علیکم جزاک اللہ بھائی ابھی ڈی لوڈ کرکے مستفید ہوتے ہیں آپ کا بہت بہت شکریہ اللہ کریم آپ کو اس کا اجر خیر عطا فرمائے الھی آمین
 

cleantouch

محفلین
تمام احباب کا شکریہ

سب سے پہلے تو میں ہماری ٹیم کے تمام ممبران کی طرف سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خصوصی طور پر عارف کریم صاحب کا جنہوں نے اس سافٹویئر کی تیاری کے دوران ہماری رہنمائی کی اور اس فورم پر خزائن الہدایت کو متعارف کروایا۔

ہماری ویب پر سی ڈی امیج ڈاؤنلوڈ کے علاوہ تمام دیگر مواد چیک کر لیا گیا ہے، سی ڈی امیج کی اپلوڈنگ بھی آج مکمل ہوگئی ہے مگر چیکنگ باقی ہے

اس سوفٹویئر کو ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور سیون پر چیک کیا گیا ہے، وسٹا اور سیون پر ایڈمنسٹریٹیو رائٹز سے چلانا ہوگا۔

ترجمہ و تفسیر تقریبا تمام ہی فانٹز سپورٹڈ ہیں، ہاں تفسیر میں عربی متن کچھ فانٹز میں سہی ظاہر نہیں ہوتا۔

مسلسل موڈ کے حوالے سے سافٹویئر میں فیجر موجود ہے، آڈیو سٹیشن میں قاری عبد الباسط عبد الصمد کی تلاوت کا انتخاب اس ضمن میں بہتر رہے گا۔

ہماری کوشش تھی کہ سافٹویئر کے ساتھ آپریٹنگ مینیول بھی فرائم کیا جائے مگر وقت کی کمی کے باعث یہ کام سر انجام نہ ہوپایا، انشاءاللہ آئندہ دنوں میں اسے بھی لکھ کر سافٹویئر کی ویب سائٹ پر فرائم کر دیا جائے گا۔

شکریہ
شاہد عارف
کلینٹچ سافٹویئر کارپوریشن
 

پہلوان

محفلین
السلام علیکم!
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین!بھائی اگر کوشش کریں اور صحاح ستہ شریف پر بھی اسی طرح کا کام کردیں۔اہلسنت کی شرح کے ساتھ تو رہتی دنیا تک نام روشن ہوجائے گا انشاء اللہ!
اللہ تعالیٰ آپ کے ادارہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مدیر کی آخری تدوین:

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترمین کیا یہ پروگرام لینکس کے لئے بھی فراہم کیا جائے گا یا نہیں؟‌کیونکہ میرے جیسے بہت سارے دوست ہوں‌گے جو کہ اس کو لائنکس پر چلانا چاہتے ہوں گے وہ کیا کریں؟

والسلام
 

arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:

محسن حجازی

محفلین
السلام علیکم
محترمین کیا یہ پروگرام لینکس کے لئے بھی فراہم کیا جائے گا یا نہیں؟‌کیونکہ میرے جیسے بہت سارے دوست ہوں‌گے جو کہ اس کو لائنکس پر چلانا چاہتے ہوں گے وہ کیا کریں؟

والسلام

اگر آپ لینکس استعمال کرتے ہیں تو یقینا ذکر سے واقتف ہوں گے۔ ذکر جاوا میں لکھا گیا اوپن سورس سافٹوئیر ہے۔ اس میں فونٹس کا بھی کوئی مسئلہ نہیں آپشنز میں جا کر جو جی چاہے فونٹ منتخب کر لیجئے۔ اس کے علاوہ قرآن کے فارسی انگریزی اردو فرانسیسی سندھی سمیت بے شمار زبانوں میں ترجمے بھی دستیاب ہیں جس کا فائدہ یہ بھی ہے ایک ہی آیت کے کئی ترجمے دیکھے جا سکتے ہیں۔ قرآت سننے کے لیے بھی سہولت موجود ہے۔ سب سے بڑھ کر ذکر کا انٹرفیس خود کئی زبانوں میں موجود ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔
سرچ کا آپشن بھی شاندار ہے تفسیر کی شمولیت کے پہلوؤں پر میری ذکر کے خالق کچھ گفت شنید ہوئي تھی تاہم اپنی نجی مصروفیات کی سبب میں وقت نہ نکال سکا۔ بہرکیف، اوپن سورس ہونا ایک بہت بڑی بات ہے۔ نیز آپ قرآنی متن کو مکممل طور پر نئی تھیم بھی دے سکتے ہیں کیوں کہ متن اصل میں HTML کی صورت میں ہے جسے سٹائل شیٹ سے جیسے چاہیں کنٹرول کر سکتے ہیں۔

http://zekr.org/quran/quran-for-linux

linux4.png
 
محسن بھائی ذکر سافٹ وئیر یقینا ایک اچھا سافٹ وئیر ہے لیکن اسکی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اسمیں برصغیری رسم الخط کے قرآن پاک کی سپورٹ موجود نہیں ہے
 

ابوعثمان

محفلین
خزائن الہدایت کے بارے میں تجاویز:
1-قرآن کا ٹیکسٹ جسٹیفائی ہونا چاہیے۔ یہ سنٹر میں رہتا ہے۔
2-قرآنی ٹیکسٹ ویو میں ایک آپشن دی جائے جس سے قاری(پڑھنے والا) اس ٹیکسٹ کو اپنے حساب سے سیٹ کر سکے۔اس لئے کہ حفّاظ ایک ہی نسخہ استعمال کرتے ہیں۔عموما تاج کمپنی کا سولہ16لائنوں والا نسخہ استعمال ہوتا ہے۔اس لئے حافظ کے ذہن میں الفاظ لائنوں کے حساب سے یاد ہوتے ہیں۔حافظ اسی نسخے سے پڑھنے پسند کرتے ہیں۔اس لئے سوفٹوئیر میں یہ سہولت ہونی چاہیے۔کہ قاری ایک صفحے پر سولہ لائنیں سیٹ کرسکے۔اور لائن کس لفظ پر ختم کرنی وہ بھی کرسکے۔
 

ابوعثمان

محفلین
عارف کریم بھائی! ادھر بھی توجہ دیں۔حفاظ کیلئے ایسا بہت ضروری ہے۔اگر میں آپ کو بات نہیں سمجھا پایا تو بتا دیجئے گا۔تاکہ آپ کو وضاحت سے عرض کرسکوں۔اگر ایسا ہوجائے تو بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا آپ کیلئے۔
 
Top