جرمنی کی مصنفہ کے لیے نوبل انعام کا اعلان

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ: بی بی سی اردو

جرمن مصنفہ ہرٹا ملر نے سنہ 2009 کے لیے ادب کا نوبیل انعام جیت لیا ہے۔

نوبیل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے اس بات کا اعلان سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں کیا۔

ہرٹا ملر کو یہ اعزاز رواں برس دسمبر میں ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اس اعزاز کے ساتھ انہیں دس ملین سویڈش کرونا کی رقم بھی ملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ اعزاز فرانسیسی مصنف ژان گستاو لی کلازیو کو دیا گیا تھا۔

سنہ 1953 میں رومانیہ میں پیدا ہونے والی ہرٹا ملر رومانیہ کے ڈکٹیٹر نکولائی چاؤشسکو کے دورِ اقتدار کے مشکل حالات کو پیش کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ سویڈش اکیڈمی نے ملر کے لیے نوبیل انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی نثر کے ساتھ ساتھ ان کی شاعری کی بھی تعریف کی ہے۔


مزید پڑھیں۔۔
 
Top