ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیلی کے مسائل کم کیسے؟

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب شارق بھائی۔ لیکن بھائی کیااس کے علاوہ اوربھی کچھ پروگرام انسٹال کرناپڑے کاان پیج سے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کے لیے کہ یہی کافی ہے کیونکہ میں نے اسکوچیک کیاہے لیکن میرے پاس جب فائل کوکنورٹ کرکے اس کاویو دیکھاتوایسا دیکھتاہے۔پلیزاس کے متعلق اورکچھ بتادیں۔(شکریہ)
[L: 208][L: 207][L: 17][L: 224][L: 161][L: 177][L: 26][L: 225][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 62][L: 0][L: 3][L: 0][L: 254][L: 255] [L: 0][L: 6][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 1][L: 0][L: 0][L: 0][L: 2][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 16][L: 0][L: 0][L: 27][L: 0][L: 0][L: 0][L: 1][L: 0][L: 0][L: 0][L: 254][L: 255][L: 255][L: 255][L: 0][L: 0][L: 0][L: 0][L: 3][L: 0][L: 0][L: 0][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L: 255][L

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب شارق بھائی، تیسرے ریلیز میں ابھی تک مجھے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جو غلط منتقل ہوئی ہو :)۔ مزے کی بات، فائل تبدیل ہو کر براوزر میں اور نوٹ پیڈ میں بعض جگہوں پر درست نہیں دکھائی دیتی، مگر جب اسے محفل پر پوسٹ کریں تو وہ بالکل درست دکھائی دیتی ہے‌‌ :)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) میں نے اس کوڈاؤن لوڈکیااس کے بعدکیونکہ یہ زپ شکل میں فولڈرتھاتواس کوان زپ کیااورپھریہاں پردوآپشن تھے ایک میں فائل کاراستہ جوکہ ان پیج کی فائل ہے کواوپن کیااورپھراس کو کنورٹ کیااورپھرجب ویوکھلاتویہ نشانات آگئے ہیں۔ بتائیں کہ کیامسئلہ ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 
ایکسپورٹ کرنا ضروری

جاوید :
ان پیج فائل کو پہلے ایکسپورٹ کرنا ضروری ہے۔ ہدایات کے لیے Readme.txt پڑھیے۔

قیصرانی:
آؤٹ پٹ کو نفیس ویب نسخ میں دیکھیے کیوں کہ اس میں یونیکوڈ ویلیو درست ہیں۔ تاہوما، ایشیا ٹائپ وغیرہ میں کچھ گڑ بڑ ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا شارق بھائی، لیکن فانٹ نفیس ویب نسخ نوٹ پیڈ یا انٹرنیٹ براؤزر پر 100 فیصد درست کام نہیں کرتے، محفل پر درست دکھائی دیتے ہیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت بہت شکریہ شارق بھائی، واقعی میں یہ کنوریٹرپروگرام زبردست ہے ۔ اللہ جزادے۔(آمین ثم آمین)

بھائی منصور(قیصرانی) آپ کابھی مددکرنے کابہت بہت شکریہ۔

نوٹ: اس میں صرف یہ پرابلم آیاہے کہ ا کے اوپرحمزہ تھااس کوأمیں کنورٹ کیاہے۔باقی سب ٹھیک ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

صابرحسین

محفلین
محترم شارق بھائی نئے ورژن کو چیک کیا, اللہ کا شکر ہے کہ اس سے تمام بڑے مسائل حل ہو گئے ہیں، البتہ کچھ مسائل ابھی باقی ہیں۔

1- ایک تو یہ کہ منتقلی کے دوران ہندسے الٹ جاتے ہیں۔ (نمونے کے طور پر ایک فائل بھیج رہا ہوں۔)

2۔ دوسرے اگر کسی جملے میں موجود انگریزی الفاط میں ایس اپاسٹرافی ہو تو (مثلا father's ہو) جو اپاسٹرافی والا کومہ ہے خراب ہو کر father[L: 39]s ہو جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شارق۔ میں ادھر تم کو فائل نہیں بھیج سکا اور پھر محسوس کیا کہ کئ لوگ تم کو مناسب تعاون دے رہے ہیں۔ اس لي خاموش رہا۔ یہ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ تو کیا ہے لیکن جیہسا کہ میں نے ایک اور پیغم میں کہیں لکھا تھا کہ میرے ان پیج۔ یا چوری والے اردو 2000 میں فائل ایکسپورٹ کا آپشن ہی ڈس ایبلڈ ہے۔ دو ایک فائلوں میں اچانک یہ کام میں لیا جا سکا۔ اب یہ بھی ایک راز ہے کہ کن فائلوں میں یہ ڈس ایبلڈ ہوتا ہے؟ پہلے میں یہ سمجھا کہ ریڈ اونلی والی فائلوں میں یہ آپشن میسر نہ ہوتا ہو لیکن میں نے نیا ڈاکیومینٹ بنا کر بھی دیکھا۔ اور اسے ڈس ایبلڈ پایا۔ یہی وجہ ہے کہ ایس ایچ سافٹ کا یو سی 2 بھی ایک دو بار ہی استعمال کر سکا ہوں جس میں ٹیکسٹ فارمیٹ میں فائل لوڈ کرنی ہوتی ہے تمھارے کنورٹر کی طرح۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ تم اس کا ڈوئیل موڈ رکھو۔ یعنی کاپی پیسٹ کا آپشن بھی ہو اور ٹیکسٹ فائل اِن پُٹ کا بھی تو بہتر رہے۔
 
اعجاز صاحب:
آپ پہلے ان پیج کے اس متن کو سیلیکٹ کریں جس کو ایکسپورٹ کرنا چاہ رہے ہوں (تمام کے لیے Ctrl+A) اور پھر ایکسپورٹ پر جائیں تو وہ ڈس ایبل نہیں ہوگا۔

کاپی پیسٹ کی تجویز ذہن میں ہے کیونکہ اس سے کام برق رفتاری کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

صابر بھائی:
آپ کے مسلسل تعاون کا شکریہ۔ پہلے تو یہ بتاؤں کہ ہندسوں کے جس مسئلے کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ صرف اردو ہندسوں کا معاملہ ہے اور انگریزی میں یہ مسئلہ نظر نہیں آتا۔

دوسری بات یہ ہے کہ ان پیج میں اگر اردو ہندسے ٹائپ کریں تو وہ ویسے ہی الٹے ٹائپ ہوتے ہیں۔ یعنی حالیہ سال کے ہندسے لکھنے کے لیے آپ کو پہلے چھ، پھر صفر صفر اور پھر دو لکھنا پڑے گا۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے کہ تمام اردو اخبارات انگریزی ہندسے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

نئے ورژن میں اردو ہندسے الٹنے کا انتظام کردیا گیا ہے۔ ارادہ ہے کہ آگے اس طرح کی تمام نان اسٹینڈرڈ حرکات کے لیے یوزر ترجیحات کا ڈائیلاگ پیش کیا جائے گا کیونکہ جیسا قیصرانی صاحب نے لکھا کبھی یہ صحیح بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔ اب اپاسٹرافی بھی صحیح تبدیل ہورہا ہے۔

آپ سب کے تعاون کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔

http://boriat.com/test/Inpage2Uni_0.4.zip
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
میں یہ حال ترقی دیکھ رہا تھا کافی دنوں سے خیر اب یہ مرحلہ بھی حل ہوا۔
شارق بھائی کو بہت مبارکباد اور شکریہ۔
میں اسے منہاجین بھائی کی بھیجی ہوئی کتاب پر آزماتا ہوں ونڈوز میں۔
 

منہاجین

محفلین
ماشاء اللہ بہت خوب، زینہ زینہ طے کرتے ہوئے بالآخر آپ ایک معیار تک آ پہنچے۔ ہر قسم کی ممکنہ اغلاط جو اس سے پہلے والے پروگرام میں پیش آتی تھیں اس میں ختم ہو چکی ہیں۔ شارق بھائی اس سلسلے میں بے حد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جیسا کہ محترم اعجاز صاحب نے مشورہ دیا کہ اس کے استعمال کی دہری صورت ممکن بنائی جائے، یعنی فائل براؤز کرنا بھی اور کاپی پیسٹ بھی، یونہی اگر آپ ان پیج سے یونیکوڈ منتقلی میں کامیابی کے بعد یونیکوڈ سے ان پیج منتقلی کو بھی اس کا حصہ بنا دیں تو بہت بہتر ہوگا۔ یونیکوڈ سے ان پیج میں منتقلی کے لئے الگ پروگرام نہیں رکھنا پڑے گا۔ صارفی ترجیحات کے تعین کا اختیار بھی اچھی خبر ہے۔ اسی طرح اس میں فائل مینیو بھی مہیا کریں، جس میں اباؤٹ اور ہیلپ وغیرہ بھی دیں۔ اس سے استعمال کنندہ کو کافی سہولت ملے گی۔


میرے ذہن میں اس بارے میں کافی عرصے سے ایک اور خیال بھی ہے، اور نہیں معلوم کہ یہ ممکن بھی ہے یا نہیں، وہ یہ کہ جس طرح ایڈوب فوٹوشاپ پر مختلف قسم کے پلگ ان انسٹال ہوتے ہیں اور وہ ہوبہو فوٹوشاپ کا حصہ معلوم ہوتے ہیں اور صارف کو ان سے کام لینے کے لئے الگ سے کوئی ونڈو نہیں کھولنا پڑتی، کیا یہ ممکن ہے کہ یہ مبدل ان پیج کی ڈائریکٹری میں انسٹال ہو سکے اور ان پیج کی فائل مینیو میں جہاں ایکسپورٹ اور ایکسپورٹ پیج کی کمانڈز ظاہر ہوتی ہیں وہاں ایکسپورٹ ایز یونیکوڈ کی کمانڈ ظاہر ہو اور اسے دبانے سے ایک ڈائیلاگ باکس کھلے، جس میں صارف کی ترجیحات پوچھی جائیں اور حتمی اوکے دبانے پر ایک یونیکوڈ ٹیکسٹ فارمیٹ کی فائل کو محفوظ کرنے کا پاتھ کنفرم کروایا جائے اور فائل محفوظ ہو سکے۔

اسی طرح یونیکوڈ سے ان پیج منتقلی کے لئے فائل مینیو میں موجود امپورٹ کے ساتھ امپورٹ یونیکوڈ کا اضافہ ظاہر ہو جو یونیکوڈ کی ان پیج میں منتقلی والا ڈائیلاگ باکس ظاہر کرے۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ شارق۔جواب میں بہت دیر ہو گئ اس لئے بھی کہ میں تین دن سے یہاں سے بھی چھٹی پر تھا۔ تم نے زبردست کام کیا ہے۔ کاش کچھ پہلے کر چکے ہوتے تو مجھے پچیس تیس فائلوں کو کنورٹ کرنے میں بلکہ اس کے بعد تدوین میں اتنی مشکلات نہیں ہوتی۔
اور ان پیج کے بارے میں بھی معلومات کا بہت شکریہ۔ حالاں کہ اس سے پہلے بھی یہ لکھا تھا کہ میرے پاس یہ آپشن نہیں ہے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا تھا۔ یہ ان پیج کی غلطی ہے۔فائل مینو کی ہر آپشن کو فائل سے متعلق سمجھنا چاہئے جب کہ سلیکشن کے بعد متن کے ساتھ کچھ عمل ایڈٹ مینو میں ہونا چاہئے تھا۔ دوسرے سبھی پروگراموں میں فائل ایکسپورٹ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ مکمل فائل، نہ کہ منتخب تحریر۔
اب تمھارے پروگرام کے بارے میں مشورے:
1 یہ آپشن بھی رکھو کہ آؤٹ پُٹ ٹیکسٹ میں چاہئے یا ھ ٹ م ل میں۔
2۔ ایک کیریکٹر ابھی رہ گیا ہے، یہ ہے ان پیج کا ستارہ نما علامت۔ جو یوں بن جاتا ہے
[L:4 R:232]
اکثر شعری مجموعوں میں یہی علامت استعمال کی جاتی ہے تخلیقات کے درمیان حدِ فاصل کے لئے۔ اس کے لئے بھی یونیکوڈ کیریکٹر دستیاب ہے۔
066D (٭)
اگرچہ ہر فانٹ میں یہ نہیں، اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں بھی ہے اور نفیس ویب نسخ میں بھی۔ ربواہ فانٹ میں تو وہی شکل ہے جو ان پیج میں ہے۔
3۔ یہ بھی دیکھو کہ ان پیج فائل میں ’ؤ‘ کس طرح لکھا گیا ہے، اگر اسے اس طرح لکھا گیا ہے کہ ہمزہ پہلے اور واؤ بعد میں (ان پیج میں دونوں طریقوں سے آؤٹ پٹ درست ہوتا ہے) ہو جو اس طرح تبدیل ہوتی ہے:
ئو
تو اسے
ؤ
میں کنورٹ کر دو۔ ایک تیسری صورت واؤ کے اوپر ہمزہ کی بھی ہے جو کنورٹ کرنے پر یوں ہونا چاہئے:
ؤ
اس کو بھی
ؤ
سے بدلنے کا نظم ہو۔
اسی طرح اگر یہ بھی ممکن ہو سکے کہ
'ہ ء‘
یا
’ہ ء’ (درمیان میں سپیس)
یا
' ۂ'
ہو تو اسے
ۂ
میں تبدیل کر دیا جائے۔
اگر یہ تبدیلیاں ممکن ہو سکیں تو پھر ان پیج فائل کو تبدیل کرنے کے بعد دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔ بس یہ دیکھنا ہوگا کہ ان پیج میں اکثر لوگ ایک سپیس چھوڑ کر زیر یا زبر لگاتے ہیں، کچھ لوگوں کو تنوین یعنی دو زبرکی جگہ عملی طور پر دو بار زبر لگاتا پایا گیا ہے۔ یہ مانگ تو شاید' ٹوْ مچ' ہو جائے گی (Asking too much)تم سے کہ چاہ رہا ہوں کہ ان پیج میں ٹائپ کرنے والوں کی اغلاط بھی تمھارا پروگرام درست کرے، لیکن کیوں کہ یہ میسیج دیتا ہے کہ اتنی اغلاط کی درستگی کی گئ۔ ا س سے پتہ چلتا ہے کہ تم نے کچھ قوانین اسے سکھا رکھے ہیں تو دو چار قوانین کا مزید اضافہ ہو جائے تو کیا کہنا!!!
 
ساری ہی قابلِ عمل

اعجاز صاحب اور منہاجین تجاویز اور تبصروں کا شکریہ۔ میں نے تمام تجاویز نوٹ کر لی ہیں اور یہ ساری ہی قابلِ عمل ہیں۔

مثلاً:

۔ یونی کوڈ سے ان پیج میں تبدیلی
۔ آؤٹ پٹ فائل اور ہ ٹ م ل صورت میں
۔ کاپی پیسٹ کی مدد سے کنورژن
۔ 'ئو' اور دوسری تبدیلیاں
۔ یوزر ترجیحات
۔ ہیلپ
وغیرہ وغیرہ

ان میں سے صرف منہاجین کا فائل مینو میں داخل ہونے والا مسئلہ مشکل ہے۔ اس سلسلے میں ان پیج کو ایک ای میل کردی ہے دیکھیں وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

اب انشا اللہ ان ضروریات کو مکمل کرکے اگلا ورژن ٹیسٹ کے لیے پیش کروں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بات اور یاد آئ۔ اگر ممکن ہو تو یہ پروگرام ان اغلاط کو بھی سدھار دے جو ان پیج میں غلط ہونے پر بھی درست نظر آتا ہے۔
1۔ الف تنوین کو کچھ لوگ الف زبر زبر، یا الف ڈبل کوٹ بھی لکھتے ہیں، ان کو اً سے بدل دیا جائے
2۔ کسرۂ اضافت ان پیج میں کبھی کبھی درست لگانے سے حرف کے نیچے چھپ جاتی ہے، لوگ ایک سپیس چھوڑ کر زیر لگاتے ہیں تاکہ زیر واضح ہو جائے جو اردو تحریر میں گڑبڑ ہو جاتا ہے۔ اس غلطی کو بھی سدھارا جا سکے کنورژن کے دوران تو بہتر ہے۔
3۔ اسی طرح میں نے کبھی کبھی دیکھا ہے کہ جملے کی ابتدا میں یا سپیس کے بعد شروع ہونے والے نئے لفظ میں، پہلے حرف کے اوپر آنے والا پیش اس حرف سے پہلے بھی لگا دیا جاتا ہے۔ کچھ علاج اس کابھی اے چارہ گر وہے کہ نہیں۔ مطلب ’گُل‘ ’ُگل‘ ہو جاتا ہے، یہی صورت زیر میں بھی ہوتی ہے، دِل کی جگہ ِدل (جو کچھ فانٹس میں غلطی نہیں دکھاتا کہ گولا بنا کر پیش کر دے۔)
اور بھی کچھ باتیں یاد آتی رہیں تو گوش۔۔ یا انٹر نیٹ پر جو بھی گزار ہو، کرتا رہوں گا۔
 
Top