صدر اوبامہ، امن کا شہزادہ؟

arifkarim

معطل
نوبیل انعام کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال امن کا نوبیل انعام امریکی صدر براک اوباما کو دیا جائے گا۔

نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو یہ انعام ’بین الاقوامی سفارتکاری اور اقوام کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کی ان کی غیر معمولی کوششوں‘ کے لیے دیا جا رہا ہے۔سفارتکاری کے لیے دیا جا رہا ہے۔

اس سال امن کے نوبیل انعام کے لیے دو سو پانچ نامزدگیاں تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انعام جیتنے کی ’فیورٹس‘ میں زمبابوے کے وزیر اعظم مورگن چینگرائے اور چین کے ایک سیاسی منحرف شامل تھے۔

انعام کا فیصلہ پانچ رکنی کمیٹی کرتے ہے اور انعام جیتنے والے کو سونے کا تمغہ، ڈپلوما اور ایک عشاریہ چار ملین ڈالر ملتے ہیں۔
بشکریہ بی بی سی اردو!

یہاں ناروے میں اس اعلان کے بعد امید ہے کہ صدر اوباما انکل دسمبر میں اوسلو کا چکر لگائیں۔ جس کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا ناروے کی سرزمین پر 10 سال میں پہلا دورہ ہوگا۔ پچھلی بار بل کلنٹن 1999 میں تشریف لائے تھے۔ اس خبر نے اوسلو کی پولیس اور اسکیورٹی سروسز میں‌بھگدڑ مچادی حالانکہ سب جانتے ہیں کہ امریکی اسکیورٹی کے علاوہ صدر صاحب کو کسی ملک کے انتظامات کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ "باہر "سے تو کوئی حملہ ہونا نہیں ہے۔ جو حملہ بھی ہوگا اسمیں سی آئی اے کا ہاتھ ضرور ملوث ہوگا! :rollingonthefloor:
 

علی فاروقی

محفلین
ان محترم سے پہلے یہ انعام ہنری کسنجر کو بھی مل چکا ہے، میرا خیال ہے کہ یہ انعام ہمیشہ اسے دیاجاتاہے جو اس کے قابل نہ ہو۔ یا یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری اور ان کی ڈکشنریوں میں فرق ہو۔
یہان کا فساد وہاں تعاون کے لفط سے پکارا جاتا ہو، ہیاں کی جنگ وہاں کا امن کہلاتی ہو؟ یہ ممکن تو نہیں ہے ،،،لیکن کیا پتا؟ ویسے بھی طاقتور کی مرضی ہے وہ جس لفظ کے جو چاہے معنی متعین کرے۔

پنجابی زبان ایک کا شعر کہیں پڑھا تھا
اے دنیا من دی زوراں نوں
لکھ لعنت ہے کمزوراں نوں
 

ساجداقبال

محفلین
دو چار بیان جاری کرکے اگر نوبل پرائز مل سکتا ہے تو الطاف حسین کے پاس تو ابتک درجن ہونے چاہیے تھے۔ مجھے تو بہت مایوسی ہوئی ہے نوبل انعام کے اس معیار سے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ساجد اقبال بھائی بالکل صحیح کہا آپ نے ، ہمارے ملک میں تو ایسے بہت سے سیاستدان ہیں جن کا بیان بازی میں کوئی جواب نہیں۔ نومینیشن کیلئے انہیں پاکستان کا رخ کرنا چاہیئے تھا ۔
 

arifkarim

معطل
مجھے بھی یہی لگا ہے کہ اوباما کو ناروے کا زبردستی دورہ کروانے کیلئے اسے یہ انعام دیا گیا ہے! یہاں بھی کوئی اس فیصلے سے خوش نہیں ہے۔ لگتا ہے چھٹی کے بچے کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تھما دی گئی ہو!
 
Top