شیر پنجاپ قائد تحریک جناب الطاف حسین ان ایکشن

ماظق

محفلین
بڑی انوکھی وضاحت پیش کی ھے آپ نے ۔
مجھے نہ جاگیرداری سے مسئلہ ھے نہ سرمایہ داری سے،کہ سلام میں اس پر کوئی پابندی نہیں ھے ۔
مجھے ان سے اختلاف ان کے فعل کی وجہ سے ھو سکتا ھے یا پھر اگر ان لوگوں نے ناجائز زرائع سے دولت اکٹھی کی ھو ۔ الظاف حسین کے پاس دولت کی کمی ھے کیا ۔ وہ تو ایم کیو ایم عہدے داروں کی میٹنگ بھی سب کو لندن بلا کر کرتا ھے ۔
 
غورکیجیے کہ ہندوستان پر سو سال انگریز کی حکومت رہی ہے۔ ان سو سال کے بعد پاکستانی جاگیر داروں‌کے پاس جاگیریں‌کہاں سے اگئیں؟ یہ تو مسلمانوں‌کے خون کی پیداوار ہیں
یہ سرمایہ دار اچانک بڑی بڑی مل مالکان کے مالک کہاں‌سے بن گئے۔ کیا ان کا سرمایہ عوام کی بہتری میں استعمال ہورہا ہے یا حکومت سازی میں؟
رہا الطاف۔ کم از کم انگریز کی چاکری میں‌تو شاید شامل نہیں‌رہا۔
 
میں اس بات کا حامی ہوں کہ ایم قیو ایم پنجاب مین آئے۔ ۔ ۔ اسطرے انکا لسانی یا علاقائی جماعت کا تاثر بھی دور ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ یہ بنجاب کی سیاست مین عوام کی ایک امید بن کر ابھرے
 
فرخ

محفلین
الطاف کے خلاف تو ادھا کراچی ہے۔ اسی لیے بھاگ کر لندن میں‌ہے۔ ائے تو ذرا کراچی مہاجر خود دیکھ لیں گے۔
مگر پاکستان کو لوٹ لوٹ کر کھاجانے والے کھر ، شر، یہیں‌مزے کررہے ہیں اور پھر حکومت میں‌ہیں
آدھا کراچی اور باقی پورا پاکستان
 
ماظق

محفلین
بغیر ثبوت کے ایسا کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کھر کا تو پتا نہیں البتہ نواز شریف کے متعلق سنا ھے کہ ان کے والد کی محنت سے اور پھر ان کی اپنی محنت سے سب دولت بنائی،اور یہ سب انگریزوں کے چلے جانے کے بعد اور پاکستان کی آزادی کے بعد ھوااگر اس میں کچھ بھی کرپشن ھوتی تو کم از کم مشرف تو اسے ضرور سامنے لے کر آتا ۔ گو کہ مجھے خود نواز شریف کے بارے میں تحفظات ھیں - رھی بات انگیزوں کی چاکری کرنے کی تو آپ کچھ غیر سنجیدہ بات کر رھے ھیں،الطاف حسین تو اب بھی انگریزوں کے ملک میں رہ رھے ھیں اور ان کی غلط اور صحیح باتوں پر ان کے ھمنوا ھوتے ھیں ۔ ان میں تو اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں کوئی خیر کے کلمات ھی کہہ دیں ۔ اس ملک کی سیاست بڑی گندی ھے،کوئی زیادہ گندا ھے تو کوئی کم ۔ عوام کا خیر خواہ کوئی نہیں ھے ۔

غورکیجیے کہ ہندوستان پر سو سال انگریز کی حکومت رہی ہے۔ ان سو سال کے بعد پاکستانی جاگیر داروں‌کے پاس جاگیریں‌کہاں سے اگئیں؟ یہ تو مسلمانوں‌کے خون کی پیداوار ہیں
یہ سرمایہ دار اچانک بڑی بڑی مل مالکان کے مالک کہاں‌سے بن گئے۔ کیا ان کا سرمایہ عوام کی بہتری میں استعمال ہورہا ہے یا حکومت سازی میں؟
رہا الطاف۔ کم از کم انگریز کی چاکری میں‌تو شاید شامل نہیں‌رہا۔
 
راشد احمد

محفلین
جب سے سلطان راہی اللہ میاں‌کو پیارے ہوئے ہیں ان جیسا کوئی اداکار پیدا نہیں‌ہوسکتاجو سلطان راہی جیسی بڑھکیں مارسکے لیکن آج الطاف حسین کو دیکھ کر مجھے محسوس ہورہا ہے کہ وہ سلطان راہی کی کمی پوری کرسکتا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
میں ویسے یہ وڈیو اس دن یہاں بھی دیکھ چکا تھا اور کل رات کو ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام "میرے مطابق" میں بھی دکھائی گئی۔ اب اس بندے بارے میں کیا کہوں؟ ایک طرف اس کے حواری یہ وضاحتیں پیش کر کر کے تھک گئے ہیں کہ "قائد کا غدار، موت کا حقدار" کا نعرہ ہمارا نہیں، بوری بند لاشوں کا کلچر سے انکاری ہیں، بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کی "مذمت" کرتے رہتے ہیں اور یہاں ان کا رہنما وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے بیٹھا کہہ رہا ہے کہ "پنجاب کے جاگیردار اپنا سائز دے دیں، ان کی بوریاں تیار کروا دیں گے" ۔ یہ اقراری بیان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایم کیو ایم نے بوری بند لاشوں کے کلچر کو own کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس تقریر پر مزید کوئي تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں تو چاہتا ہوں کہ ملک کے تمام نجی چینل ایم کیو ایم کے جلسوں کو براہ راست چلائیں، الطاف حسین کی تمام تقاریر من و عن پیش کریں تاکہ یہ لوگ زیادہ سے زیادہ کھل کر عوام کے سامنے آئیں۔
 
ایک چیز ہوتی ہے "طنز"۔ ۔ ۔ میرے خیال میں الطاف حسین نے طنزیہ پیرائے میں یہ کہا ہے کہ "ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے، ایسے بھی سہی"۔ ۔ ۔اسکو اقراری بیان سمجھنا سادہ لوحی ہی ہوگا:)
 
خالی یہی نہیں کہ ایسی تقریر کرنے کے لیے مسٹر بین جیسا فطری ذوق اور ملکہ چاہیے بلکہ ایسی تقریر کرنے والوں کے لیے شیر یا شیر پنجاب جیسا ٹائٹل عطا کرنے کے لیے بھی کمالِ******** چاہیے۔

بوریوں والی بات چاہے طنزا کہی گئی ہو یا واقعتا کہی گئی ہو ہر دو صورتوں میں ایسے شخص کی ذہنی حالت و میلانات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

الطاف صاحب کی تقریروں کی ایک خاص بات بھی نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ جناب جب بھی کسی دیگر پیشہ یا عمل کا ذکر کرتے ہیں تو فورا ہی اس کی اینیمیشن کر کہ بھی بتا دیتے ہیں یاد کیجئے وہ مشرف کی وردی والی تقریر جس میں جناب ڈگڈگی کا ذکر کر رہے تھے وہاں بھی انہوں نے باقاعدہ ڈگڈگی بجا کر دکھائی تھی اور یہاں کشمیر کا ذکر خیر کرتے ہوئے فٹ بال کھیل کر دکھائی ہے۔
امید ہے ایم کیو ایم والے ایسے افراد جن کو ٹی وی وغیرہ پر اداکاری کا شوق ہے وہ اس سلسلے میں بھی اپنے قائدہ سے رجوع کر سکتے ہیں اور قائد کی تقاریر اس سلسلے میں ان کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔
 
ابوشامل

محفلین
ایک چیز ہوتی ہے "طنز"۔ ۔ ۔ میرے خیال میں الطاف حسین نے طنزیہ پیرائے میں یہ کہا ہے کہ "ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے، ایسے بھی سہی"۔ ۔ ۔اسکو اقراری بیان سمجھنا سادہ لوحی ہی ہوگا:)
تو پھر بش نے جنگ افغانستان سے قبل "Crusade" (صلیبی جنگ) کی بات جذباتی طور پر کہی تھی۔ اسے مسلمان خواہ مخواہ میں سنجیدہ لے گئے۔
 
زین

لائبریرین
تازہ خبر یہ ہے کہ ’’شیرِ پنجاب‘‘ نے لندن میں ایم کیو ایم کے رہنماء حفیظ رندھاوا سے پنجابی اور سرائیکی زبانیں سیکھنا شروع کردی ہیں۔ ’’شیر پنجاب‘‘ لاہور میں ‌ایم کیو ایم کے کنونش میں پنجابی میں تقریر کریں گے،

بحوالہ
1100730318-1.gif
 
Top