واپسی 2009

فہیم

لائبریرین
ویلکم بیک نبیل بھائی۔
میرا خیال تھا شاید آپ عید یہیں گزاریں گے۔
لیکن آپ تو رمضان میں ہی واپس ہولیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نثار اکبر آبادی کی 'شعر اور فنِ شعر' سے یہ خاکسار مستفید ہو چکا ہے۔

اور اب بتایئے میں جاؤں تو کدھر جاؤں کہ پچھلے کئی سال سے شمس الدین فقیر کی 'حدائق البلاغت' میں ڈھونڈ رہا ہوں اور آپ کے پاس ہے :) اس موضوع پر مستند ترین کتاب ہے جس کے حوالے ہر 'عروضیا' دیتا ہے۔
اور اس موضوع پر میں جن کتب کی تلاش میں ہوں اب اس میں 'تسہیل العروض' کا بھی اضافہ ہوگیا۔

مولوی نجم الغنی کی 'بحر الفصاحت' کا نیا ایڈیشن مجلس ترقیِ ادب، لاہور نے 2004ء میں شائع کیا ہے، اور اغلاط سے پاک ہے۔ اس موضوع پر 'بائبل' کا درجہ رکھتی ہے۔

بہرحال بہت خوشی ہوئی آپ کا جذبہ و جستجو و لگن دیکھ کر :)

جی برادرم، نثار اکبر آبادی کی یہی کتاب موجود ہے اس وقت میرے پاس۔ دوسری کتاب ترجمہ سہل حدائق البلاغت ہے جس کی مرتبہ خدیجہ شجاعت علی (ادیب فاضل) ہیں اور انہوں نے بھی امام بخش صہبائی کےترجمے کو بہتر بنایا ہے۔ مجھے اصل مصنف کا نام نظر نہیں آیا ہے۔ میں وقت ملنے پر اس کتاب کو سکین کرکے اپلوڈ کر دوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
واپسی مبارک ہو اور خوش آمدید۔ یہ سوچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی محفل میں عروض کے اطلاقیے بھی بننے لگیں گے۔

شکریہ فاتح۔ آپ کا اندازہ درست ہے۔ عروض میں میری دلچسپی کچھ اس لیے بھی ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ ڈیویلپ کیا جائے۔ بہرحال پہلے تو اس کے لیے عروض کی کچھ سمجھ ہونا ضروری ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح۔ آپ کا اندازہ درست ہے۔ عروض میں میری دلچسپی کچھ اس لیے بھی ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ ڈیویلپ کیا جائے۔ بہرحال پہلے تو اس کے لیے عروض کی کچھ سمجھ ہونا ضروری ہے۔

واہ! اگر ایسا ہے تو پیشگی بہت بہت مبارک۔ ایک ایسا اطلاقیہ بنانے کا آغاز محسن حجازی صاحب کے ساتھ مل کر ہم نے بھی کیا تھا جس میں وارث صاحب بھی شامل تھے لیکن گذشتہ چار چھ ماہ میں اس قدر مصروفیت میں گزرے کہ ہم اس پر کام نہ کر سکے۔ بہرحال اس پر پراجیکٹ کا جو ماڈل ہم نے کافی ہفتوں کے مباحث کے بعد فائنل کیا تھا اسے اگر آپ چاہیں تو آپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں کہ مقصد تو ادب کی خدمت ہی تھا۔۔۔ ہم نہ سہی آپ سہی۔
 
فاتح، میں ضرور اس پراجیکٹ‌ پر کام کرنا چاہوں گا لیکن اس وقت کئی اور کاموں میں کافی مصروف ہوں۔ ان سے فارغ ہو کر ہی اس جانب توجہ کر سکوں گا۔ آپ اپنا پروگرامنگ ماڈل ضرور شئیر کریں۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی میری کچھ رہنمائی ہو جائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی خوش آمدید !

انکل اور آنٹی خیریت سے ہیں ؟ اور لائبریری اسی طرح سے ہے یا تبدیلی تو نہیں ہوئی کچھ ؟

چلیں میں آپ کا ٹیسٹ لیتی ہوں یہ بتائیں کہ انکل کے پاس سب سے پرانی کتاب کون سی ہے لائبریری میں ۔ ۔ ۔ ؟؟ ۔ ۔ ۔ جواب خود دینا ہے انکل سے بالکل نہیں پوچھنا :happy:
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شگفتہ بہن۔
یہ تو اب میرے والد صاحب کو بھی معلوم نہیں ہوگا کہ ان کے پاس سب سے پرانی کتاب کونسی ہے؟ :)
 
Top