بولیویا کے صدر کے اعزاز میں‌ ایرانی ظہرانہ

مہوش علی

لائبریرین
احمدی نجاد بولیویا کے صدر کے ساتھ

ویسے ذاتی طور پر احمدی نجاد صاحب مجھے کچھ معاملات میں تھوڑے سخت گیر نظر آتے ہیں، مگر انکی یہ عادتیں دل کو بہت موہ لینی والی ہیں۔
بے چارے بولیوین صدر۔
آپ لوگوں کو شاید یہ اندازہ نہ ہو، مگر یورپین اقوام کے لیے میز کرسی کے بغیر زمین پر بیٹھنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ کام صرف وہی یورپین کر پاتے ہیں جن کے دلوں میں دوسرے کلچرز کے لیے بہت جگہ ہوتی ہے۔
ویسے لگتا ہے کہ یہ بولیوین صدر کو افطاری دی جا رہی ہے۔
ویسے تصویر دیکھ کر اور افطاری دیکھ کر یاد آیا کہ نیچے زمین پر بیٹھانا تو ٹھیک ہے، لیکن کہیں احمدی نجاد صاحب نے بولیوین صدر بے چارے کو کہیں روزہ بھی تو نہیں رکھوا دیا تھا :)

iran-bolivia-dinner.jpg

 

زین

لائبریرین
یہ کب کی تصویر ہے ؟؟؟
اس طرح کی کئی تصاویر یہاں کئی مہینے پہلے بھی پوسٹ کی گئی تھیں ۔
 

راجہ صاحب

محفلین

dxbgraphics

محفلین
اس کی وجہ بیان کروں تو شاید انتباہ کی پیغامات ملیں۔
لیکن بلوچستان میں گیس پائپ لائن کی تباہ کاریوں میں ساواک کا بڑا ہاتھ ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ کب کی تصویر ہے ؟؟؟
اس طرح کی کئی تصاویر یہاں کئی مہینے پہلے بھی پوسٹ کی گئی تھیں ۔
زین، آپکے کہنے پر میں نے غور سے تاریخ دیکھی ہے تو یہ تصویر پچھلے رمضان کی ہے جب 4 ستمبر 2008 کو یہ بولیوین صدر ایران کے دورے پر آئے تھے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ یہ وہی بولیوین صدر ہیں جنہوں نے غزہ کے حالیہ مسئلے پر اسرائیل کے سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا اور اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔


ڈی ایکس بی گرافک بھیا، آپ ساواک کے متعلق اخلاق میں رہتے ہوئے لنکز پوسٹ کر دیں اور یقینا آپ کو اس پر کوئی انتباہ موصول نہیں ہو گے۔ [بہتر ہو گا کہ نئے دھاگے میں نئے عنوان سے پوسٹ کر دیں]
 

تصویر سے تو یہ صدر ہی نہیں لگتا،
لگتا ہے عام آدمی بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔
احمدی نجاد کی سادگی قابل تحسین ہے، خدا کرے کے یہ انسان اندر سے بھی ایسا ہی ہو، اور اس کے کوئی بھی خفیہ عزائم نہ ہوں، پاکستانی سیاستدانوں کی طرح ، جو یہودیوں کے لیے کام کرتے ہیں
 

عسکری

معطل
آپ کی معلومات کے لیے عرض ہے ساواک پاکستان کی دوست تھی اور ساواک کو 1979 میں ختم کر دیا گیا تھا آج ساواک کے آفس جیلیں اور دفاتر عبرت ایران میوزیم کے طور پر باقی ہیں پھر بھی آپ ساواک کو حالیہ دھماکوں کا زمہ دار سمجھتے ہیں تو یہ دھماکے 1979 سے پہلے ہوئے تھے کیا؟

http://en.wikipedia.org/wiki/SAVAK
 

زیک

مسافر
بے چارے بولیوین صدر۔
آپ لوگوں کو شاید یہ اندازہ نہ ہو، مگر یورپین اقوام کے لیے میز کرسی کے بغیر زمین پر بیٹھنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ کام صرف وہی یورپین کر پاتے ہیں جن کے دلوں میں دوسرے کلچرز کے لیے بہت جگہ ہوتی ہے۔
ویسے لگتا ہے کہ یہ بولیوین صدر کو افطاری دی جا رہی ہے۔

بولیویا کے صدر ایوو مورالیس یورپین کب سے ہو گئے؟
 
Top