اردو لائبریری سعودیہ میں بلاک

شمشاد

لائبریرین
اگر کسی نے جان بوجھ کر اردو لائبریری کو سعودی عرب میں بلاک کروایا ہے تو یہ اس کی کوئی ذاتی پرخاش لگتی ہے۔ ایسی بزدلی اچھی نہیں۔ کھل کر سامنے آئیں اور اپنے اعتراضات یہاں بیان کریں۔
 
طالوت

محفلین
فرحان جتنا تم نے جھوٹ مارا ہوا ہے بلاگ پر اس کو تو پاکستان میں بھی بلاک ہو نا چاہیے
الطاف بھائی کے چمچے
غنڈوں کو پروموٹ کر رہے ہو ادھر
:rollingonthefloor::rollingonthefloor: فرحان برا مت مانئے گا بڑے عرصے بعد یہ لفظ سنا ہے ۔
اگر کسی نے جان بوجھ کر اردو لائبریری کو سعودی عرب میں بلاک کروایا ہے تو یہ اس کی کوئی ذاتی پرخاش لگتی ہے۔ ایسی بزدلی اچھی نہیں۔ کھل کر سامنے آئیں اور اپنے اعتراضات یہاں بیان کریں۔
بالکل ۔ مگر آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پیٹھ پیچھے وار کرنے والے جتنی بھی غیرت دلاؤ سامنے نہیں آتے ۔
وسلام
 
فرخ

محفلین
اگر کسی نے جان بوجھ کر اردو لائبریری کو سعودی عرب میں بلاک کروایا ہے تو یہ اس کی کوئی ذاتی پرخاش لگتی ہے۔ ایسی بزدلی اچھی نہیں۔ کھل کر سامنے آئیں اور اپنے اعتراضات یہاں بیان کریں۔

شمشاد،
سعودیہ میں اسکے بلاک ہونے کی خاص وجہ ابھی تک پتہ نہیں چلی کیا؟
میں نے اپنے نیٹ ورک پر ایک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا، مگر ہمارے نیٹ ورک والے بھی ابھی تک کوئی جواب دینے سے قاصر ہیں۔
 
نایاب

السلام علیکم
کچھ سماجی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصہ کے لیے یہاں ہر وہ غیر مانوس اپلوڈنگ سائٹ بلاک رہے گی جس پر اردو عربی حروف تہجی والا مواد ہو گا ۔ امید ہے کہ شوال کے بعد کچھ سائٹس کھل جائیں گی ۔
نایاب
 
جیسبادی

محفلین
یہ بھی تو ممکن ہے کہ پابندی سعودیہ نے نہ لگائی ہو۔ اردو ویب کے منتظمین کی طرف سے ہی کچھ آئی-پی-پتے بند کیے گئے ہوں، جس کی وجہ سے مجبوراً مزکورہ isp کو کاروائی کرنا پڑی ہو۔

سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کئی موقع جال یہ طریقہ استعمال کرتے ہیں، پھر شور مچا دیتے ہیں کہ فلاں "اسلامی" ملک نے ہم پر پابندی لگا دی۔

اس طرح کی ذہنیت کی مثال وکیپیڈیا کے مضمون "انیلہ بیگ" میں دیکھو۔
 
آپ کو گلاس آدھا خالی ہی کیوں نظر آتا ہے؟
 
طالوت

محفلین
شاید اسلئے لالہ جی کہ اج کل ہم پاکستانیوں کو آدھے خالی گلاس کے علاوہ کچھ دکھایا بھی تو نہیں جا رہا :)
وسلام
 
زیک

مسافر
یہ بھی تو ممکن ہے کہ پابندی سعودیہ نے نہ لگائی ہو۔ اردو ویب کے منتظمین کی طرف سے ہی کچھ آئی-پی-پتے بند کیے گئے ہوں، جس کی وجہ سے مجبوراً مزکورہ isp کو کاروائی کرنا پڑی ہو۔

ممکن تو یہ بھی ہے کہ آپ یا اردو وکیپیڈیا کے کسی منتظم نے تنقید سے تنگ آ کر لائبریر سائٹ بند کروائ ہو۔ :rolleyes:

مگر دونوں باتوں کا امکان مجھے نظر نہیں آتا۔
 
فرحان جتنا تم نے جھوٹ مارا ہوا ہے بلاگ پر اس کو تو پاکستان میں بھی بلاک ہو نا چاہیے
الطاف بھائی کے چمچے
غنڈوں کو پروموٹ کر رہے ہو ادھر

مجھے لگتا ہے کہ میرے بلاگ کو تم ہی نے بلاک کروایا ہے اور تم جییسے لوگ سچائی کو سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
 
چلو اچھا ہوا۔
یہ لائبریری ہم پر بلاک ہے
اور اب سعودیہ پر بھی بلاک ہے ۔
ویسے بھی کونسے خزانے رکھے ہیں‌اس میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب۔ بہت عرصے بعد آنا ہوا۔

ویسے سعودی عرب میں پابندی ختم ہو گئی ہے۔

اور ہاں خزانے سب کے لیے یکساں نہیں ہوتے۔ بعض کے نزدیک پیسہ ہی خزانہ ہے اور بعض کے نزدیک کتابیں۔
 
Top