انگریزی میں مستعمل مشرقی زبانوں سے لئے گئے الفاظ

زیک

مسافر
سخنور drag کے بارے میں آپ کا ربط تو یہ کہہ رہا ہے کہ یہ PIE سے آیا ہے۔ اگر PIE یعنی proto Indo European زبان ہی کی بات کرنی ہے تو پھر تو انگریزی سے لیکر سنسکرت اور سینکڑوں انڈویورپی زبانوں میں بہت الفاظ ہیں جو مشترک یا ملتے جلتے ہیں۔ یاد رہے کہ عربی انڈویورپی زبان نہیں ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
سخنور drag کے بارے میں آپ کا ربط تو یہ کہہ رہا ہے کہ یہ pie سے آیا ہے۔ اگر pie یعنی proto indo european زبان ہی کی بات کرنی ہے تو پھر تو انگریزی سے لیکر سنسکرت اور سینکڑوں انڈویورپی زبانوں میں بہت الفاظ ہیں جو مشترک یا ملتے جلتے ہیں۔ یاد رہے کہ عربی انڈویورپی زبان نہیں ہے۔

یہ بات تو آپ کی مانی جا سکتی ہے۔ لیکن کاٹن تو عربی الاصل ہی ہے۔ اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
Al سے شروع ہونے والے کافی انگریزی الفاظ دراصل عربی سے لیے گئے ہیں جیسے الکحل (Alcohol)، الجبرا (Algebra)، الخوارزم (Algorithm)، القلی (Alkali) وغیرہ۔
اس کے علاوہ
الطوب (Adobe
البرقوق (Apricot
دار الصناعہ (Arsenal
حشیشین (Assassin
قند (candy
الکیمیا (Alchemy جو بعد میں Chemistry بن گیا)،
قہوہ، جو ترکی سے انگریزی میں منتقل ہونے کے بعد کافی بنا، دراصل عربی الاصل لفظ تھا (Coffee
قرمز (Crimson
کفن، دراصل یہ لفظ یونانی سے عربی میں آیا تھا، جہاں اسے کوفینوس کہتے تھے، یونانی الاصل لفظ ہے (Coffin
غزال، عربی سے فرانسیسی اور وہاں سے ہوتا ہوا انگریزی میں پہنچا (Gazelle
زرافہ (Giraffe
جن (Jinn یا Genie
تعریفہ (Tariff
وزیر، عربی سے ترکی اور پھر انگریزی میں (Vizier)
الزہر (Hazard)
لاجورد، فارسی لفظ (Azure) فرانسیسی میں بھی استعمال ہوتا ہے (Azur)
شراب (Syrup)
قالب (Caliber)
نارنج (عربی) یا نارنگ (فارسی) انگریزی میں (Orange)
بھی ایسے لفظ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ عربی و فارسی سے انگریزی میں پہنچے۔ مندرجہ بالا الفاظ http://www.etymonline.com سے حاصل کیے گئے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
عربی /اُردو/ہندی/پنجابی کے وہ الفاظ جو انگلش ڈکشنری میں اسی طرح شامل ہیں۔

hookah
howdah
kebab
khaki
pajamas
purdah
chapatti
cheetah
chit
chutney
cot
dekko=دیکھوslang (look, glance) noun
dhal
dhoti
dungaree
ghee
guru
jungly
maharani
mahout(۔elephant driver۔)
myna=مینا
pukka=پکا
punkah=پنکھا
puttee=پٹی
raja
rani
sari
sitar
swami
veranda
cable
caliber
caliph
candy
cipher
coffee
cotton
crimson
emir
fakir
fatwa
garble
giraffe
halal
harem
hashish
hazard
imam
jar
jasmine
jihad
kismet
lemon
lime
magazine
mattress
minaret
mogul
mohair
monsoon
mortise
muezzin
mufti
mullah
Ramadan
rook
safari
sahib
salaam
satin
senna
sherbet
soda
sofa
sorbet
souk
Sufi
sugar
sultan
syrup
tabby
tabla
talc
tariff
vizier
yashmak
 

جیہ

لائبریرین
Elixir الاکسیر عربی
Algebra الجبر عربی
کچھ لوگ کہتے ہیں Typhon طوفان سے نکلا ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
Elixir الاکسیر عربی
Algebra الجبر عربی
کچھ لوگ کہتے ہیں Typhon طوفان سے نکلا ہے

Typhoon یونانی لفظ typhon سے نکلا ہے۔

typhoon the modern word represents a coincidence and convergence of at least two unrelated words of similar sound and sense. Tiphon "violent storm, whirlwind, tornado" is recorded from 1555, from Gk. typhon "whirlwind," personified as a giant, father of the winds, perhaps from typhein "to smoke." The meaning "cyclone, violent hurricane of India or the China Seas" (1588) is first recorded in T. Hickock's translation of an account in Italian of a voyage to the East Indies by Cæsar Frederick, a merchant of Venice, probably borrowed from, or infl. by, Chinese (Cantonese) tai fung "a great wind," from tu "big" + feng "wind;" name given to violent cyclonic storms in the China seas. A third possibility is tufan, a word in Arabic, Persian and Hindi meaning "big cyclonic storm" (and the source of Port. tufao), which may be from Gk. typhon but commonly is said to be a noun of action from Arabic tafa "to turn round.
 
ایڈمرل امیر البحر سے نہیں بلکہ امیر الرحل سے آیا ہے۔ [حوالہ]

ویسے انگریزی کے علاوہ دیگر کئی زبانوں میں بھی کئی ایسے الفاظ ہیں جو تاریخی لحاظ سے عربی الاصل ہیں۔

ایڈمرل درحقیقت عربی کے لفظ امیر ال کی شکل ہے اس کی تاریخ یوں ہے کہ یورپ میں عربی امیر البحر کا ترجمہ ایک عرصہ تک Amyrel of the Se,
رہا تاہم بعد ازاں امیر ال بگڑ کر ایڈمرل ہو گیا اور امیر البحر کا مکمل ترجمہ
ہے۔
Admeral of the sea
یہاں میں Oxford English Dictionary میں جو اس لفظ کی Etymology ہے وہ دے دیتا ہوں۔

[a. OFr., ad. Arab. directly, or through med.L. or some other Rom. lang. The Arabic amr commander, (f. amara, to command, order,) commonly Englished AMEER, EMIR, occurs in many titles followed by -al- ‘(of) the,’ as in amr-al-umar ruler of rulers, amr-al-m commander of the water, amr-al-bahr, commander of the sea, the earliest of which is amr-al-mminn commander of the faithful, assumed by the Caliph Omar, and Latinized in many forms by the early chroniclers (see Amirmumnes in Du Cange). As amr is constantly followed by -al- in all such titles, amr-al- was naturally assumed by Christian writers as a substantive word, and variously Latinized as amr-lis, -allus, -lius, -rius, OFr. amiral, -ail, -aill, -ayl, Pr. amirau, amirar, amiralh, Pg. amiralh, It. amiraglio. But as is usual with foreign words, popular etymology was soon at work on these original forms, assimilating them to more familiar words, (1) by treating the am- as = Fr. and Pr. am-:L. adm-, and refashioning it accordingly as med.L. admir-lis, -allus, -lius, -rius, OFr. admiral, -ail; (2) by assimilating it to other Arabic words in al- (which prob. began in Spain) as med.L. almirallus, OSp. almiralle, almirage, It. almiraglio, OFr. almiral, -ail; (3) by assimilating the ending to familiar Teutonic or Romance suffixes, as med.L. amir-aldus, OFr. amiralt, -ault, -aut (after names like Reginald), Sp. almirante (? after imperante), OFr. amirant, admirant; (4) by confusing the refashioned forms in adm- with derivatives of L. admrri to wonder at, whence med.L. admrbilis (‘Rex Africæ qui dicitur vulgariter admirabilis mundi’), admrandus, admrtus (these again with the initial variations am-, amm-, alm-), whence Pr. amiratz, OFr. amiret, amiré, amirauble, amirafle, amirand, etc., etc. In Eng. the chief form represents OFr. amiral, -ayl, reduced in 16th c. by phonetic gradation to amrel, a pronunciation still common with sailors. But the refashioned admirale, -ail occurs as early as 1205, and became regular after 1500 as the literary form. Variants in -ald, -aunt, after med.L. amiraldus, and OFr. amirant, are also found in ME. As in the other languages the original meaning was ‘Emir, Saracen commander, ruler under the Caliph or Sultan’; the modern maritime use is due to the office of amr-al-bahr or amr-al-m ‘Ameer of the sea’ (Sp. almirante de la mar), created by the Arabs in Spain and Sicily, continued by the Christian kings of Sicily, and adopted successively by the Genoese, French, and English under Edward III as ‘Amyrel of the Se,’ or ‘admyrall of the navy.’ After the original use became obsolete about 1500, admiral was used in the naval sense, without any qualification, as an English title.]

Merriam Websters dictionary unabridged edition میں اس کی Etymology یوں ہے
Etymology:Middle English admiral, amiral, from Medieval Latin admiralis emir & Old French amiral emir & Middle French amiral naval officer of high rank; Medieval Latin admiralis, probably by folk etymology (influence of Latin admirabilis admirable) from Arabic amir commander, amir-al- commander of the (in such phrases as am*r-al-ba6r commander of the sea); Old French & Middle French amiral from Arabic amir, amir-al-
 

الف نظامی

لائبریرین
٭ کام: صاحب ''کام'' بڑا کام کا لفظ ہے! کئی زبانوں میں پایا جاتا ہے اور ہر جگہ کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق مفہوم ادا کرتا ہے، مثلاً ایک تو یہی ہندی زبان کا ''کام'' ہے، یعنی کام کاج، جس نے بہت سے محاوروں کو جنم دیا ہے، جو ہمارے اکثر کام آتے ہیں! مثلاً کام آنا، کام بن جانا، کام پر لگانا، کام چوپٹ ہوجانا، کام سے کام رکھنا اور کام تمام کردینا وغیرہ! دوسرا ''کام'' سنسکرت میں ملتا ہے، جس کے معنی ہیں: عشق، مرضی، ، خواہشِ نفسانی۔ اس کے علاوہ ایک ''کام'' فارسی میں بھی موجود ہے جسے ہم میں سے ہر ایک ساتھ لیے پھرتا ہے! یعنی ''منہ، تالو، حلق''۔ اسی ''کام'' کا ذکر غالب نے اپنے مشہور شعر میں 'ابھی تو تلخیِ کام و دہن کی آزمائش ہے' کے حوالے سے کیا ہے۔ ویسے فارسی میں ''کام'' کے معنی ''مراد، مقصد اور خواہش'' کے بھی لیے جاتے ہیں۔ خیر یہ تو ہندی، سنسکرت اور فارسی کے ''کام'' تھے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک کام، انگریزی میں بھی پایا جاتا ہے۔ CALM اس میں ''ایل'' کو مستقل طور پر خاموش کردیا گیا ہے! اور خود اس انگریزی والے ''کام'' کے معنی بھی خموشی کا مفہوم ادا کرتے ہیں: ''پرسکون، ٹھہرا ہوا، خاموش، ٹھنڈا، ایسا عرصہ جس میں ہوا نہ چل رہی ہو وغیرہ۔ انگریزی لغات چیمبرز اور آکسفورڈ کے مطابق یہ ''کام'' یونانی زبان کے لفظ ''کاؤما'' (CAUMA) کی تبدیل شدہ شکل ہے۔ اس کے معنی ''نصف النہار یعنی کھڑی دوپہر کی گرمی'' بتائے گئے ہیں۔ غالباً بعد میں اس کے مجازی معنی لے لیے گئے کیونکہ کھڑی دوپہر کی گرمی میں ہر طرف سناٹا ہوتا ہے اور سب لوگ حتیٰ کہ چرند پرند بھی روپوش ہوجاتے ہیں۔ گمان غالب ہے کہ یہ لفظ دراصل عربی سے یونانی میں لیا گیا ہے اور اس کا تعلق عربی کے لفظ ''قام'' سے ہے، جس کا مطلب ہے: ''تھم جانا، رُک جانا، قائم ہونا، اعتدال پر آنا، ٹھہرنا، ٹھہراؤ پیدا کرنا''۔

٭ فَنْک: عربی زبان میں لومڑی کو کہتے ہیں، جو شمالی افریقہ میں پائی جاتی ہے۔ اس کے لمبے نوک دار کان ہوتے ہیں۔ یہی لفظ انگریزی میں تلفظ کی ذرا سی تبدیلی کے ساتھ جا پہنچا۔ انگریزی میں مذکورہ لومڑی کو فَنِیک (FENNEC) کہتے ہیں۔

٭ترجمان: وہ فرد جو دو مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان رابطہ کا کام انجام دے اور دونوں کو ایک دوسرے کی بات کا مفہوم سمجھائے۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ جب یہ فرانس اور اٹلی میں پہنچا تو ''ڈریگومینو'' (Dragomano) بن گیا۔ وہاں سے انگریزی میں آیا تو ''ڈریگومین'' (Dragoman) کہلایا۔ معنی وہی ہیں: ترجمان، انٹرپریٹر! واضح رہے کہ ترکی اور فارسی زبانوں میں اسے ''ترجمان'' ہی کہا جاتا ہے۔



٭ جمخانہ: بڑی معروف جگہ ہے جہاں علاقے کے معززین، کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ عموماً ''جمخانہ'' کو انگریزی کا لفظ سمجھا جاتا ہے Gymkhana، لیکن اس لفظ میں ''خانہ'' خود گواہی دے رہا ہے کہ یہ فارسی زبان سے تعلق رکھتا ہے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریزی لغت کے مطابق انگریزی کا لفظ ''جمخانہ'' دراصل ہندی کے لفظ ''جنڈخانہ'' سے بنا ہے جس کے معنی ہیں: گیند سے کھیلنے کی جگہ، ایک کورٹ۔

٭ قُد: عربی زبان کا لفظ ہے۔ یہ ایک سمندری مچھلی کے لیے بولا جاتا ہے، جس کے جگر کا تیل نکالا جاتا ہے جو بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ انگریزی میں اسی مچھلی کو ''کاڈ'' (COD) کہا جاتا ہے۔ یہ ''کاڈ' دراصل عربی کا ''قُد'' ہی ہے۔ آپ نے ''کاڈ لیور آئل'' کا ذکر ضرور سنا ہوگا، جو مختلف امراض میں مفید ہے۔ بعض ماہرین کے نزدیک انگریزی کا ''کاڈ'' یونانی زبان کے ''غیدوس'' (GADUS) سے نکلا ہے۔

٭ اَگنی: یعنی آگ! دلچسپ بات ہے کہ ہندی زبان کا یہ لفظ، لاطینی زبان کے لفظ ''اِگنس'' (IGNIS) سے بہت ملتا جلتا ہے اور اِگنس کے معنی بھی ''آگ'' کے ہیں۔ لاطینی سے یہ لفظ انگریزی میں پہنچا اور اس سے کئی الفاظ وجود میں آ گئے جو ''آتشیں'' ہیں یعنی ان کا تعلق آگ سے ہے! ملاحظہ فرمایئے: ''اِگینس (Igneous) یعنی آگ کا یا آگ جیسا، مشتعل۔ اِگنی سینٹ (Ignescent) یعنی کوئی ایسی شے، جسے ضرب لگائی جائے تو اس سے شعلے بلند ہوں۔ اِگنٹ (ignit) یعنی آگ جلانا، آگ لگانا، اشتعال دلانا۔

٭ زاغ:یعنی ''کوا''۔ اس مشہور پرندے کو فارسی میں ''زاغ'' کہتے ہیں۔ فارسی میں اس کا ایک تلفظ ''کاغ'' بھی ہے جو ہندی میں پہنچ کر ''کاگ'' بن گیا۔ معنی وہی ہیں: ''کوا''۔ ہندی گیتوں میں ''کاگ کو دلار سے ''کاگا'' بھی کہتے ہیں۔ ''زاغ'' عربی اور فارسی دونوں میں مشترک ہے۔ اس کی جمع ''زیغان'' ہے جس طرح ''باب'' کی ''بیبان'' اور ''باغ'' کی ''بیغان'' ہوتی ہے۔

٭ راقی: یعنی ترقی پانے والا، اُوپر کو اُڑ جانے والا۔ اس کے ایک معنی ہیں: جادو کردینے والا، یہ ایسے شخص کے لیے بھی بولا جاتا ہے، جو تعویذ وغیرہ لکھ کر دیتا ہے، یا جھاڑ پھونک کرتا ہے۔ اسی لیے ''رُقیہ'' کا لفظ حفاظت اور تعویذ کے لیے بولا جاتا ہے۔ عربی زبان کا یہ لفظ ترکی پہنچا تو ترکوں نے اسے جوں کا توں اپنا لیا۔ ترکی سے یہ جب مشرقی یورپ پہنچا تو وہاں کے لوگوں نے اسے مجازی معنوں میں لے لیا اور اسے بھوت پریت، روحوں کے لیے استعمال کرنے لگے۔ اس لفظ کا تلفظ انہوں نے اپنے انداز سے ''راکی'' کیا۔ ہجے ہیں: RAKI

٭ پیل: فارسی زبان میں ہاتھی کو کہتے ہیں: یہی ''پیل'' عربی میں پہنچ کر ''فِیل'' ہوگیا اور وہاں اس کی جمع ''اَفیال'' بنا لی گئی۔ یہی نہیں بلکہ ہاتھی کی دیکھ بھال کرنے والے کے لیے ''فَیال'' کی اصطلاح بھی مقرر کر دی گئی۔ سنسکرت میں جاکر ہاتھی ''پیلو'' بن جاتا ہے۔ ''پیلو'' کا لفظ ہندی میں ''فیل مرغ'' کے لیے بھی بولا جاتا ہے، گویا مرغ تو ہے مگر ہاتھی سے کوئی نہ کوئی نسبت باقی ہے!

٭ ذُرّہ: عربی زبان میں مکئی کو کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں پہنچ کر یہ لفظ ''ڈُورا'' (Durra) ہوگیا۔ ڈکشنری میں اس لفظ کی اصل، عربی کا لفظ ''ذُرّہ'' ہی بتائی گئی ہے لیکن انگریزی کے ڈُورا کا مطلب جوار، باجرہ درج کیا گیا ہے انگریزی میں ڈورا کے کئی اور ہجے بھی رائج ہیں، مثلاً: Doura, Dhurra, Dura, Dare

٭ خُف: عربی زبان میں بکری اور اُونٹ کے کُھر کو خُف کہتے ہیں۔ یہ لفظ جب انگریزی میں پہنچا تو وہاں اس کا تلفظ ''ہوف'' کیا جانے لگا۔ Hoof کے معنی وہی ہیں۔ جانوروں کا نوک دار سُم۔ انگریزی میں اسی سے فعل ''ہوف'' بھی بن گیا ہے یعنی کُھر سے کسی کو ٹھوکر مارنا۔

(بحوالہ کتاب لفظوں کا دلچسپ سفر، ڈاکٹر ایس اے ہاشمی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
عربی /اُردو/ہندی/پنجابی کے وہ الفاظ جو انگلش ڈکشنری میں اسی طرح شامل ہیں۔

hookah
howdah
kebab
khaki
pajamas
purdah
chapatti
cheetah
chit
chutney
cot
dekko=دیکھوslang (look, glance) noun
dhal
dhoti
dungaree
ghee
guru
jungly
maharani
mahout(۔elephant driver۔)
myna=مینا
pukka=پکا
punkah=پنکھا
puttee=پٹی
raja
rani
sari
sitar
swami
veranda
cable
caliber
caliph
candy
cipher
coffee
cotton
crimson
emir
fakir
fatwa
garble
giraffe
halal
harem
hashish
hazard
imam
jar
jasmine
jihad
kismet
lemon
lime
magazine
mattress
minaret
mogul
mohair
monsoon
mortise
muezzin
mufti
mullah
Ramadan
rook
safari
sahib
salaam
satin
senna
sherbet
soda
sofa
sorbet
souk
Sufi
sugar
sultan
syrup
tabby
tabla
talc
tariff
vizier
yashmak

صابر صاحب مندرجہ بالا الفاظ جنہیں میں نے سرخ کیا ہے یہ عربی سے انگریزی میں آئیں ضرور ہیں لیکن عربی میں ان کا تلفظ انگریزی سے بہت مختلف ہے لہٰذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انگریزی میں اسی طرح مستعمل ہیں۔

حوالے کے لئے دیکھیے یہ ڈکشنری ۔
 
Top