القلم اردو لوکلائزیشن اور نستعلیق ریسرچ لائبریری

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم برائے ترقی و ترویج زبانِ اُردو
القلم فورم، القلم ریسرچ لائبریری اور جہان قلم ﴿رنگا رنگ اردو یونی کوڈ فونٹس کی دنیا﴾ کے بعد جانب منزل ایک اور اہم سنگ میل
راقم الحروف کی ایما پر سید تفسیر احمد
کی شبانہ روز محنت کے بعد پیش خدمت ہے تمام اردودان حضرات کے لے
ایک بہترین تحفہ


افتتاح
14 اگست 2009
القلم اردو ریسرچ لائبریری کے بعد اردو کی ترقی و ترویج کے لئے ایک اور لائبریری

القلم اردو لوکلائزیشن اور نستعلیق ریسرچ لائبریری

یہ انٹرنیٹ پر دنیا کی پہلی " اردو لوکلائزیشن اور اردو نستعلیق " سے متعلق ریسرچ لائبریری ہے
اس لائبریری میں ذیل کی معلومات جمع کی گئی ہے۔


• ایک سو سے ذیاد ہ تحقیقی مقالات
• مُحَقِق کے نام ، تخلیق اور جن اداروں سے مُحَقِق منسلک ہیں
• نستعلیق اور بصری حرف شناسی اور ٹائپوگرافی پر تحقیقی مضامین اور حوالاجات
• فونٹ انکوڈینگ اور ڈیلوپمنٹ ، لوکلائزیشن ، بصری حرف شناسی پر کتابیں
• پریزینٹیشن ، پرو پوزل اور رپورٹس
• ماضی کی کانفرینسیں اور مستقبل کی کانفرینسوں کے اسکیجول
• فری اوپن سورس سوفٹ ویئر لوکلائزیشن، لوکلائزیشن ٹرینینگ، گوبل انٹرنیشنلئزیشن ، اسٹڈ رڈ
• ریسرچ یونیورسٹیاں اور انسٹیٹیوٹ، پروفشنل آرگنائزیشن اور ریفرینس لائبریریاں
• سندِ تحوتی ایجاد ( پیٹینٹ) ، گرانٹس اور فنڈینگ
• لوکلا ئزر اور اردو کو فروغ دینے والوں کی معلومات
 
ماشاء اللہ ، اللہ تعالیٰ مزید ترقی دے۔ انشاء اللہ افتتاح کا انتظار رہے گا۔ ہم بھی نستعلیق سے محبت رکھتے ہیں۔ تو ہمارا خوشی عام یوزرز کی بانسبت انشاء اللہ زیادہ ہو گی۔ عمران القادری
 

فاتح

لائبریرین
شاکر القادری صاحب اور سید تفسیر صاحب کی یہ خدمت بھی قابلِ ستائش ہے۔
دلی مبارک باد قبول ہو۔
 
Top