جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری کی ہدایات!

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری پر تبصروں، تجاویز، اور سوالات کے لیے اس ربط پر تشریف لائیں۔

السلام علیکم،

اس تھریڈ پر جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کا طریقہ وہی ہوگا جیسا کہ اردو پریس یعنی اردو ورڈ پریس کی تیاری کے دوران اپنا گیا تھا۔ اردو پریس کی تیاری کی تفصیل ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے:

ورڈ پریس 2.3.2 کے اردو پیکج کی تیاری کی ہدایات!

جملہ 1.5 کا اردو پیکج تیار کرنے کے لیے وہی لینگویج فائلز اور تصاویر استعمال کی جائیں گی جو کہ باسم نے تیار کی ہیں۔ اس ترجمہ میں ضرورت پڑنے پر ترمیم یا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ یہاں ان ہدایات کو پیش کرنےکا مقصد یہ بھی ہے کہ بعد ازاں دوسرے لوگ ان ہدایات کو بطور گائیڈلائن استعمال کرکے خود سے جملہ کے اردو پیکج کو اپڈیٹ کرتے رہیں۔

میں جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری کے کام میں ذیل کے دوستوں کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں:

باسم
bjoomla
ZeroCool
ندیم اعظم
۔۔

اس کے علاوہ بھی جو دوست اس کام میں شامل ہونا چاہتے ہوں وہ شامل ہو سکتے ہیں۔ اردو جملہ 1.5 کی فیچر لسٹ پر ذیل کے ربط پر تفصیل اکٹھی کی جا چکی ہے:

جملہ 1.5 اردو پیکج کے لیے فیچر لسٹ!

فی الحال اردو جملہ 1.5 کی تیاری کے لیے اسی فیچر لسٹ سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر اس فیچر لسٹ میں ردوبدل کیا جاتا رہے گا۔ اردو جملہ 1.5 کی تیاری کے لیے وہ طریقہ اپنایا جائے گا جوکہ اردو پریس کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ آغاز میں لوکل ہوسٹ پر ڈیویلپمنٹ کی جائے گی۔ اس کے بعد اردو ویب پر اس مقصد کے لیے علیحدہ سے ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی جائے گی۔

ڈیویلپمٹ کے آغاز میں جملہ 1.5 کو ایک مرتبہ انسٹال کرنے اور اس کے بعد اس کی انسٹالیشن ختم کرنے کی مشق کی جائے گی، کیونکہ یہ کام بار بار دہرایا جائے گا۔ اس مرتبہ میں لوکل ہوسٹ پر ڈیویلپمنٹ کے لیے اردو ویب سرور کی بجائے یونیفارم سرور کا ڈیفالٹ پیکج استعمال کروں گا۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں جملہ 1.5 کی یونیکوڈ سپورٹ کو چیک کرنا چاہ رہا ہوں۔ اردو ویب سرور میں پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ استعمال کی گئی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جملہ 1.5 سٹرنگ اوور لوڈنگ کے بغیر کس حد تک صحیح کام کرتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ایچ پی 4 کی سپورٹ ختم ہوتی جائے گی کیونکہ پی ایچ پی بنانے والی کمپنی Zend نے پی ایچ پی 4 کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بھی مستقبل میں ویب اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کو بتدریج پی ایچ پی 5 پر شفٹ کرتا رہوں گا۔

(جاری۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 کی انسٹالیشن​

نوٹ: ہم اس انسٹالیشن کے لیے جملہ 1.5.2 پر کام کر رہے ہیں۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، ہم جملہ 1.5 کی انسٹالیشن سے کام کا آغاز کریں گے۔ سب سے پہلے جملہ کی انسٹالیشن کے لیے ایک ڈیٹابیس بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ذیل کی تصویر کے مطابق phpMyAdmin میں جا کر نئی ڈیٹابیس کا نام joomla15 شامل کریں اور اس کی کولیشن کو utf8_unicode_ci پر سیٹ کریں:

create_db.gif


اس کے بعد Create بٹن پر کلک کرنے سے یہ ڈیٹابیس بن جائے گی اور ذیل کی تصویر کے مطابق اس کا پیغام ظاہر ہوگا:


db_created.gif


اس کے بعد اپنے لوکل ویب سرور کی روٹ میں joomla15 کے نام سے ایک فولڈر بنائیں اور اس میں جملہ 1.5.2 کی تمام فائلیں کاپی کر دیں۔ یونیفارم سرور میں ویب سرور کا روٹ فولڈر w:\diskw\www ہوتا ہے۔ اس میں جملہ 1.5.2 کا فولڈر بنانے اور اس کی فائلیں کاپی کرنے کے بعد یہ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا۔


joomla_root.gif



جملہ کی فائلیں لوکل ویب سرور کی روٹ میں کاپی کرنے کے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے جملہ کے لوکل ویب سرور کے ایڈریس (http:\\localhost\joomla15) پر براؤز کریں۔ اس طرح جملہ 1.5.2 کی انسٹالیشن کا آغاز ہو جائے گا اور ذیل کی تصویر کے مطابق انسٹالیشن کا پہلا صفحہ ظاہر ہوگا جہاں آپ انسٹالیشن کی زبان منتخب کر سکتے ہیں۔ اس صفحے پر موجود لسٹ میں سے انگریزی کا انتخاب کریں اور Next بٹن پر کلک کریں۔
install_start.gif


اس کے بعد ذیل کی تصاویر کے مطابق جی پی ایل لائسنس اور انسٹالیشن چیک کے صفحات ظاہر ہوں گے:

install_gpl.gif


install_check.gif


(جاری۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کی انسٹالیشن کے اگلے مرحلے میں اس کی ڈیٹابیس سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:


db_info.gif


اسی صفحے پر نیچے کی جانب Advanced Settings کو کلک کریں تو ذیل کی تصویر کے مطابق مزید سیٹنگز ظاہر ہو جاتی ہیں۔ ان میں Drop existing tables منتخب کرنے پر ڈیٹابیس میں پہلے سے موجود ٹیبلز ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔ یہ آپشن جملہ کو دوبارہ انسٹال کرتے ہوئے مفید رہتی ہے۔

db_adv_settings.gif


اس سے اگلے صفحے پر ایف ٹی پی سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اسے فی الحال چھوڑ دیں اور Next بٹن پر کلک کر دیں:

ftp_config.gif


اس سے اگلے صفحے پر ویب سائٹ کا نام، ایڈمنسٹریٹر کا پاسورڈ اور ای میل ایڈریس فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں پر جملہ کی نئی سائٹ کے لیے سیمپل ڈیٹا شامل کرنے کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

main_config1.gif


main_config2.gif


سیمپل ڈیٹا انسٹال ہونے کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق پیغام ظاہر ہوگا:

main_config3.gif


یہ انسٹالیشن کا آخری مرحلہ تھا۔ اس مرحلے پر جملہ انسٹال ہو چکا ہے۔ اس کے بعد صرف جملہ کی installation ڈائریکٹری ختم کرنے کی ضرورت باقی رہتی ہے۔


اس کے لیے لوکل ویب سرور میں جملہ کے فولڈر میں installation فولڈر کو کوئی اور نام دے دیں جیسے کہ installation.1۔ اس کے بعد آپ نئی سائٹ کے ایڈریس http:\\localhost\joomla15 پر براؤز کریں تو آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق نئی سائٹ نظر آئے گی:


view_site.gif


اس کے بعد آپ بطور ایڈمنسٹریٹر لاگ ان کرکے ایڈمن سیکشن میں بھی جا سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:


admin_login.gif


admin_main.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کی انسٹالیشن کے اگلے مرحلے میں اس کی ڈیٹابیس سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:


db_info.gif


اسی صفحے پر نیچے کی جانب Advanced Settings کو کلک کریں تو ذیل کی تصویر کے مطابق مزید سیٹنگز ظاہر ہو جاتی ہیں۔ ان میں Drop existing tables منتخب کرنے پر ڈیٹابیس میں پہلے سے موجود ٹیبلز ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔ یہ آپشن جملہ کو دوبارہ انسٹال کرتے ہوئے مفید رہتی ہے۔

db_adv_settings.gif


اس سے اگلے صفحے پر ایف ٹی پی سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اسے فی الحال چھوڑ دیں اور Next بٹن پر کلک کر دیں:

ftp_config.gif


اس سے اگلے صفحے پر ویب سائٹ کا نام، ایڈمنسٹریٹر کا پاسورڈ اور ای میل ایڈریس فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں پر جملہ کی نئی سائٹ کے لیے سیمپل ڈیٹا شامل کرنے کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

main_config1.gif


main_config2.gif


سیمپل ڈیٹا انسٹال ہونے کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق پیغام ظاہر ہوگا:

main_config3.gif


یہ انسٹالیشن کا آخری مرحلہ تھا۔ اس مرحلے پر جملہ انسٹال ہو چکا ہے۔ اس کے بعد صرف جملہ کی installation ڈائریکٹری ختم کرنے کی ضرورت باقی رہتی ہے۔


اس کے لیے لوکل ویب سرور میں جملہ کے فولڈر میں installation فولڈر کو کوئی اور نام دے دیں جیسے کہ installation.1۔ اس کے بعد آپ نئی سائٹ کے ایڈریس http:\\localhost\joomla15 پر براؤز کریں تو آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق نئی سائٹ نظر آئے گی:


view_site.gif


اس کے بعد آپ بطور ایڈمنسٹریٹر لاگ ان کرکے ایڈمن سیکشن میں بھی جا سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:


admin_login.gif


admin_main.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کی انسٹالیشن ختم کرکے دوبارہ انسٹال کرنا​

جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، ہمیں جملہ 1.5 کا اردو پیکج تیار کرنے کے دوران کئی مرتبہ ٹیسٹنگ کے لیے اس کو دوبارہ انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ جملہ کی موجودہ انسٹالیشن کی جگہ نئی انسٹالیشن کرنے کے لیے محض جملہ کے روٹ فولڈر میں configuration.php ڈیلیٹ کرنے اور اس کی انسٹالیشن ڈائریکٹری کا نام واپس installation پر سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ جملہ کے ایڈریس پر براؤز کریں گے تو اس کی انسٹالیشن خود بخود سٹارٹ ہو جائے گی۔ اور جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے، ڈیٹابیس کی سیٹنگز میں Drop existing tables منتخب کرنے سے پرانا ڈیٹا ختم کرکے ڈیٹابیس میں ڈیٹا نئے سرے سے شامل کیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لینگویج فائلوں کو شامل کرنا​

جملہ انسٹال کرنے کے بعد اس میں اس کی اردو لینگویج فائلوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس ربط پر باسم نے جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ بمعہ اردو گرافکس فراہم کر دیا ہے۔ میں نے آپ کی سہولت کے لیے ان فائلوں کو ایک مناسب فولڈر سٹرکچر میں ترتیب دے دیا ہے اور اسے ایک زپ فائل میں پیک کر کے یہاں اپلوڈ کر دیا ہے۔ اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے ان زپ کریں اور اس میں upload فولڈز کے مندرجات کو کاپی کرکے جملہ کے روٹ فولڈر میں اوور رائٹ کر دیں۔ اس طرح تمام فائلیں متعلقہ لوکیشن پر کاپی ہو جائیں گی۔ لینگویج فائلیں کاپی کرنے کے بعد جملہ کی لوکل انسٹالیشن کے صفحہ اول (http:\\localhost\joomla15) کو دوبارہ وزٹ کریں۔ اب آپ کو جملہ کی سائٹ کا ڈسپلے دائیں سے بائیں سمت نظر آئے گا۔ اسکے علاوہ کچھ پیغامات اور تاریخیں بھی اردو میں نظر آئیں گی۔

اردو لینگویج فائلیں شامل کرنے کے بعد جملہ کی سائٹ کا کچھ حصہ اردو میں ضرور نظر آتا ہے، لیکن سیمپل ڈیٹا ابھی تک انگریزی میں ہونے کے باعث اس کا تاثر ابھی تک صحیح معنوں میں اردو سائٹ کا نہیں ہو رہا ہے۔ اسی لیے پہلے اس انگریزی سیمپل ڈیٹا کی جگہ اردو ڈیٹا شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ میں جملہ کی سائٹ میں انگریزی میں نیوز اور آرٹیکلز کی جگہ اردو مضامین شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس مقصد کے لیے میں محفل فورم کی پوسٹس اور اردو وکی پیڈیا سے ٹیکسٹ بھی مستعار لوں گا۔
 

Attachments

  • joomla1.5_urdu_language_files.zip
    198.9 KB · مناظر: 38
Top