سی ایس ایس line-height property اور نستعلیق متن

arifkarim

معطل
بھائی ہر فانٹ میں‌ایک خاص لائن ہائیٹ ڈیفائن کی جاتی ہے، جو کہ اسکے گلفس کی ایورج اونچائی کے مطابق ہوتی ہے:
b013.gif

البتہ اردو بلاگز کی سی ایس ایس اسٹائل شیٹس میں اس ڈیفالٹ سیٹنگ کو override کیا جا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر سی ایس ایس اسٹائلز میں فانٹس کی ڈیفالٹ لائن ہائٹس کو نہ چھیڑا جائے تو الفاظ کادوسری سطور میں‌گھسنے والا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
 
بلال

محفلین

اگر آپ کا خیال ایسا ہے تو پھر ہم کچھ ایسا ہی تجربہ کر کے دیکھتے ہیں۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کسی متن میں سطور کی اونچائی کا فونٹ کی پراپرٹیز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ سطر کی اونچائی کو سٹائل شیٹ میں متعین کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور یہ line-height پراپرٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ میرے تجربے کے مطابق line-height کو 135% یا 140% پر سیٹ کرنے سے اردو متن نستعلیق فونٹس میں بھی درست نظر آنے لگتا ہے۔ لیکن اس کی ویلیو کو کسی بھی فونٹ اور اس کے کسی پوائنٹ سائز کے لیے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
 
اوہ۔ مطلب پوائنٹ سائز کے حساب سے line-height بھی تبدیل کرنا ہوگی!!!
کیا اسکا کوئی خودکار طریقہ موجود نہیں ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
کسی متن میں سطور کی اونچائی کا فونٹ کی پراپرٹیز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ سطر کی اونچائی کو سٹائل شیٹ میں متعین کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور یہ line-height پراپرٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ میرے تجربے کے مطابق line-height کو 135% یا 140% پر سیٹ کرنے سے اردو متن نستعلیق فونٹس میں بھی درست نظر آنے لگتا ہے۔ لیکن اس کی ویلیو کو کسی بھی فونٹ اور اس کے کسی پوائنٹ سائز کے لیے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
بہت شکریہ نبیل۔ امید ہے کہ اس سے نستعلیق متن میں بلاگنگ کرنے والوں کو کافی مدد ملے گی:)
 
الف نظامی

لائبریرین
ہماری سمجھ میں تو کچھ بھی نہیں آیا واقعی یہ ماہرین کا کام ہے

نستعلیق تھیم پر مبنی بلاگوں میں عموما متن کی سطروں کو “آپس میں گھسنے کا مسئلہ” درپیش ہوتا ہے۔

اس کی وجہ سٹائل شیٹ والی فائل میں line-height پراپرٹی کی قدر مناسب نہ ہونا ہے

line-height کی قدر font-size کی قدر سے مناسب مقدار میں زیادہ ہونی چاہیے۔

مثلا font-size کی قدر 20 پکسل ہے تو line-height کو28پکسل رکھ کر نتائج ملاحظہ کیجیے۔
 
جہانزیب

محفلین
لائن ہائیٹ‌ کو پکسلز میں‌ طے کرنے کی بجائے em کی اکائی سے بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ، پندرہ سے بیس پکسلز کی عبارت کے لئے اردو میں‌ 1.5em کی لائن ہائیٹ‌ بہترین ہے، جس سے سطور آپس میں‌گڈ‌ مڈ‌ نہیں‌ ہوتی ہیں‌ ۔
 
Top