کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میری سمجھ یہ بات نہیں آئی کہ اس ٹاپک میں کسی کو کیا ایسا برا لگا کہ اس حذف کردیا ۔ میں نے پورا مراسلہ پڑھا ۔ اور اس پر جب لکھنے کو بیٹھا تو وہ دھاگہ حذف ہوچکا تھا ۔ یہ بزدلی نہیں ۔۔۔۔ بے حسی کا مظاہرہ ہے اور کچھ نہیں ۔

میں اس لڑکی نائمہ صدیقی سے ملکر آیا ہوں جو ایک بچے کی ماں بن چکی ہے اور اس کا شوہر اب دبئی میں کام کر رہا ہے، میں نے خود اس واقعے کی تحقیقات کی ہین ظفری بھائی

مگر افسوس صد افسوس کہ ہم سب واقعی بے حس ہو چکے ہیں بے مقصد "ہیلو ہائے" کی پوسٹس کرتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ گستاخی مجھ سے ہوئی تھی کہ وہ تھریڈ حذف کر ڈالا۔ شاید میں یہ چھوٹی سی بات سمجھانے میں ہمیشہ ناکام رہتا ہوں کہ اب فورم پر فرقہ واریت کی گنجائش نہیں رہی ہے۔ جن فورمز پر ہر وقت مناظرہ ہوتا رہتا تھا، انہیں میں موڈریشن کے تحت لے آیا ہوں تو اب اس طرح کی پوسٹس دوسرے فورمز میں ہونے لگی ہیں۔ اور جہاں تک اس قسم کی اظہار رائے کا تعلق ہے تو باقی فورمز پر میدان کھلا ہے جہاں اس قسم کے مباحث کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہوتا۔ اور آپ حضرات کی بات سو فیصد درست ہے۔ بین ہونے سے بہتر ہے کہ آپ خود ہی یہاں سے تشریف لے جائیں۔ شکریہ۔
 
نبیل بھائی کیا آپ کو یقین ہے کہ میں نے کوئی مذہبی بحث چھیڑی تھی یا مناظرہ کی فضا پیدا کی تھی ؟

کیا آپ کو یقین ہے کہ میں نے ایسےمسائل کو ہوا کو دی تھی جو اراکین مجلس میں اختلافی مسائل پیدا کرینگے ؟

کیا محفل صرف اس مقصد کےلئے کہ اس پر صرف بے مقصد باتیں کی جائیں اور پوسٹس کو بڑھایا جائے ؟

کیا محفل ایک بے بے مقصد فورم ہے ؟

کیا یہاں صرف وہی لکھا جا سکتا ہے جو چند مخصوص اراکین کی پسند کے مطابق ہو ؟

میرے لئے آپ قابل احترام ہیں نبیل بھائی اور اراکین محفل سے بھی میری محبت اتنی ہی ہے مگر یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کیونکہ میں کسی اور فورم کا ممبر نہیں ہوں (یہاں میں قسم کھا سکتا ہے) مگر مطالعہ ہر جگہ کا کرتا ہوں

مقام افسوس ہے کہ آپ جیسا سنجیدہ آدمی ایسی بات کر رہا ہے

وجہ بتائے کہ کیوں حذف کی گئی ہے ؟ اس کے بعد میں محفل میں نہیں آؤنگا اتنی ہمت آپ میں ہونی چاہئے بھائی جس کو اخلاقی جرات کہتے ہیں

والسلام علیکم

سرمد
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں اس دھاگے پر ایک لمبی اور لاحاصل بحث شروع ہونے والی تھی۔ اور آخر میں ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار ہونی تھی۔ اسی وجہ سے شاید وہ دھاگہ حذف کیا گیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سرمد، بین ہونے کی بات آپ نے کی ہے، میں نے نہیں۔
محفل فورم بے مقصد ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ اس وقت اردو کمپیوٹنگ اور اردو ادب کے حوالے سے انٹرنیٹ پر بہترین فورم اردو محفل ہی ہے۔
جہاں تک آپ کے تھریڈ کے حذف کرنے کی وجوہات کا تعلق ہے تو آپ میرے انتظامی اختیارات کا کوئی مخصوص نشانہ نہیں ہیں۔ روزانہ فورم پر انتظامی وجوہات کی بنا پر بہت سے مراسلات حذف کیے جاتے ہیں۔ اور جی ہاں آپ کی پوسٹ‌ صریحا فرقہ واریت پر مبنی تھی۔ آئندہ اس قسم کے مراسلات پوسٹ سے پرہیز فرمائیں۔ شکریہ۔
 
خوشی

محفلین
مجھے وہ مرسلہ پڑھنے کو نہیں ملا ملتا تو میں بھی کچھ رائے دیتی مگر 1 بات ضرور کہوں گی کہ فرقہ واریت پہلے ہی ہمارے وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس سے پرہیز ہی ہمارے وطن کو بچا سکتا ہے ، اللہ ہمارے وطن کو سلامت رکھے
 
ظفری

لائبریرین
جی یہ گستاخی مجھ سے ہوئی تھی کہ وہ تھریڈ حذف کر ڈالا۔ شاید میں یہ چھوٹی سی بات سمجھانے میں ہمیشہ ناکام رہتا ہوں کہ اب فورم پر فرقہ واریت کی گنجائش نہیں رہی ہے۔ جن فورمز پر ہر وقت مناظرہ ہوتا رہتا تھا، انہیں میں موڈریشن کے تحت لے آیا ہوں تو اب اس طرح کی پوسٹس دوسرے فورمز میں ہونے لگی ہیں۔ اور جہاں تک اس قسم کی اظہار رائے کا تعلق ہے تو باقی فورمز پر میدان کھلا ہے جہاں اس قسم کے مباحث کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہوتا۔ اور آپ حضرات کی بات سو فیصد درست ہے۔ بین ہونے سے بہتر ہے کہ آپ خود ہی یہاں سے تشریف لے جائیں۔ شکریہ۔

اس میں‌فرقہ واریت سے زیادہ ایک ظلم کی بابت بیان کیا گیا تھا ۔ آپ تھوڑی دیر کے لیئے فرقہ واریت کا تاثر ایک طرف رکھ کر اس واقعہ میں ان عورتوں سے ہونے والے مظالم اور اس کے سدباب کی طرف بھی اس موضوع کا رخ موڑ سکتے تھے ۔ یہ معاشرہ ہے سو جہاں کوئی بھی واقعہ رونما ہوگا وہ ، کسی نسل ، لسان یا فرقہ واریت سے جڑا ہوگا ۔ آپ ایسا کریں حقیقی مسائل اور کڑوے سچ جیسے واقعات کا تسلسل توڑنے کے لیئے نام نہاد حالاتِ حاضرہ ، سیاست ، ہمارا معاشرہ ، اسلام اور عصرِ حاضر جیسے فورمز بند کردیں ۔ کیونکہ یہ صرف دکھاوا ہے یہاں‌کہنے کو کچھ نہیں ہے ۔ نہ رہے گا بانس ۔۔ نہ بجے گی بانسری ۔ رہی صرف نماز روزے متعلق پوسٹیں کرنے کی بات تو اس سلسلے میں ماشاء اللہ بہت سی کتابوں مساجد سے باہر مفت مل جاتیں ہیں ۔ بہرحال مجھے خوشی ہے کہ آپ نے " حضرات " کہہ کر مجھے مخاطب کیا ۔ میں اس عزت افزائی کے لیئے اپنی اس آخری تحریر میں آپ کی اخلاقی جرات کو خراجِ تحیسن پیش کرتا ہوں کہ آپ نے چار سال کی واقفیت کو پل میں تذلیل میں بدل لیا ۔ والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں سرمد نے ایک واقعہ دیکھا اور یہاں اراکین کے ساتھ شریک محفل کیا۔ اور یہ کوئی من گھڑت واقع تو ہے نہیں تھا۔ اس دھاگے کو ایکدم سے حذف کرنے کی بجائے اگر تھوڑا چلنے دیا جاتا۔ اور اگر یہ طرزِ معاشرت کی بجائے فرقہ واریت کی طرف مڑتا تو اسے مقفل کیا جا سکتا تھا یا حذف کیا جا سکتا تھا۔
اور آپ حضرات کی بات سو فیصد درست ہے۔ بین ہونے سے بہتر ہے کہ آپ خود ہی یہاں سے تشریف لے جائیں۔ شکریہ۔

مجھے نبیل بھائی کی مندرجہ بالا بات پڑھکر بہت افسوس ہوا ہے۔ اس بات کو کسی اور طرح بھی سلجھایا جا سکتا تھا۔ اس سے پہلے ہم اس محفل کی ایک بہت اچھی رکن امن کو بھی اسی طرزِ تخاطب سے گنوا چکے ہیں۔
 
زین

لائبریرین
میرے خیال میں سرمد نے ایک واقعہ دیکھا اور یہاں اراکین کے ساتھ شریک محفل کیا۔ اور یہ کوئی من گھڑت واقع تو ہے نہیں تھا۔ اس دھاگے کو ایکدم سے حذف کرنے کی بجائے اگر تھوڑا چلنے دیا جاتا۔ اور اگر یہ طرزِ معاشرت کی بجائے فرقہ واریت کی طرف مڑتا تو اسے مقفل کیا جا سکتا تھا یا حذف کیا جا سکتا تھا۔
مجھے نبیل بھائی کی مندرجہ بالا بات پڑھکر بہت افسوس ہوا ہے۔ اس بات کو کسی اور طرح بھی سلجھایا جا سکتا تھا۔ اس سے پہلے ہم اس محفل کی ایک بہت اچھی رکن امن کو بھی اسی طرزِ تخاطب سے گنوا چکے ہیں۔
میں‌آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ منتظم اعلیٰ کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے
 
شمشاد بھائی، میں آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں، لیکن شاید بزدلی اور بے حسی کے طعنے سننا مجھے بھی پسند نہیں ہے۔ جہاں اپنے مراسلات حذف ہونے پر فورم چھوڑنے کی دھمکی دینا ہے تو یہ فضول بات ہے۔ جہاں تک ان خاتون رکن کا تعلق ہے تو ان کی فورم پر واپسی کسی خاص وجہ سے ہوئی تھی۔ اس بات کو آپ پبلک فورم پر نہ ہی لائیں تو بہتر ہوگا۔ میرے پاس ابھی تک ذاتی پیغامات میں ان باتوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں‌آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ منتظم اعلیٰ کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے

زین، آپ کی رائے اپنی جگہ درست ہے۔ لیکن فورم کا ڈسپلن سب مل کر قائم رکھیں تو بہتر رہتا ہے۔ اپنے مراسلات حذف ہونے پر واویلا کرنا محض وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
 
F@rzana

محفلین
السلام و علیکم اہل محفل

شمشاد بھائی دیکھیئے آ گئی ہوں اور ایک سال بھی نہیں ہوا :)
 
F@rzana

محفلین
یہ تھریڈ پڑھا اور اندازہ ہوا کہ تباہی کے دہانے پر پہنچنے کے باوجود ہم لوگ کبھی نہیں بدل سکتے:(
 
F@rzana

محفلین
السلام علیکم فرزانہ، خیریت سے ہیں آپ؟

وعلیکم السلام نبیل بھائی، جی الحمد للہ خیریت سے ہوں، آپ سب کی دعائیں ہیں میرے ساتھ (مجھے یقین ہے) :)

یہاں کم آتی ہوں لیکن اتنا ہے کہ اردو محفل سے محبت پہلے دن جیسی ہے، آپ کی کاوشوں پر خوش ہوتی ہوں اور مزید کامیابی کے لیئے دعاگو بھی، اس فورم کو آپ نے جیسے قائم کیا ہے وہ کوئی نہیں کر سکتا، سب سے بڑا ایوارڈ اس محفل کے لیئے۔۔۔۔۔ آپ کی ذات ہے ۔۔۔۔۔سدا سلامت رہیں۔آمین۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فرزانہ۔ جی ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہی ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top