کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
میں سرمد خان کی ایک ایک بات سے متفق ہوں۔ البتہ فری پورٹ کراچی نہیں بلکہ مستقبل کا جدید شہر "گوادر" کو سمجھتا ہوں۔ جسکو دُلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔
عبداللہ بھائی کی جذباتی تصاویر و کمنٹس سے بیزار ہوں۔ مسلمان جذبات سے نہیں دلائل سے فیصلہ کرتے ہیں!
 

گرائیں

محفلین
بہت بہت شکریہ عبداللہ۔ آپ نے بہت اعلی کام کیا ہے۔ اللہ آپ کی محنت کا صلہ آپ کو ہر جگہ عطا فرمائے
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خوش رہو عبداللہ
آپ نے بڑی خوبی سے اپنے تاثرات پوسٹ کیے ہیں لیکن اگر اجازت دیں تو آپ کے دئیے گئے جوابات پر سوال کروں یا نہیں بھائی آپ نے مجھے مطمئن کرنے کے لیے ہی تو یہ سب کیا ہے؟
اگر آپ اور جناب عارف آپ کے دئیے گئے جوابات پر بھی میرے سوالات ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میں عبداللہ بھائی سے ان کا مدعا سمجھ لینے کے بعد آپ کی بات سمجھنے کی کوشش کروں
پھر فواد اور ڈیزائنر سے
 

عسکری

معطل
میں سرمد خان کی ایک ایک بات سے متفق ہوں۔ البتہ فری پورٹ کراچی نہیں بلکہ مستقبل کا جدید شہر "گوادر" کو سمجھتا ہوں۔ جسکو دُلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔
عبداللہ بھائی کی جذباتی تصاویر و کمنٹس سے بیزار ہوں۔ مسلمان جذبات سے نہیں دلائل سے فیصلہ کرتے ہیں!

آپ کی یار بات ہی نرالی ہوتی ہے ۔سچی مجھے آپ بہت اچھے لگتے ہو عارف میرے دستخط مین بھی آپ کا نام ہے دیکھ لیں کتنا پیار ہے ہمار۔رہی جزبات کی تو بندہ انسان ہے کمپیوٹر نہیں اور انسان میں جزبات تو ہوتے ہی ہیں۔۔

میری پوسٹ سے بیزار نا ہو یار جا کر کچھ چائے کافی پی اگر جمہوریت کی رو سے دیکھا جائے تا اس دھاگے میں میری ہر پوسٹ پر شکریہ ملا کل 40 شکریہ ہو گئے اور تمھیں ایک بھی نہیں مطلب عوام اب بھی میرے ساتھ ہے۔:rollingonthefloor:
 

عسکری

معطل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خوش رہو عبداللہ
آپ نے بڑی خوبی سے اپنے تاثرات پوسٹ کیے ہیں لیکن اگر اجازت دیں تو آپ کے دئیے گئے جوابات پر سوال کروں یا نہیں بھائی آپ نے مجھے مطمئن کرنے کے لیے ہی تو یہ سب کیا ہے؟
اگر آپ اور جناب عارف آپ کے دئیے گئے جوابات پر بھی میرے سوالات ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میں عبداللہ بھائی سے ان کا مدعا سمجھ لینے کے بعد آپ کی بات سمجھنے کی کوشش کروں
پھر فواد اور ڈیزائنر سے

بھائی جی جو دل کرے پوچھو بتاؤ کوئی مسئلہ نہیں ابھی ہمارا جواب بھی جاری ہے ہم نے کون سا کبھی برا منایا کسی کا پوچھو یہ پاک آرمی ہے ناراض نہیں ہوتی:grin:
 

ابو حسان

محفلین
اللہ آپ کے اس مفید پوسٹ کو قبول کرے اور اسلام کے امیج کو برباد کرنے والوں کو نیست ونابود کرے ، ان کتوں کو وہ سزا دے کے انسان تو انسان جانور بھی اللہ کی پناہ مانگیں (آمین)‌
میرے نبی (ص) کا اسلام تو محبت اور امن کا داعی یے ، قرب قیامت سے پہلے ایسا ھونا ھے لیکن فتح حق کی ھوگی میرے آقا کا دین غالب رہے گا (انشاء اللہ)‌
 

arifkarim

معطل
میری پوسٹ سے بیزار نا ہو یار جا کر کچھ چائے کافی پی اگر جمہوریت کی رو سے دیکھا جائے تا اس دھاگے میں میری ہر پوسٹ پر شکریہ ملا کل 40 شکریہ ہو گئے اور تمھیں ایک بھی نہیں مطلب عوام اب بھی میرے ساتھ ہے۔:rollingonthefloor:

ہی ہی ہی، بھائی ہماری قوم کا حال تو یہ ہے کہ محترمہ بی بی کی موت کے بعد زرداری پارٹی کو دھوم دھڑلے سے ووٹ ڈالے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ زرداری سے بڑا کرپٹ انسان پاکستان تو کیا دنیا میں کہیں نہیں ملے گا! لیکن کیا کریں۔ جذباتیات تو خون میں رچے بسے ہیں۔ نتیجہ وہی ہوا۔ زرداری آئین کے تحت یا دھاندلی سےصدر بن گیا اور ملک دیوالیہ! اسلئے اگر آپکو اپنی پوسٹس کے شکریہ دیکھ کر لگتا ہے کہ قوم آپکے ساتھ ہے تو ذرا اُس وقت کو بھی یاد کریں جب ہماری قوم زرداری اینڈ کمپنی کیساتھ تھی!:rollingonthefloor:
 

خرم

محفلین
سرمد بھیا، ظالمان کو سپورٹ کون کر رہا ہے یہ بات اب کوئی ڈھکی چھپی نہیں‌لیکن اب شائد ان کے مربیوں کا ان سے ہاتھ کھینچ لینے کا وقت آگیا ہے اور غالباَ پاکستان کو زر تلافی بھی ادا کیا جارہا ہے امداد کے نام پر۔ اگلے چند ہفتوں میں بات کھُل کر سامنے آ جائے گی۔ ابھی تک افغانستان نے پاکستان کے اس الزام کا بھی جواب نہیں دیا ہے کہ ظالمان کو امداد افغانستان کے راستے سے آرہی ہے۔ اگر مزید کچھ دن تک اس الزام کی تردید یا جوابی الزام سامنے نہیں آتا تو اس سے یہ قیاس کرنا آسان ہوگا کہ پاکستان نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو تیور دکھاتے ہوئے کم از کم وقتی طور پر پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ آنے والے چند ایک ماہ میں قبائلی علاقہ جات میں بھرپور لڑائی ہوتی نظر آرہی ہے۔ سوات آپریشن اگر کامیاب ہو جاتا ہے (انشاء اللہ) تو اس کے بعد یہ قیاس کرنا آسان ہوگا کہ ظالمان کی بیخ کنی مکمل طور پر کر دی جائے گی۔
جہاں تک امریکی چالوں کی بات ہے، ہر ملک کو اپنے مفادات کی خاطر چالیں چلنے کا حق ہے۔ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دوسرے کی چالوں‌کو سمجھیں اور اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ امریکہ، روس اور ایران اور دوسرے ممالک کی کوشش ہے کہ اول بلوچستان کو پاکستان سے الگ کیا جائے اور اسے ایک راہداری کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ لبریشن آرمی وغیرہا کو امداد وہیں سے آتی ہے۔ اس خواہش کو دفن اسی طرح کیا جاسکتا ہے کہ امریکی مفادات کو اس سے زیادہ بڑی ضرب لگانے کی دھمکی دی جائے تاکہ وہ اس خواہش سے باز آجائیں۔ عرب ممالک تو خیر امریکہ کی مرضی کے خلاف واش روم بھی نہیں جاسکتے سو پاکستان کے پاس جو بھی آپشن ہیں بہت محدود ہیں اور اپنے کارڈ‌ہوشیاری سے کھیل کر ہی ہم یہ بازی جیت سکتے ہیں۔ زرداری کے صدر بننے سے امریکہ کو توقع تھی کہ اس کا ایجنڈا مکمل ہوگا لیکن اس کے دورے سے پہلے فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی دھمکی نے شائد بہت کچھ اور بہت سوں کو سیدھا کر دیا ہے۔ آگے بھی انشاء اللہ خیر ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عارف صاحب اب تک جو " شکریہ " عبد اللہ کو کیئے گئے ہیں ان کو زرداری سے تو نہ ملائیں۔ بلکہ آپ کو بھی appreciate کرنا چاہیے کہ عبد اللہ نے اتنا وقت لگا کر اور حقائق اکٹھے کر کے مراسلے بھیجے ہیں۔
 

عسکری

معطل
عارف صاحب اب تک جو " شکریہ " عبد اللہ کو کیئے گئے ہیں ان کو زرداری سے تو نہ ملائیں۔ بلکہ آپ کو بھی appreciate کرنا چاہیے کہ عبد اللہ نے اتنا وقت لگا کر اور حقائق اکٹھے کر کے مراسلے بھیجے ہیں۔

واہ واہ تالیاں ننننننننننننننننننننننننننننننن:dancing: :dancing: :dancing:

چل بھائی اب تو مان جا ابھی تو اس پر پارٹ ٹو بھی پوسٹ کرنا ہے مجھے:whistle:
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لومیرے محترم بھائی عبد اللہ یہ چند سوالات جوں جوں میں‌آپ کی پوسٹس دیکھتا گیا تو اپنے سوالات کو نوٹ کرتا گیا۔

پہلی تینوں تصویریں غیرملکی میٹریل کے ثبوت میں آپ نے پیش کی ہیں آپ نے یہ تصویریں کہاں سے حاصل کیں؟
آپ کی معلومات کا ذریعہ کیا ہے؟
خصوصاً یہ کہ اسلحہ کس کمپنی، کس ملک، اور آپ ما شا اللہ برانڈ تک بتا رہے ہیں؟
اگلی چار تصاویر بربریت اور ظلم کی علامت کے طور پر دکھا ئی گئی ہیں
طالبان کے ہاں تو کیمرہ، ٹیلی وژن خرافات ہیں یہ تصویریں کہاں سے ریلیز کردی گئیں؟
ان تصاویر کے پس پردہ جو کچھ ہے یعنی ان کی جو کیپشن ان کے جاری کرنے والے نے دی ہے وہ آپ بتا سکتے ہیں کیا ہے؟
کیا کسی بھی تصویراور ویڈیو کو اپنی کیپشن کے ساتھ ہم میڈیا پر پیش نہیں کرسکتے؟
اگر چند لوگ ایک گروپ کی شکل میں بیٹھے ہوئے ہوں تو کوئی بھی کیمرہ مین اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے مرضی کا بندہ، پوز یا منظر محفوظ کر کے اس کو اپنے مقصد کی کیپشن لگا کر پیش نہیں کرسکتا؟
اگلی پوسٹ میں آپ نے تین تصویریں دیں
پہلی تصویر سے آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ طالبان ایڈونچرازم یا تشدد سکھا رہے ہیں کیا دنیا بھر کا میڈیا امن و محبت کے راگ الاپتا ہے جس سے دنیا کے کسی بھی فرد کا بچنا ناممکنات میں سے ہے؟
کوڑوں والی تصویر کے بارے میں کیپشن والا سوال ہے کہ کوڑے مارنے والوں نے اس کی کیا کیپشن دی تھی؟
سکول کیا واقعی طالبان نے تباہ کیا ہے؟ طالبان کا نام لے کر کوئی اور نہیں کرسکتا ان کے تو بہت سارے دشمن موجود ہیں آدمی اچھا ہو یا برا ہو معاشرے میں کچھ نہ کچھ مخالف تو ہر بندے کے ہوتے ہیں نا
آپ کی اگلی پوسٹ
اس سے پہلے آپ نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ ظالم لوگ ہیں وحشی ہیں۔
پہلی تصویر: کیا گاڑی چھین لینا پٹرول پمپ سے زبردستی فیول لینا املاک کو لوٹ کر یہ گاڑیاں اور پٹرول نہیں لے سکتے ؟
دوسری: اس تصویر سے میرے نزدیک ٹریننگ ہوتی نظر نہیں آرہی؟ اگر ہم کوئی بھی تصویر لے کر اپنی مرضی کا کیپشن دے کر اپنی رائے کو ثابت کریں تو یہ دیانت داری ہے؟
آپ کی چوتھی پوسٹ میں تو اسلحہ تھامے ہوئے لوگ بازار میں ہیں۔
آپ کے خیال میں اس تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ (جہاں وہ تھے اس علاقے کے لوگوں کو مسلسل ہراساں رکھا گیا جس کے ہزاروں ثبوت ہیں) ؟
یہا ں تو لوگ بڑے اطمینان سے کھڑے ہیں جیسے یہ ان کے اپنے لوگ ہوں حتے کہ بچے بھی ہیں۔
جس بندے کو آپ جرمنی کا کہہ رہے ہیں اور یہ کہا کہ یہ پاکستان دشمنی کی وجہ آیا ہے اگر میں یہ کہوں کہ یہ پرتگال سے آیا ہے اور یہ عراق میں ہے یا کشمیر میں ہے تب آپ کیسے میری بات رد کریں گے؟

حبیب بنک بند ہے اس کے ساتھ دکان کھلی ہوئی ہے اور دکاندار موجود ہے ساتھ میں ایک دہشت گرد بھی ایک کھڑا ہے کیا جہاں بنگ لوٹا جاتا ہے وہاں پر اتنا ہی اطمینان ہوتا ہے بھائی میں نے تو کسی فلم بھی ایسا منظر نہیں دیکھا کہ بنک لوٹا جا رہا ہو اور لوگ اطمینان سے کھڑے ہوں؟ کم از کم خوف سے بھاگ تو رہے ہوتے ہیں نا!
ہمارے ہاں تو جب کبھی پہرے دار یا پولیس گاؤں کی حفاظت پر سوالات اٹھنا شروع ہوجائیں تو ہم لوگ ٹھیکری پہرہ لگاتے ہیں جس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہر گھر سے ایک بندہ پہرے پر جاتا ہے اور یہ طریقہ کسی نہ کسی انداز میں دنیا کی ہرجگہ چلتا ہے کیا اس علاقے کے لوگ یہی کچھ کر رہے ہیں؟ وہ ایسے ان کے آگے پیچھے ہیں جیسے وہ انہیں پسند کرتے ہیں یا ان کے ساتھ ہیں؟
اگلی پوسٹ میں نے ایک نہتے مقتول شہری کو دکھا یا ہے اس بارے میں بھی وہی سوال کہ کیپشن والا اور کیا تصویرمیں لیٹا ہوا بندہ اگر دکھایا جائے تو وہ مقتول ہی تصور ہوگا ، وہ زندہ نہیں سمجھا سکتا ؟
طالبان کی نزدیک تو وہ حالت جنگ میں ہیں(اور وہ اپنے آپ کو مسلمان اور اسلام کے جنگجو کہتے ہیں( اور حالت جنگ میں سٹریچر، ایمبولینس مشکل سے ہی ملتی ہے، آپ کے نزدیک دوران جنگ لاشوں کو لے جانے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟
(یہ بھی اسلام ٹھہرا جی اب سے کوئی حجامت ہو گی نا شیو نا بال کٹیں گے۔اسلام کے نام پر۔ ) بھائی ہر مسلمان جانتا ہے کہ یہ اسلامی طریقہ نہیں ہے کہ زبردستی اپنی رائے مسلط کرو یہ ہر بندہ جانتا ہے حتی کے مسلمان نہ بھی ہو وہ بھی جانتا ہے کہ زبردستی سے ایک حد تک ہی بات منوائی جاسکتی ہے۔ اگر نائی خود ہی لکھ کر لگا دے تو آپ اسے بھی طالبان کے سر منڈھ دیں گے اور یہ بندہ تو خود بھی داڑھی والا ہے
ہر بندہ یہ حق رکھتا ہے کہ اگر وہ کوئی چیز بیچ رہا ہے تو کسی مخصوص فردے کو بیچے اور کس کو نہ بیچے اب اس نے اگر اس لیے لکھ کر لگا دیا کہ میں یہ سروس دوں گا اور یہ نہیں دوں گا تو اس میں بھی طالبانیت!
نو گیارہ کی بات پھر کبھی کریں گے کیونکہ آپ بھی یہی چاہتے ہیں۔
بھائی سوالات کچھ اور بھی ہیں لیکن میں اگلی پوسٹ میں ان شاءاللہ کروں گا۔
 

عسکری

معطل
ان سب سوالوں کا جواب میرے پاس موجود ہے۔پر اب آپ کے ان 15 سوالوں کے جواب میں ایک سوال پوچھتا ہوں اب جو یہ سوالنامہ پیش کیا آپ نے اس سے تو پتہ چلتا ہے آپ کو دھاگہ گھولنے سے پہلے ہی جواب معلوم تھے اور ہمارے ساتھ بحث برائے بحث کرنا مقصود تھا کہ ہم جواب دیں اور ایک ایسا سلسلہ چالو ہو جو نا ختم ہو سکے۔کیا یہ بد دیانتی نہیں؟۔

آپ نے اگر بحث کرنی ہے تو بھی جی بسم اللہ پر ایک انگلش ملٹری فورم پر کیونکہ میری تمام دفاعی معلومات اور اس سب اسلحے کا تجزیہ انگلش میں ہے ۔

اگر آپ نے ہمارے جوابات پر ہی شکوک پیدا کرنے تھے تو تھوڑی سی گوگلنگ کر لیتے پہلے دوست جواب مل جاتا۔پر آپ نے پہلی پوسٹ میں لکھا تھا آپ کنفیوز ہیں لیکن ان سوالوں کو دیکھ کر کہیں نہیں لگتا کہ آپ کنفیوز ہیں بلکہ یہ لگتا ہے آپ کا ارادہ چھوٹے سے شکوک کو بڑے اچھے طریقے سے ایک بحث بنانا چاہتے ہیں جو کہ میں یہاں نہیں کرتا سوری۔
اپ کو سب پتہ ہے تو اس پر قائم رہیں۔اور میرا جو علم ہے میں اس پر قائم ہوں۔
آپ یقین کریں یا نا ان سوالوں کے میرے پاس مزید 50 جواب موجود ہیں۔پر میں بحث نہیں کروں گا۔
 

عسکری

معطل
--------------------------------------------------------------------------------


یہ ہے پہلا سوالنامہ جس میں آپ نے مدد مانگی کچھ معلومات کے لیے جو کہ میں نے تصویروں کے ساتھ دی۔اس پوصت سے پتہ چلتا ہے آپ کنفیوز ہیں کچھ نہیں جانتے اوربھانت بھانت کی بولیاں سن رہے ہیں ،اس پورے دھاگے کا عنوان بھی آپ نے یہں رکھا۔


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسلامی جہمہوریہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال موجود ہے اس تناظر میں بھانت بھانت کی بولیاں سنی جارہی ہیں ایسے میں یکسوئی کا حصول اگرچہ مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ان بولیوں سے چند سوالات ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟
میں بھی تو اس ملک کا شہری ہوں میرے اجداد نے خون بہا یا ہے یہ میرا گھر ہے میں‌کیسے ایسے حالات میں خوش رہ سکتا ہوں؟
بلکہ دل میں ہول اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ جنگ کب ختم ہوگی؟۔
لاکھوں لوگ چلچلاتی دھوپ میں سارادن رجسٹریشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے ان کے پھیلے ہوئے ہاتھ میڈیا خوب دکھا رہا ہے(کیونکہ میڈیا کو تو خون اور آگ چاہیے( میں چاہتا ہوں کہ ہم جہاں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں سچائی بھی تو تلاش کریں تاکہ اپنے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوں‌کے خلاف ہے؟
اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟
آخر یہ دہشت گرد اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟
کیا ان چند دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایک یہی راستہ رہ گیا تھا؟
کیا بیس لاکھ بے گھر ہوجائیں تو ملک میں کوئی بے چینی پیدا نہیں‌ہوگی؟
آپریشن شروع کرنے سے پہلے کوئی اے پی سی نہیں ہوئی ؟ اب جب بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں تو اے پی سی اور اس نے بھی کیا تیر مارا ہے؟
آپریشن ختم کرنے کی بھی کوئی تاریخ نہیں مہاجریں کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں؟
کیا اس سے پہلے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہوئے مہاجریں کو واپس پہنچایا گیا ؟
ان کے نقصان کی تلافی کے لیے کوئی قدم اٹھا یا گیا؟


اور یہ دوسری پوسٹ جس میں معلومات تصاویر اور تحریروں کے ساتھ آپ میری دفاعی اور عسکری معلومات کا چیلنج کر کے شکوک ابہام اور مختلف قسم کے سادہ طریقوں سے دفاع طالبان کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔اور 2 گھنٹے تک جو تصاویر اور معلومات میں نے آپ کے لیے تیار کی اس کو آپ نے میرے 20 پیغامات کے جواب میں ایک ہی پیغام میں سادہ الفاظ میں جھوٹا کہ دیا۔یا پھر آپ تحریک طالبان کے بیانات کو کبھی ایک بار بھی لائیو سنا نہیں یا دیکھا نہیں۔

پر میرے دوست نا مجھے بحث کر کے کچھ ملے گا نا ہی میرے پاس ٹائم ہے اس کے لیے کیوں نا میں اپنی ریسرچ پر توجہ دوں بجائے آپ کو 2 گھنٹے وقت نکال کر جواب دینے کہ بعد دھوکے باز قرار دیا جاؤں۔میں بے عقل نہیں کہ ایک آدمی کو مطمعن کرنے کو جو میں نے 2 گھنٹے خراب کیے اب اس پر بحث کرنے کے لیے مزید 40 دن خراب کروں۔آپ کے پاس نیٹ بھی ہے اور گوگل بھی یہاں طالبان کی سائٹس بھی ہیں اور پاکستانی فورسز کی ہیومن رائٹس کی بھی اور دنیا کے تمام اسلحہ کی بھی ہزاروں سائٹس ہیں صرف وکی آپ کو کافی ہے۔

میں اب مزید کچھ پوسٹ اسلئے بھی نہیں کرنے والا کیونکہ بقول آپکے یہ جھوٹ اور دھوکہ ہے

اوکے پھر بائے
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں نے يہ بحث کافی فورمز پر ديکھی ہے کہ کچھ طالبان جنگجو ايسے ہتھيار استعمال کرتے ہوئے ہلاک يا گرفتار ہوئے ہيں جن پر "ميڈ ان امريکہ" کا ليبل لگا ہوا تھا۔ کچھ ايسی تصاوير بھی انٹرنيٹ پر موجود ہيں جن ميں طالبان امريکی ساخت کے اسلحے کے ساتھ کھڑے ہيں۔ کچھ دوست ان تصاوير کو "ناقابل ترديد" ثبوت قرار دے کر اس دليل کے طور پر استعمال کرتے ہيں کہ امريکی اور نيٹو افواج براہراست پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہی ہيں۔ کچھ تجزيہ نگار اس حقیقت کو نظرانداز کر ديتے ہيں کہ طالبان عمومی طور پر اے – کے 47 اور آر –پی – جی 7 استعمال کرتے ہیں جو کہ امريکی ہھتيار نہيں ہيں۔

اس دليل کی غير منطقی حيثيت دو پہلوؤں سے ظاہر ہے۔ پہلی بات تو ہے کہ امريکہ اپنی ہی افواج کو براہراست خطرے ميں ڈالنے کے ليے ان دشمنوں کی مدد کيوں کرے گا؟ دوسرے انتہائ دشوار معاشی حالات ميں امريکی حکومت پاکستان کو دی جانے والی امداد کے ضمن ميں اپنے کئ بلين ڈالرز کيوں ضائع کرے گی؟

جہاں تک طالبان کے ہاتھوں ميں امريکی اسلحے کا سوال ہے تو اس ضمن ميں يہ ويڈيو پيش ہے۔ اس ويڈيو ميں 32:50 منٹ پر پاکستانی طالبان کے نئے ڈپٹی ليڈر حکيم مسعود ايک پريس کانفرنس ميں شرکت کے ليے امريکی افواج کی مخصوص کار ہمر يا ہموی ميں بيٹھ کر آتے ہيں۔ يہ کار اس گروہ نے نيٹو کے قافلے پر حملے کے بعد چھينی تھی۔

http://www.friendskorner.com/forum/f170/dispatches-pakistans-taliban-generation-100715/

اب اگر کوئ طالبان ليڈر کی ہموی چلاتے ہوئے تصوير انٹرنيٹ پر پوسٹ کر دے تو کيا اس کا يہ مطلب نکلتا ہے کہ امريکہ اپنے دشمنوں کو براہراست ٹرانسپورٹ اور فوجی سازوسامان بھی فراہم کر رہا ہے؟ اسی طرح اگر طالبان پاکستان فوج سے چھينا ہوا ہتھيار استعمال کريں تو کيا اس کا يہ مطلب ہے کہ پاکستانی فوج ان کی مدد کر رہی ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

خرم

محفلین
فواد امریکہ کی طالبان کی مدد کے الزامات ان چھوٹے موٹے ہتھیاروں کی بنا پر تو عوام لگاتے ہیں۔ امریکی مداخلت جو بلوچستان اور قبائلی علاقوں‌میں جاری ہے وہ بہت واضح ہے اور اس پر پاکستان کی فوج اور محب وطن قوتیں بہت زیادہ متذبذب اور غیض سے بھرپور ہیں۔ امریکہ یقیناَ آج کی نہیں‌آج سے بیس برس بعد کی سوچتا ہے لیکن ہمیں اس بیس برس بعد کی سوچ سے اپنا آج بچانا ہے۔ میں امریکہ کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا بس صرف یہ جانتا ہوں کہ جیسے امریکہ کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کا حق حاصل ہے ویسے ہی ہمیں بھی یہ حق حاصل ہے کہ ہماری سالمیت کے راستے میں‌اگر کوئی بھی امریکی یا امریکی مفاد آتا ہے تو ہم اسے ٹھوکر سے اُڑا دیں۔ نظر یہ آرہا ہے کہ اگر امریکہ کو پاکستان کا ساتھ چاہئے ہوگا تو اسے ایک طرف تو بلوچ لبریشن آرمی کی سرپرستی ناصرف بند کرنا ہوگی بلکہ شائد براہمداغ وغیرہ کو پاکستان کے حوالے بھی کرنا ہوگا، اور قبائلی علاقہ جات میں اپنے Assets سے نہ صرف ہاتھ کھینچنا ہوگا بلکہ انہیں بھی پاکستان کے حوالے کرنا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ افغان حکومت کو بھی لگام ڈالنا ہوگی۔ ان میں سے مؤخر الذکر پر شائد کام شروع ہے۔
 

عسکری

معطل
آپ اس کی بات کر رہے ہیں فواد بھائی یہ 3 ہمویز چھینی گئی تھی جن میں سے2 پاکستان ارمی واپس لائی ایک باقی ہے جس کو دیکھتے ہی تباہ کرنے کا آرڈر ہے۔یہ طالبان فخر کرنے کے لیے تو استمال کر سکتے ہیں پر یہ ان کے کسی کام کی نہیں ڈر ہے وہ اس کو چائنا یا انڈیا میں نا ٹرانسفر کر کے کچھ مدد لے لیں اور یہ ٹیکنالوجی کاپی مارکیٹ کے ہاتھ نا لگ جائے

pakistan-taliban-humvee-baitullah-mehsud2.jpg
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

سرمایہ کاری۔ یہی اسکی منطق ہے۔ اگر جنگ نہ ہو تو اسلحہ بنانے والے امریکی کارخانوں کا کام تو ٹھپ ہو جائے گا! نیز سرمایہ دارانہ نظام کی منطق ہی یہی ہے کہ دُنیا میں کنفلیکٹس قائم رہیں۔ یوں اسکا پہیا اور انڈسٹری قائم رہتی ہے۔

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی معيشت ترقی کے ليے دفاع کی صنعت پر انحصار نہيں کرتی۔ يہ بھی ياد رہے کہ صرف اسلحہ سازی ہی وہ واحد صنعت نہيں ہے جس ميں امريکہ عالمی رينکنگ ميں سب سے اوپر ہے۔ چاہے وہ تعليم ،زرعات، آئ – ٹی ،جہاز سازی يا تفريح کی صنعت ہو، امريکی معيشت کسی ايک صنعت پر مخصوص نہيں ہے۔

يہ بھی ايک حقیقت ہے کہ امريکہ جنگ يا تشدد سے متاثرہ علاقوں کو معاشی اور سازوسامان پر مبنی امداد مہيا کرنے والوں ممالک ميں سر فہرست ہے۔

اس بات کی کيا منطق ہے کہ امريکہ دانستہ فوجی کاروائيوں اور جنگوں کی ترغيب اورحمايت کرے اور پھر متاثرہ علاقوں کی مدد کے ليے اپنے بيش بہا معاشی اور انسانی وسائل بھی فراہم کرے؟

اعداد وشمار اور عملی حقائق اس تھيوری کو غلط ثابت کرتے ہيں۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top