Generic Host Process پرابلم

اکرم

محفلین
تمام بھائیوں سے ریکوئیسٹ ہے کہ میں درج زیل پرابلم میں مبتلا ہوں ہو سکے تو میری ضرور مدد کریں؟
ہمارے مختلف آفسز میں تقریبا 15 کمپیوٹر ہیں اور تمام آپس میں لنک ہیں یعنی نیٹ ورکنگ کی ہوئی ہے۔ تقریبا 10 سال سے سارا سیٹ اپ ٹھیک چل رہا تھا کچھ دنوں سے ہمارے ساتھ یہ مسلئہ آرہا ہے۔جب بھی ہم کمپیوٹر سٹارٹ کرتے ہیں تو درج زیل میسج آتا ہے اور اس کے بعد ہماری شئیر ڈرائیوز اور شئیرز پرنٹرز جو مختلف کمپیوٹرز کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ڈسکونیٹ ہو جاتے ہیں۔ اور پرنٹ نہیں نکلتے جب تک ہم پی سی ریسٹارٹ نہ کریں ۔ کبھی کبھار تو میسج دیر سے آتا ہے اور کبھی کبھی تو ونڈوز سٹارٹ ہوتے ہیں آجا تاہے۔ حالانکہ میں نے ونڈوز بھی دوبارہ کی ہے جس پی سی پر یہ میسج آتا ہے لیکن نیٹ ورک سے کنٹیکٹ ہوتے ہی یہ میسج دوبارہ آجاتا ہے۔ اور ہماری ورکنگ رک جاتی ہے۔ پلیز اس کا حل ضرور بتائیں؟ میسج یہ ہے۔۔۔۔۔
Generic Host Process for Win32 Services has encountered a problem and needs to close. We are sorry for the inconvenience
محمد اکرم
 

اظفر

محفلین
سیکورٹی رسک

السلام علیکم
یہ ایرر سیکورٹی رسک ہے ۔ ونڈوز کی مناسب اپ ڈیٹس نہ ہونے کے باعث یہ اکثر اپنا چہرہ دکھتا رھتا ہے ۔
اس کیلیے ضروری ہے کہ ہم سیکورٹی اپ ڈیٹس کر لیں ۔ اہم سیکورٹی اپ ڈیٹس کے نام آپ اس پکچر میں دیکھ لیں

اکثر اس ایرر کے بعد ونڈوز ایک منٹ‌کا ٹائم دے دیکر ری سٹارٹ ہو جاتی ہے ۔ اس ری سٹارٹ کو روکنے کیلیے
shutdown -a
کی کمانڈ استعمال کی جا سکتی ہے لیکن اس ایرر کے بعد نیٹ ورک کنکشن ، والیم کنٹرولر ، کاپی پیسٹ‌وغیرہ سمیت کئی اہم آپشن بند ہو جاتے ہیں اسلیے ری سٹارٹ‌کرنا ہی پڑتا ہے ۔
۔۔۔۔
لازمی نہیں یہ ایرر سیکورٹی اپ ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہی ہو ، غیر تصدیق شدہ سافٹ ویرز اور ڈرائیورز کے انسٹال پر بھی بعض اوقات ایسا مسیلہ آجاتا ہے ۔ اسلیے غیر تصدیق شدہ سافٹ ویرز بنا وجہ انسٹال کرنے سے گریز کریں ۔
 
Top