اسلامک کمپیوٹنگ سے متعلق فورم کی تجویز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم پر اکثر اوقات اسلامی تعلیمات سے متعلق سوفٹویر اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ میرے ذہن میں اسلامک کمپیوٹنگ کے عنوان سے ایک فورم سیٹ‌ اپ کرنے کا آئیڈیا آیا ہے جہاں ایسے تمام موضوعات کو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ آپ دوستوں کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے؟
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
خیال بہت اچھا اور بابرکت ہے ۔
اللہ تعالی نے آپ کی ان تمام مساعیوں کا بہتر اجر عطا کرے ۔ آمین
اللہ آپ کو سدا ہی ایسے بلاتعصب اردو و اسلام کی خدمت کے مواقع سے نوازتا رہے آمین
میں تو آپ سب کی بھرپور محنت سے لگائے ہوئے آئی ٹی چمن و باغ سے پھل کھاتا ہوں ۔
اور دعا دیتا ہوں ۔ جو کہ میرے بس میں ہے ۔
نایاب
 
arifkarim

معطل
یونیکوڈ قرآن فانٹ ڈویلپنگ و ٹائیپنگ کیلئے پہلے سے ایک زمرہ موجود ہے۔ اگر اسلامک کمپیوٹنگ کا الگ زمرہ بنایا گیا تو پھر قرآن فانٹ ڈویلپمنٹ و ٹائپنگ کو وہاں انڈر کیٹگری کرنا ہوگا۔ حال ہی میں مختلف قرآنی سافٹوئیرز و فانٹس یہاں ریلیز کئے گئے ہیں۔ جنکو مجبوراً اُردو سافٹوئیر ریلیز یا اردو ٹائپوگرافی سیکشن میں شروع کرنا پڑتا ہے۔ اگر اسلامک ملٹی میڈیا کی طرح اسلامک کمپیوٹنگ کا زمرہ بن جائے تو ان سب کو وہاں موو کیا جا سکے گا۔ یوں تمام مواد ایک ہی جگہ جمع کرکے اینڈ یوزر کیلئے انتخاب میں آسانی ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فونٹ ڈیویلپمنٹ کے لیے ٹائپوگرافی کا زمرہ ہی ٹھیک ہے اور سوفٹویر ریلیز کے لیے بھی فورم موجود ہے۔ البتہ قران ٹائپنگ والی فورم کو ہی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی اس کا نام بدل کر اس میں موضوعات کو تنوع بخشا جا سکتا ہے۔
 
:applause: اچھا آئیڈیا ہے۔ اس پر عمل در آمد کیلئے میرا ووٹ وصول کریں
 
السلام علیکم،
فورم پر اکثر اوقات اسلامی تعلیمات سے متعلق سوفٹویر اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ میرے ذہن میں اسلامک کمپیوٹنگ کے عنوان سے ایک فورم سیٹ‌ اپ کرنے کا آئیڈیا آیا ہے جہاں ایسے تمام موضوعات کو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ آپ دوستوں کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے؟

اسلام کا بنیادی فلسفہ ہی یہی ہے کہ پڑھو، اسلئے یہ ضروری ہے کہ تعلیمات کے ذرائع فراہم کر دئے جائیں اور انسان اپنے عقل و فہم کی روشنی سے اپنی دنیا و آخرت کے فیصلے کرے نہ کہ کسی کی دی ہوئی پڑھائی سے، اگر ایسے موضوعات ایک جگہ دستیاب ہوں گے تو تھوڑی سے تحقیق کرکے آپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔ اسطرح مولویوں اور ملانیوں سے تو کم از کم جان چھٹ جائے گی جو کہ بعض اوقات نیم حکیم کی مانند محسوس ہوتے ہیں۔ ادھوری تبلیغ سے مکمل تحقیق کہیں بہتر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ انیس۔ مجوزہ فورم تبلیغ کے مقصد کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا موضوع کمپیوٹنگ ہوگا۔
 
رضا

معطل
ماشاءاللہ بہت اچھا اور نیک خیال ہے۔ایسا ضرور ہونا چاہیے۔
اور اگر کوئی اسلامی مواد کمپیوٹرائزڈ کرنا چاہتا ہے۔وہ اپنا آئیڈیا بتا سکتا ہے۔یا پوچھ سکتا ہے۔اگر محفل کے اراکین اس کا کوئی حل بتا سکیں تو اس کی رہنمائی کرنی چاہیے۔اسی طرح مختلف پروجیکٹس پر بھی کام ہونا چاہیے۔۔۔
جیسے قرآن پاک۔مختلف تراجم،تفاسیر۔بہترین ذہین سرچ انجن کے ساتھ۔۔
احادیث کے سافٹ وئیرز،تراجم اور شروحات۔۔۔
اسی طرح دیگر اسلامی کتب کے سافٹ وئیر۔۔
ایک سیمپل ای بک بنائی جائے۔جس میں کوئی بک کمپوز کر کے اس میں ڈال کر سرچ وغیرہ کی جاسکے۔۔
اس طرح کے اور بھی آئیڈیاز ہوں تو ایک دوسرے سے شئیر کئے جائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ رضا۔ جہاں تک قران کریم کے متن کی ڈیٹابیس اور سرچ انجن کا تعلق ہے تو اس سے متعلق پہلے ہی انٹرنیٹ پر کئی سائٹس موجود ہیں۔ میں ان کے روابط یہاں اکٹھے کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی میرے ذہن میں کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز ہیں، انہیں بھی میں یہاں پیش کروں گا۔
 
Top