سادگی

تنویرسعید

محفلین
سادگی

ایک آدمی مرنے کے بعد جنت میں پہنچا۔ جس جگہ اس کو رکھا گیا وہاں سات آدمی پہلے سے موجود تھے اس کو ناشتے میں چائے پاپے دیئے گئے دوپہر کو بھی چائے پاپے اور پھر رات کو بھی چائے پاپے۔ اس طرح دوسرے تیسرے اور چوتھے روز بھی چائے پاپے دیئے گئے وہ جنت کی بلندی سے دیکھہ رہا تھا کہ دوزخ والوں کے لئے روزانہ دیگیں پک رہی ہیں۔ آخر تنگ آ کر اس نے ایک سنیئر ساتھی سے پوچھا بھئی یہ کیا انصاف ہے کہ ہم لوگوں کو صرف چائے پاپے اور دوزخ والوں کے لئے دیگیں؟
سنیئر ساتھی نے بڑی سادگی سے جواب دیا۔ '' اب آٹھ دس آدمیوں کے لئے کیا دیگیں پکائی جائیں؟
 

arifkarim

معطل
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
خدا نے کائنات بنانے میں‌بس نہیں کی اور ہماری قوم نے لطیفے بنانے میں بس نہیں کرنی!
 

تنویرسعید

محفلین
بھائی آپ تو غصہ کر گئے یہ تو صرف لطیفہ ہے۔ ویسے حقیقت میں ہمارے عمل بھی کچھ اتنےاچھے نہیں بس اللہ اپنی رحمت سے ہی جنت میں جگہ دے تو دے ورنہ اگر اعمال پر گئے تو صرف چند نیک لوگ ہی جنت میں جائیں گئے۔ وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
عدل کریں تاں تھر تھر کمبن اُچیاں شاناں والے
فضل کریں تاں بخشے جاون مے ورگے منہ کالے

(اسکے عدل پر گئے تو اونچی اونچی شانوں والے بھی تھر تھر کانپے گے
اسکے فضل پر گئے تو مجھ جیسے کالے منہ والے بھی بخشے جائیں گے)

اور ہمیں اس کا فضل ہی چاہیے۔
 
Top