انکرپٹڈ فائلز کو نئی ونڈوز کرنے کے بعد ڈی کرپٹ کیسے کروں؟

السلام علیکم:
جناب میں نے اپنے کمپیوٹر میں کچھ اہم فائلز کو NTFS فائل سسٹم کے تحت Advanced Options سے ان کرپٹ کرکے رکھا ہوا تھا، اب جب کے نئی ونڈوز کی ہے ان تک نہ ہی تو رسائی ہو رہی ہے اور نہ ہی وہ ڈی کرپٹ ہو رہی ہیں، کیا میں ان کو دوبارہ استعمال میں نہیں لا سکتا؟ پلیز مدد کیجیئے
 
فاتح

لائبریرین
مائکرو سافٹ کا فائل انکرپشن کا طریقہ اتنا ہی گھٹیا ہے جتنا مائکرو سافٹ سے توقع کی جا سکتی ہے;)
"ٹرو کرپٹ (TrueCrypt)" استعمال کیا کریں۔
ان فائلوں تک رسائی کے لیے پہلے تو آپ ان کی پرمیشن نئے یوزر کے لیے سیٹ کیجیے۔ اگر ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو "وندوز ایکسپلورر" کے مینو میں "ٹولز" دبائیں اور "فولڈر آپشنز" پر کلک کیجیے۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جہاں "ویو" کے ٹیب میں جا کر "ایڈوانسڈ سیٹنگز" کے شاید آخری آپشن "Use Simple File Sharing" پر سے چیک ہٹا دیجیے۔
اب مطلوبہ فولڈر پر رائٹ کلک کر کے "پراپرٹیز" پر کلک کیجیے۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں سیکیورٹی کے ٹیب میں جا کر نئی وندوز کے یوزر کو شامل کروا کر مکمل اختیارات دیجیے یا ایڈوانسڈ پر کلک کر کے نئی ونڈو کھولیں اور "اونر" کے ٹیب میں جا کر نئے یوزر کو اس فولڈر کی اونر شپ دے دیجیے۔ لیجیے رسائی کا مسئلہ تو حل ہوا لیکن اب کیا کریں کہ انکرپشن ای ایف ایس سے کی تھی۔
اس کو ڈی کرپٹ کرنے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ کیز کی فائلیں (اگر وہ آپ نے سنبھال کر رکھی تھیں) کو سرٹیفیکیٹ مینیجر میں پرسنل کے آپشن میں مطلوبہ فائلوں کے ساتھ الاٹ کروا دیجیے۔ لیکن اگر وہ بھی نہ ملیں تو ڈی کرپشن ٹولز زندہ باد مثلاً ایلکم سافٹ کا "ایڈوانسڈ ای ایف ایس ڈیٹا ریکوری" جو خود بخود کمپیوٹر میں انکرپٹد فائلیں بھی ڈھونڈے گا اور ان کی ایسوسی ایٹڈ کیز بھی حتیٰ کہ اگر کیز ڈیلیٹ ہو گئی ہوں‌تو ہارڈ ڈسک کی رگوں میں گھس کر بھی انہیں نکالنے کی کوشش کرے گا۔:grin:
Advanced EFS Data Recovery
http://www.elcomsoft.com/aefsdr.html
 
جناب فائدہ ندارد

محترم:
کوئی فائدہ نہیں ہوا، میں نے آپ کا بتایا گیا طریقہ استعمال کیا نہ تو فائلز تک رسائی ممکن ہوسکی اور نہ ہی advanced EFS Data Recovery سے ان کی کیز مل سکی، جناب کیا کوئی اور حل نہیں ہے؟
 
arifkarim

معطل
محترم:
کوئی فائدہ نہیں ہوا، میں نے آپ کا بتایا گیا طریقہ استعمال کیا نہ تو فائلز تک رسائی ممکن ہوسکی اور نہ ہی advanced efs data recovery سے ان کی کیز مل سکی، جناب کیا کوئی اور حل نہیں ہے؟

بھائی اونر شپ دینے سے کم از کم میرا مسئلہ تو حل ہو گیا تھا۔ اب فاتح صاحب ہی آپکے حل کو فتح کر سکتے ہیں۔
 
جناب فاتح صاحب کہاں رہ گئے؟

السلام علیکم:
جناب فاتح صاحب آپ کی نوازش ہوگی اگر آپ میری مدد کرسکیں! بہت پریشان ہوں، اگر ان فائل تک رسائی ہی ہوسکے تو بہت بڑی بات ہوگی،پلیز
 
Top