مینہ دا خپلو سنگہ کیژی مالہ چل نہ رازی( پشتو )

فرضی

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ میرا مطلب مؤنث سے تھا۔۔۔۔ اور بقول شخصے لڑکیاں تو کبھی بھی 25 سے اوپر نہیں ہوتیں۔۔ اس لیے۔۔۔ چپ ۔۔۔نغمہ بی بی سن نہ لے۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
واؤ‌ ۔۔ پشتو میں‌ کتنی قسم کے لہجے ہیں؟‌ اور معیاری لہجہ کسے مانا جاتا ہے؟
معیار کیلیے متفق ہونا ضروری ہے اور تاریخی طور پر پشتون یا پختون(یہی دیکھ لیں) کبھی متفق نہیں ہوئے۔ متفق ہوئے تو بن بلائے مہمانوں کو نکالنے پر۔
بہرحال شمالی سرحد کی بولی معیار مانی جاتی ہے۔ اخبارات و کتب میں وہی لکھی جاتی ہے۔ افغانستان کا پتہ نہیں لیکن انکی بولی ہمارے جنوبی علاقوں سے زیادہ ملتی ہے۔
 
زین

لائبریرین
پاکستان کی طرح افغانستان میں بہت سارے لہجے ہیں ۔ معیاری لہجہ افغان ٹی وی چینلز دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے ۔
 
زین

لائبریرین
ویسے گانا فاطمہ بہن اور عمار بھائی کے علاوہ کس کس کو پسند آیا؟
 
جہانزیب

محفلین
زین مجھے پشتو موسیقی اچھی لگتی ہے، سمجھ نہیں‌ آتی البتہ ۔
میرے بلاگ پر بھی آپ کو "خو پخاور دے کنا"‌ مل جائے گا :lol:
فاطمہ میں‌نے عمار کو پشتو سکھانے کی بات کی تھی، آپ کو نہیں ۔
 
زین

لائبریرین
ھمممم ۔ میری طرح ۔:)
میں‌ بھی فارسی، عربی، پنجابی،سندھی، بلوچی،براہوی موسیقی سنتا ہوں۔
 
زین

لائبریرین
اور وہ دوسرا گانا ۔

"یارا دا ستا پہ اننگوں کی .........." وہ بھی زبردست ہے ۔ ذرا سنیں تو سہی۔ :grin:
 
ف۔قدوسی

محفلین
زین مجھے پشتو موسیقی اچھی لگتی ہے، سمجھ نہیں‌ آتی البتہ ۔
میرے بلاگ پر بھی آپ کو "خو پخاور دے کنا"‌ مل جائے گا :lol:
فاطمہ میں‌نے عمار کو پشتو سکھانے کی بات کی تھی، آپ کو نہیں ۔

میں نے تو کچھ بھی نہیں کہا اور نہ میں جانتی ہوں کہ آپ نے کسی کو پشتو سکھانے کی بات کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
واؤ‌ ۔۔ پشتو میں‌ کتنی قسم کے لہجے ہیں؟‌ اور معیاری لہجہ کسے مانا جاتا ہے؟
السلام علیکم ۔
پشتو کے دو لہجے ہیں ۔ قندہاری یا نرم لہجہ اور یوسفزئی یا سخت لہجہ ۔ معیاری اور تحریری لہجہ یوسفزئی لہجہ ہے۔

پشتو زبان کے تعارف کے لئے اس ربط پر میرے پوسٹ‌دیکھیں
 
فقط دو؟ پشتو تو ہر گاؤں اور قبیلے میں مختلف لہجے میں بولی جاتی ہے البتہ اس کے مشہور لہجے دو ہیں۔۔۔۔ سخت، جو پشاور، سوات اور کابل،وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔ اور نرم جو قندہار، کوئٹہ وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔

پشتو لہجوں میں مجھے سب سے زیادہ مشکل، وزیری یا وزیرستان کے لہجے اور منگل لہجے میں پیش آتی ہے۔۔ساجد کے ساتھ البتہ گزارہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔ :)
 
وہ تو لائبریری سیکشن میں ہے ۔ اور وہاں پوسٹ کرنے کی اجازت بھی نہیں
:(
فقط دو؟ پشتو تو ہر گاؤں اور قبیلے میں مختلف لہجے میں بولی جاتی ہے البتہ اس کے مشہور لہجے دو ہیں۔۔۔۔ سخت، جو پشاور، سوات اور کابل،وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔ اور نرم جو قندہار، کوئٹہ وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔

پشتو لہجوں میں مجھے سب سے زیادہ مشکل، وزیری یا وزیرستان کے لہجے اور منگل لہجے میں پیش آتی ہے۔۔ساجد کے ساتھ البتہ گزارہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔

ہمارا لہجہ قندھاری اور یوسفزئی دونوں سے ہٹ کر ہے ۔
:)
 
جیہ

لائبریرین
فقط دو؟ پشتو تو ہر گاؤں اور قبیلے میں مختلف لہجے میں بولی جاتی ہے البتہ اس کے مشہور لہجے دو ہیں۔۔۔۔ سخت، جو پشاور، سوات اور کابل،وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔ اور نرم جو قندہار، کوئٹہ وغیرہ میں بولا جاتا ہے۔

پشتو لہجوں میں مجھے سب سے زیادہ مشکل، وزیری یا وزیرستان کے لہجے اور منگل لہجے میں پیش آتی ہے۔۔ساجد کے ساتھ البتہ گزارہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔ :)

آپ نے وضاحت کر دی نا۔
 
Top