خود کشی

محبت ساتھ ہو تو زندگی بے حد حسیں ہوگی
مگر ساتھی کی نفرت موت کا سامان ہوتی ہے

ارے چاہت کے بدلے نفرتوں کی مار دیتی ہے
سبھی کہتے ہیں ایسی عورتِ نادان ہوتی ہے

مجھے افسوس اپنی چاہتوں کا کیوں ذرا ہوگا
تِری نفرت ہماری جان پر احسان ہوتی ہے

مرے مرنے پہ شاید آنکھ تیری ہی ذرا نم ہو
تو ایسی موت میرے درد کا درمان ہوتی ہے

مری روح شکستہ تم نے دیکھی ہی نہیں ابتک
بتا کیسے کہوں تجھ کو مری پہچان ہوتی ہے

یہ لو خود کوسزا دے دی ہمی نے تجھ سے دوری کی
اگر ایسے تمہاری زندگی آسان ہوتی ہے
 

الف عین

لائبریرین
غزل اچھی ہے۔ بس ذرا تطویل کے باعث نستعلیق میں مشکل ہوتی ہے پڑھنے میں۔ آک کل شاید بیشتر لوگوں نے علوی کو اپنا لیا ہو۔۔
 
تطویل کا استعمال میں عموما فارمیٹنگ کے لیئے استعمال کرتا ہوں مگر فی الحال اسکا متبادل نستعلیق میں نہ ہونے کی وجہ سے مجھے یہی فونٹ استعمال کرنا پڑتا ہے امید ہے درگزر فرمائیں گے
 
تطویل کا استعمال میں عموما فارمیٹنگ کے لیئے استعمال کرتا ہوں مگر فی الحال اسکا متبادل نستعلیق میں نہ ہونے کی وجہ سے مجھے یہی فونٹ استعمال کرنا پڑتا ہے امید ہے درگزر فرمائیں گے

جمیل نوری نستعلیق میں تطویل کی جگہ کشیدہ کی سہولت ہے۔
 
جناب میم مغل صاحب اور شمشاد صاحب نے ہمیں ہمارے ہال میں ہمارے حال پر چھوڑدیا ماضی استمرار سے مستقبل بعید تک یہاں داخل ہونے کے آثار نہیں نظر آتے ہم کیا کہیں اور کیا کریں
گزارش عرض کیجے تو گوارا کون کرتا ہے
گزرتے وقت کو یاں یوں گزارا کون کرتا ہے
ہم اپنے آپ سے ہی پیار کرلیں روئے آئینہ
کہ ہم کو اردو محفل می سنواراکون کرتا ہے؟سیدانورجاویدھاشمی
 
اجی انور میاں سید بھی ہو جاوید کے بیٹے
تمہارے ساتھ رہنے سے کنارہ کون کرتا ہے
ابھی حالات ایسے ہیں نہیں خوگر توجہ کا
تمہی دیکھو گے میری جاں سنوارا کون کرتا ہے



ایسا کیوں ہاشمی صاحب کس نے کردی گستاخی آپ کی شان میں
 
کوائف کی درستگی یا درستی کے لیے سیدانورجاویدہاشمی

اجی انور میاں سید بھی ہو جاوید کے بیٹے
تمہارے ساتھ رہنے سے کنارہ کون کرتا ہے
ابھی حالات ایسے ہیں نہیں خوگر توجہ کا
تمہی دیکھو گے میری جاں سنوارا کون کرتا ہے
ایسا کیوں ہاشمی صاحب کس نے کردی گستاخی آپ کی شان میں
حضور والا آداب و تسلیمات
میں سید انورجاویدہاشمی بیٹا ہوں سید عبداللہ ہاشمی المعروف سالک الہاشمی علیگ مرحوم کا !
آپ کی عنات بجا اور نوازش و کرم ہائے صدہا کا ممنون و زیرباراحسان ہوں
دعاءوں میں،صداءوں میں،
فضاءوں میں، اداءوں،دلرباءوں میں،
نوا و بے نواءوں میں ہمیشہ یاد کیجے گا
طبعیت شاد ہو جس دم
ہمیں بھی شاد کیجے گا
خدا آباد رکھے دل سدا سائیں
سیدانورجاویدہاشمی،نارتھ کراچی
گاہ و ناگاہ میں سر محفل
آپ سے ملنے روز آءوں گا
سیدانورجاویدہاشمی
 
Top