ایک غیر متعلقہ مگر اہم مسئلہ

مانی چیمہ

محفلین
جناب ناظمین : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :
کیا ایسا ممکن ہے اس فورم پر ایک لنک ایسے لوگوں کی راہنمائی کے لیے بنایا جائے جسمیں فورم پر وہ لوگ مشاورت کر سکیں جو بغرض ملازمت "گلف " ممالک میں جانا چاہ رہے ہوں۔
فورم پر موجود لوگ انہیں اپنے تجربات کی نظر میں مشورہ دے سکیں ، اور دیار غیر میں موجود لوگ انکی کیا مدد کر سکتے ہیں ملازمت کے حصول کے حوالے سے بھی وہاں آنے کے حوالے سے بھی۔
امید کرتا ہوں کہ اس موضوع پر گہری نظر سے سوچ بچار کر کے جواب دیا جائے گا، کیوں کہ آج کل ملازمت کے حوالے سے لوگ کافی پریشان ہیں ،دنیا کے حالات کی وجہ سے غریب اور ملازمت پیشہ لوگ کافی پریشان ہیں ۔
امید کرتا ہوں اس سلسلے کے متعلق ضرور جواب دیا جائے گا۔
دعاوں کا طالب : مانی چیمہ
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی یہ "دیس اپنا اپنا" میں شروع کر چکے ہیں۔
آپ بھی وہاں اپنے خیالات سے نوازیں۔
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم جناب
جب میں نے محفل پر سارا فورم اچھی طرح چیک کیا تو مجھے دیس اپنا اپنا مل گیا ، بہت شکریہ
 
Top