قسیم حیدر کا بک شیلف

قسیم حیدر

محفلین
میرے پاس اس وقت جو کتابیں موجود ہیں ان کی فہرست حاضرہے۔
قرآنیات
1۔ تفہیم القرآن سید مودودی جلد 1 تا 6
2۔ تدبر قرآن امین احسن اصلاحی جلد 1 تا 9
3۔ فی ظلال القرآن سید قطب جلد 1 تا 6
4۔ معارف القرآن مفتی محمد شفیع جلد 1 تا 8
5۔ تیسیر القرآن عبدالرحمٰن کیلانی جلد 1 تا6
6۔ کنزالایمان مع خزائن العرفان احمد رضا بریلوی
7۔ ترجمہ قرآن شاہ رفیع الدین
8۔ ترجمہ قرآن شاہ عبدالقادر
9۔ ترجمہ قرآن سید مودودی
10۔ تفسیر عثمانی شبیر احمد عثمانی
11۔ کشف الرحمٰن احمد سعید دہلوی
12۔ مجموعہ تفاسیر فراہی حمید الدین فراہی
13۔ نور الایمان مفتی محمد رضا
14۔ تفسیر احسن الکلام محمد محسن خان ترجمہ قرآن صلاح الدین یوسف
15۔ تیسیر القرآن ڈکشنری عطا الرحمٰن ثاقب
احادیث و سیرت نگاری
16۔ صحیح بخاری جلد 1 تا 7 عربی مطبوعہ بیروت
17۔ صحیح مسلم جلد 1 تا 4 عربی
18۔ سنن ابن ماجہ جلد1،2
19، سنن ابی داؤد جلد 1،2
20۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سید سلیمان ندوی جلد 1 تا 7
21۔ الرحیق المختوم صفی الرحمٰن مبارکپوری
22۔ مختصر سیرت النبی صفی الرحمٰن مبارکپوری
23۔ محسن انسانیت نعیم صدیقی
24۔ النبی الخاتم مناظر احسن گیلانی
25۔ حیات طیبہ عبدالحی
26۔ سیرت النبی پر ایک محققانہ نظر محمد سعید
27۔ رحمت عالم سید سلیمان ندوی
28۔ اسوہ رسول ڈاکٹر محمد عبدالحی
مودودی صاحب
29.دینیات
30۔ خطبات
31۔اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات
32۔ سلامتی کا راستہ
33۔ اسلامی قانون
34۔ قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں
35۔ اسلام اور عدل اجتماعی
36۔ انسان کا معاشی مسئلہ اور اس کا اسلامی حل
37۔ پردہ
متفرق
38۔ رمضان المبارک اور قیام اللیل کے مسائل ابن باز
39۔ نفس کا تزکیہ بنت الاسلام
40۔ قربت کی راہیں عبدالرحمٰن محمدی
41۔ منزل کلیم چغتائی
42۔ آداب زندگی محمد یوسف اصلاحی
43۔آب کوثر مفتی محمد امین
44۔ روح، عذاب قبر اور سماع موتی عبدالرحمن کیلانی
45۔حصن المسلم عبدالسلام بن محمد
46۔ہم دعوت کا کام کیسے کریں عبدالبدیع
47۔قرآن اور سائینس سید قطب
48۔کامیابی کے راستے ڈیل کارنیگی
49۔بدعت اور امت پر اس کے برے اثرات علی بن محمد بن ناصر
50۔سوانح کربلا نعیم الدین مراد آبادی
51۔فتاوی الصیام ابن عثیمین
52۔رہنمائے خوشنویسی ایم ایم صابری
53۔پاکستانی پنجابی شاعری شریف کنجاہی
54۔مسئلہ جبر و قدر ابن تیمیہ
55۔ مسنون شادی یوسف طیبی
56۔تحفۃ العروس عربی محمود مہدی
57۔تاریخ اسلام اکبر شاہ نجیب آبادی
58۔خطبات بہاولپوری (ا تا 5) عبداللہ بہاولپوری
59۔تاریخ دعوت و عزیمت ابو الحسن علی ندوی
60۔کلیات اقبال علامہ اقبال
61۔دیوان غالب غالب
62۔دیوان زہیر عربی
63۔دیوان ابی العتاھیۃ عربی (مطبوعہ 1914 بیروت)
64۔ارشاد الطالبین قاضی ثناء اللہ امرتسری
65۔آخری معرکہ نسیم حجازی
66۔کیا ہم مسلمان ہیں؟ (دوم، سوم) شمس نوید عثمانی
67۔خلافت و ملوکیت پر تحقیقی نظر صلاح الدین یوسف
68۔مناظر قیامت سید قطب
69۔میری داستان حیات ہیلن کیلر
70۔دربار اکبری
71۔صدیق کامل عباس محمود العقاد
72۔جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی صدر جنرل محمد ایوب خان
73۔فضائل ذکر محمد زکریا صاحب
74۔فضائل اعمال محمد زکریا صاحب
75۔مقدمہ دیوان حالی الطاف حسین حالی
76۔کتاب التوحید محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ
77۔تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل
78۔مختصر صحیح البخاری زین الدین احمد
79۔مقام حدیث اور اصلی اہل سنت اشفاق ظفر لودھی
80۔حیات الصحابہ محمد یوسف کاندھلوی
81۔امیر معاویہ ایک مجاہد صحابی منیر احمد الغضبان
82۔شریعت یا جہالت محمد پالن حقانی
83۔اخوان المسلمون کا تربیتی نظام یوسف قرضاوی
84۔محبت رسول ﷺ مقصود الحسن فیضی
85۔نمازِ نبوی شفیق الرحمٰن
86۔شہید المحراب حافظ محمد ادریس
87۔مرقع فیض فیض مجدد کاتب
 

ابوشامل

محفلین
ماشا اللہ قسیم! آپ کے پاس تو بڑی شاندار کتابیں ہیں۔
اللہ اور برکت دے۔ یہ بتائیے کہ شادی پر کتنی کتابیں تحفے میں ملیں؟ :)
 

قسیم حیدر

محفلین
ماشا اللہ قسیم! آپ کے پاس تو بڑی شاندار کتابیں ہیں۔
اللہ اور برکت دے۔ یہ بتائیے کہ شادی پر کتنی کتابیں تحفے میں ملیں؟ :)
بھائی ابوشامل، جزاک اللہ خیرا۔
شادی پر صرف ایک کتاب تحفے میں ملی، :(
سیف اللہ بھائی نے "مختصر سیرت النبی‌ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم" تحفتٓا دی ہے
 

قسیم حیدر

محفلین
ایک عجیب بات، میرے پاس عمران سیریز اور اشتیاق احمد کے بہتیرے ناول تھے، علاوہ ازیں نسیم حجازی کے ناول ایک دو کے سوا سب موجود تھے۔ اب کی بار آ کر بک شیلف دیکھی ہے تو وہ وہاں ہیں جہاں سے کوئی خبر ان کی نہیں آتی۔ ہمارے ایک دوست کبھی کبھار ناول پڑھنے کے لیے لے جاتے تھے پھر ابا جان کے خوف سے انہیں قتل کر دیتے اور اس کی لاش اگلے دن محلے کی نالیوں میں بہتی ہوئی ملتی۔ اللہ نہ کرے ہماری غَیبت میں ایسے واقعات پھر سے رونما ہوئے ہوں۔:)
 
Top