روبو فارم ۔ ایک بہترین سافٹ وئیر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
ایک سافٹ وئیر جو میرے پاس کافی عرصے تھا کچھ دن ہوئے استعمال کرنے کا موقع ملا۔ RoboForm ۔ اس سافٹ وئیر کا خصوصیت یہ ہے کہ یہ لامحمدود پاسورڈ لامحمدود شناحت (Identities) کے ساتھ محفوظ رکھتا ہے ۔ آپ کو صرف اس کا ماسٹر پاسورڈ (اگر آپ رکھے تو ) یاد رکھنا پڑتا ہے ۔ یہ باقی تمام پاسورڈ جیسے ہاہو ، ہاٹ میل ، جی میل، وغیرہ کے پاسورڈ حود ہی محفوظ رکھتاہے ۔ آپ اسے استعمال کریں آپ کو خود ہی یقین آجائے گا کہ کتنا بہترین سوفٹ وئیر ہے۔
والسلام ۔


 
کیا اس کا سورس کوڈ دستیاب ہے یا یہ ویریسائن سے منظور شدہ ہے؟

ورنہ اس بات کی کیا ضمانت کہ مذکورہ سافٹ ویر آپ کے انتہائی ذاتی اور خفیہ اندراجات اپنے خالق کو ارسال نہیں کر رہا؟

استعمال سے قبل سوچئے!
 

محمد سعد

محفلین
میں نے اس سافٹ وئیر کے بارے میں کئی تبصرے پڑھے ہیں۔ سب ہی اسے ایک عمدہ سافٹ وئیر قرار دیتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں یہ صرف انہی لوگوں کے لیے اچھا ہے جو انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔ فائرفاکس اور دیگر بہت سے براؤزر خود ہی پاسورڈ کو سنبھالنے کا کام بخوبی کر لیتے ہیں۔
 
جی ہاں پر آپ کو بہرحال آئی ڈی تو لکھنا ہی پڑتا ہے۔ اس کے ذریعے سے اس کی بھی حاجت نہیں رہتی ۔ اور اگر آپ کسی جگہ Sing Up ہورہے ہے تو آپ کو مکمل فارم فِل کرنا نہیں پڑے گا ۔ یہ خود بخود فارم فِل کردے گا ۔ اور بھی بہت سے خصوصیات ہے۔ میں دراصل اسے استعمال کر رہا ہوں اس لیے آپ کو بھی مشورہ دیا ۔ ہر ایک ہی بہرحال اپنی اپنی پسند ہوتی ہے ۔
والسلام و شکریہ
 

راجہ صاحب

محفلین
کیا اس کا سورس کوڈ دستیاب ہے یا یہ ویریسائن سے منظور شدہ ہے؟

ورنہ اس بات کی کیا ضمانت کہ مذکورہ سافٹ ویر آپ کے انتہائی ذاتی اور خفیہ اندراجات اپنے خالق کو ارسال نہیں کر رہا؟

استعمال سے قبل سوچئے!

بالکل درست کہا بھائی صاحب
 
Top