بد تمیز کے لیے

زینب

محفلین
عقل بڑی کہ بھینس ؟
وسلام

نا عقل نا بھینس۔۔۔۔۔زینب بڑی:laugh:

زینب بری بات بدتمز بے چارہ پہلے ہی تم لوگوں کے بلاگز کے لئے پریشان ہے ۔۔

اپنے بلاگز کے زندہ ہونے کے لئے دعا کرو ۔۔ کیا پتا وہ ہی اثر کر جائے باقی تو سب تدبیریں بے کار گئیں ہیں ۔۔۔:roll:

جی آپ کہہ سکتی ہو بے فکری جو ہویئں۔۔۔۔۔مجھے تو ویسے ہی نالائق بچوں‌کی طرح کچھ لکھنے بیٹحتے ہی نیند آنے لگتی تھی پھر بھی اتنی محنت کر کے خبریں‌سن سن کے سیاست میں‌قدم جمائے ہی تھے کہ جیالوں کی بددعا لگ گئی:grin:
 

duffer

محفلین
وارث صاحب اپ کی بھی کچھ سے زیادہ تحاریر میرے ریڈر میں فی الوقت موجود ہیں
اگر آپ چاہیں تو میں وہ آپکو دے سکتا ہوں
اور منظر نامہ کی بھی
اور کافی سارے اردو بلاگز کی
اس سے پہلے کہ میرا ریڈر بھی سلام دعا کر لے اگر کسی کو چاہئیں تو مجھ سے رابطہ کر لے
 

اعجاز

محفلین
بدتمیز کی ہوسٹنگ کے ساتھ مسئلہ کیا وقوع پزیر ہوا؟ کسی کو تفصیلات معلوم ہوں تو براہ مہربانی مطلع فرمائیں ۔
شکریہ

پاکستان زندہ باد
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہوسٹنگ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ ڈومین صحیح چل رہی ہے۔ دراصل یہ شیئرڈ‌ ہوسٹنگ پر چل رہی ہے اور اس پر ورڈپریس ملٹی یوزر ایڈیشن استعمال ہو رہا تھا جو کہ شیئرڈ ہوسٹنگ پر استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ پر ڈیٹابیس کا استعمال ایک حد سے زیادہ بڑھ گیا تو ڈریم ہوسٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور انہوں نے اس ڈیٹابیس کو ضبط کر لیا، اور یہ ڈیٹا واپس بھی نہیں کر رہے۔ :(
ڈریم ہوسٹ اکثر صارفین کے ساتھ ایسا سلوک کر چکا ہے۔ ہم بھی اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے انجام کے بعد سے تھرا گئے ہیں اور سائٹ کا ڈیٹا بیک کرنے کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہم بھی اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے انجام کے بعد سے تھرا گئے ہیں اور سائٹ کا ڈیٹا بیک کرنے کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔

:eek::eek:
کیا اردو محفل بھی اسی ہوسٹ پر موجود ہے؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو بیک اپ بہت ضروری ہے، کہیں اردو کی ترویج کا سارا کام ایک لمحہ میں‌ظائع نہ ہو جائے، جیسا کہ itdunya.com کیساتھ ہوا تھا!
 

محمد وارث

لائبریرین
:eek::eek:
کیا اردو محفل بھی اسی ہوسٹ پر موجود ہے؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو بیک اپ بہت ضروری ہے، کہیں اردو کی ترویج کا سارا کام ایک لمحہ میں‌ظائع نہ ہو جائے، جیسا کہ itdunya.com کیساتھ ہوا تھا!


اب کیا کرنا اردو کی ترویج کو :(

تین، چار سال بعد ویسے ہی قیامت آ رہی ہے ;)

 

محمد وارث

لائبریرین
عزیز از جان (دروغ مصلحت آمیز بہ از راستی فتنہ انگیز) عزیز امین،
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خداوند کریم سے نیک مطلوب چاہتا ہوں۔;)
آپ کے اس درجہ درد انگیز نالہ نما محضر نامے پڑھ کر رقت طاری ہو گئی۔ بخدا اس سوچ میں غلطاں و پیچاں ہوں کہ اس قدر دکھوں کے باوجود آپ زندہ کیوں کر ہیں۔ بہرحال ہیں تو ہوا کریں۔ :grin:
پھر یہ بھی سوچتا ہوں کہ آپ کا مقصد (بہبود حیوانات) کس قدر عظیم ہے اور آپ کے ساتھ سلوک کیسا طفل یسیر سا کیا گیا۔ اللہ اللہ! یہ بد تمیز آخر روزِ یومِ قیامت کے دن کس منہ سے خدا کے حضور پیش ہو گا کہ آپ سمیت تمام حیوانات اس کا دامن کھینچ رہے ہوں گے۔ ارے آپ نے غلط سمجھا میں آپ کو 'ہنوز' اشرف المخلوقات ہی شمار کر رہا ہوں، میرا لکھنے کا مقصد تھا کہ آپ اور باقی تمام حیوان۔۔۔ اوہ میرے خیال میں یہاں ایک مرتبہ پھر ذو معنویت در آئی ہے۔۔۔ خیر آپ اتنے تو عاقل و بالغ ہیں ہی کہ اس بات کا مفہوم سمجھ سکیں۔
خیر میرے عزیز (جو آپ ہر گز نہیں ہو سکتے) امین بھائی! میں نے آپ کے تمام غم و آلام کا ایک مستقل اور سہل حل سوچا ہے۔ نہیں نہیں، بلاگنگ سے تائب ہونے کا مشورہ نہیں دے رہا۔۔۔ اس پر حیوان تو حیوان شاید ایک آدھ بلاگر (جو یقیناً آپ ہی ہو سکتے ہیں) بھی میرے پیچھے پڑ سکتے ہیں۔تو آتا ہوں مسئلے کے حل کی جانب۔۔۔
آپ ایسا کیجیے کہ ایک ذاتی ڈومین نیم خرید لیں جو 6 سے 8 ڈالرز کا مل جائے گا۔ اس کے بعد کوئی درمیانی سی ہوسٹنگ سروس بھی خرید لیں جو 100 تا 200 ڈالرز سالانہ کے اندر اندر آ جانی چاہیے۔
اس پر کوئی اردو بلاگنگ انجن نصب کر لیں۔ اس سلسلے میں مفت مدد آپ کے یارِ غار عبد القدوس صاحب سے مل سکتی ہے:)۔
اور ہاں ڈیٹا کا آف لائن بیک اپ لینے کے لیے کسی اچھی نسل کی ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو لینا نہ بھولیے گا کہ کوئی بھی ہوسٹنگ سروس ڈیٹا کی حفاظت کی 100 فی صد گارنٹی نہیں دیتی۔
اور ایک مرتبہ پھر "اُسی" عزم و ہمت کے ساتھ بلاگنگ شروع کر دیجیے یا بقول ماوراء اس سے لکھوانا شروع کر دیں۔ یوں بھی 'بی بی سی' کی سائٹ تو چل ہی رہی ہے جہاں سے آپ کے بلاگ کا 90 فی صد ڈیٹا محفوظ حالت میں مل سکتا ہے۔;)
اللہ اللہ خیر سلا۔ نہ کسی کی سائٹ پر مفت ہوسٹ کریں اور نہ اس جھنجھٹ میں پڑیں۔
مزید مشورہ درکار ہو تو مجھ سے کسی حیوان دوست سے رابطہ کرنے سے گریز نہ کیجیے گا۔
والسلام،
خاکسار،
ناچیز،
احقر،

واہ واہ واہ، لا جواب

اجی حضرت کیا اشہبِ قلم کو دوڑایا ہے کہ جنگل کے سارے جانور تھرا اٹھے ہیں :)
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ، لا جواب

اجی حضرت کیا اشہبِ قلم کو دوڑایا ہے کہ جنگل کے سارے جانور تھرا اٹھے ہیں :)

اسے کہتے ہیں دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔ یعنی عین ایک ہی وقت ہم ایک دوسرے کی تحریرات پر آرا رقم کر رہے تھے۔
قبلہ میں نے بھی اپنی دانست میں تو بحر ظلمات میں‌ہی دوڑائے تھے۔
ویسے میں‌نے کہیں‌بھی ناطق یا مطلق کی وضاحت نہیں‌کی۔ بلکہ قاری کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے:grin:
 

اعجاز

محفلین
ہوسٹنگ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ ڈومین صحیح چل رہی ہے۔ دراصل یہ شیئرڈ‌ ہوسٹنگ پر چل رہی ہے اور اس پر ورڈپریس ملٹی یوزر ایڈیشن استعمال ہو رہا تھا جو کہ شیئرڈ ہوسٹنگ پر استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ پر ڈیٹابیس کا استعمال ایک حد سے زیادہ بڑھ گیا تو ڈریم ہوسٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور انہوں نے اس ڈیٹابیس کو ضبط کر لیا، اور یہ ڈیٹا واپس بھی نہیں کر رہے۔ :(
ڈریم ہوسٹ اکثر صارفین کے ساتھ ایسا سلوک کر چکا ہے۔ ہم بھی اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے انجام کے بعد سے تھرا گئے ہیں اور سائٹ کا ڈیٹا بیک کرنے کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔

ہممم ۔۔ اس میں‌ تو پھر بدتمیز کی کوئی بہت بڑی غلطی نہیں نظر آتی۔ مینول بیک اپ لینا چاہئیے تھا اور جو کہ بلاگرز کی بھی اسی طرح زمہ داری تھی شاید۔
لیکن ڈریم ہوسٹ کا فعل بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔
 

زیک

مسافر
:eek::eek:
کیا اردو محفل بھی اسی ہوسٹ پر موجود ہے؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو بیک اپ بہت ضروری ہے، کہیں اردو کی ترویج کا سارا کام ایک لمحہ میں‌ظائع نہ ہو جائے، جیسا کہ Itdunya.com کیساتھ ہوا تھا!

اردوویب بھی ڈریم‌ہوسٹ پر ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ہم اپنے ڈیٹابیس سرور کے لئے شیئرڈ نہیں بلکہ ورچوئل پرائیویٹ سرور استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ میں اور نبیل محفل کے ارکان کی مدد سے سرور لوڈ وغیرہ پر باقاعدگی سے نظر رکھتے ہیں تاکہ ہوسٹنگ کمپنی کو کوئ مسئلہ نہ ہو۔

ڈریم‌ہوسٹ خود سے جو بیک‌اپ لیتا ہے اس کے علاوہ ہم خود روزانہ ڈیٹابیس کا بیک‌اپ لیتے ہیں۔ پہلے ہم دو ہفتے کے ڈیٹابیس بیک‌اپ رکھتے تھے اردوٹیک کے مسائل کے بعد ہم نے اسے ایک مہینہ کر دیا ہے۔
 

زیک

مسافر
اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ پر ڈیٹابیس کا استعمال ایک حد سے زیادہ بڑھ گیا تو ڈریم ہوسٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور انہوں نے اس ڈیٹابیس کو ضبط کر لیا، اور یہ ڈیٹا واپس بھی نہیں کر رہے۔ :(
ڈریم ہوسٹ اکثر صارفین کے ساتھ ایسا سلوک کر چکا ہے۔

صحیح تفصیل تو بدتمیز ہی بتائے گا مگر جہاں تک مجھے علم ہے اردوٹیک بلاگز کا ڈیٹابیس سرور کریش ہوا تھا اور ڈیٹابیس کرپٹ ہو گیا تھا۔ ڈریم‌ہوسٹ نے جو بیک‌اپ فراہم کیا وہ کریش کے بعد کا تھا اس لئے اس میں کچھ نہ تھا۔ اس کے بعد کی صورتحال مجھے معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ ڈریم‌ہوسٹ دس دن کا ڈیٹابیس بیک‌اپ رکھتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
وارث صاحب اپ کی بھی کچھ سے زیادہ تحاریر میرے ریڈر میں فی الوقت موجود ہیں
اگر آپ چاہیں تو میں وہ آپکو دے سکتا ہوں
اور منظر نامہ کی بھی
اور کافی سارے اردو بلاگز کی
اس سے پہلے کہ میرا ریڈر بھی سلام دعا کر لے اگر کسی کو چاہئیں تو مجھ سے رابطہ کر لے
شکریہ ڈفر، ابھی تو امید ہے کہ منظر نامہ کی ساری پوسٹس ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ میرے بھی ریڈر اور لائیو رائٹر کے ڈیٹا میں کافی پوسٹس موجود ہیں۔ لیکن اگر کوئی نہ ملی تو آپ سے رابطہ کر کے پوچھ لوں گی، شاید آپ کے ریڈر میں ہو۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ بھی نا کہوں‌گا سوائے اس کہ

سب سے پہلے آپ سے معذرت کر لوں کہ اس مراسلے کی زبان شاید آپ کو سخت لگے، لیکن پچھلے چند دنوں اور آج آپ کے بلاگز پر آپکی تحاریر دیکھ کر مجھ جیسا خاموش تماشائی بھی مجبور ہے کچھ لکھنے پر۔

دیکھیئے مسٹر قدوس، سب سے پہلی بات یہ کہ اردو ٹیک کی پرابلم کی وجہ سے آپ کو ڈائریکٹلی یا ان ڈائریکٹلی کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ آپ کیلیے تو اللہ نے ایک اوپرچونٹی بھیج دی اس شکل میں!

اس پرابلم سے سب سے زیادہ مضروب ہونے والوں میں، منظر نامہ ہے، شاہدہ اکرام صاحبہ ہیں، زاہد شکاری صاحب ہیں، شب (حجاب) ہیں، زینب ہیں، شعیب صفدر صاحب ہیں، اکرام صاحب ہیں، فہیم ہیں اور یہ خاکسار ہے۔ یہ سب وہ بلاگز تھے جو فعال اور سنجیدہ تھے، یہ سب یا تو صبر کیے ہوئے ہیں یا کسی حد تک بدتمیز کے رویے سے نالاں ہیں۔ اردو ٹیک سے ڈائریکٹ متاثر ہونے کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ اس میں بدتمیز یا کسی کا بھی کوئی قصور نہیں ہے، بجز اس کے بدتمیز کا رویہ خاصہ لا ابالی رہا، اگر وہ اس مسئلے کو تھوڑی سنجیدگی سے لیتے تو اتنا واویلا بھی نہ ہوتا۔

اور دوسری طرف آپ ہیں، کہ کچھ لینا دینا نہیں، اور آپے سے باہر ہو رہے ہیں، کبھی ناراض ہو رہے ہیں خواہ مخواہ اور کبھی من رہے ہیں خواہ مخواہ، یہ تو آپ کی قوتِ فیصلہ ہے بچوں سے بھی کمزور۔ یا تو بلاگنگ چھوڑنے کی بھونڈی بات نہیں کرنی تھی کسی کے سر چڑھ کر اور یا پھر اس بچگانہ اور جذباتی فیصلے پر قائم رہنا تھا۔ خیر یہ آپ کا انتہائی "ذاتی" مسئلہ ہے کہ آپ اردو بلاگنگ کو بلاگ چھوڑ کر زیرِ بارِ احسان کرتے ہیں یا کہ دوسری صورت میں۔

لیکن اس سارے مسئلے میں انتہائی افسوسناک بات آپ کا وہ رویہ ہے جو آپ نے اردو بلاگنگ کے بانی رکن، اردو محفل کے بانی رکن، اور نیٹ پر اس وقت اردو کو متعارف کروانے کہ جب آپ کسی اسکول کی "حوضی" میں تختیاں دھویا کرتے تھے، اور اردو دنیا کے انتہائی محترم اور قابلِ احترام جناب سید نبیل نقوی صاحب کے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے، حالانکہ نہ تو انہوں نے کوئی سخت بات آپ کو کہی اور نہ کوئی آپ کی "بے عزتی" کی، اور آپ ہیں کہ اپنے عزیزوں کی سیڑھیاں لگا کر چاند پر تھوکنے چلے ہیں، اور جب وہ تھوک واپس منہ پر آن گرا تو اسے چوم چاٹ کر پھر تیار ہو گئے ایسی ہی حرکتوں کیلیے!

تفو بر تو اے چرخ گردوں تفو
 

بدتمیز

محفلین
عزیز امین: یہ لیں آپ کا ڈیٹا یہاں پڑا ہے۔ www.bbcurdu.com

باسم: الگ الگ ڈیٹا بیک اپ لینا ممکن نہیں‌ہوتا۔ اگر سائیٹ ورکنگ ہوتی تو میں لے سکتا تھا اس وقت نہیں۔ شائد اسی ہفتے بھیج دوں۔ ویسے آپ خود بھی لینا سیکھیں۔

عبدالقدوس: مجھے کوئی پرابلم نہیں میں خود ریفر کر دیتا آپ کی طرف پر میرے پاس وقت ہے ہی نہیں۔ اگر آپ کے پاس ریسورسز پلس اس کی فائنینشل سپورٹ ہے تو سب گڈ

ماورا: آپ کے کب پوچھنے پر کب ٹھیک سے انفارم نہیں کیا؟ اور کب جواب ہی دینا نہیں گوارا کیا؟ آپ کو جو بات ادھر ادھر سے پتہ چلی خود کنفرم کر لیتیں؟ مجھے یاد نہیں مجھے آپ کا میسج ملا ہو اور واپس جواب نہ بھیجا ہو۔ اگر ایسا ہوا ہے تو معذرت

قدیر احمد: :biggrin: :chatterbox:

زینب: جیسے آپ بات کرتے ہو "جواب" نہ ملنے پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرو اور اپنا صدقہ دو :tongueout:
 
Top