مبارکباد ابو شامل کو چاند سا بیٹا مبارک

بےباک

محفلین
مبارک باد

جناب فہد صاحب ، جو ابو شامل ہیں ، گوہر نایاب کے تشریف لانے پر ان کو بہت سی مبارک قبول ہو،
آپ کی آنکھ کا تارا بنے اور اسلام کا داعی ثابت ہو ، دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو ، آمین
مخلص : بےباک
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوشی کی خبر ھے ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو فہد بھائی اللہ پاک بچے کے نصیب اچھے کرے اور اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے (آمین)
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ

بہت بہت مبارک ہو
کیا اب بھی آپ صرف ابو شامل کی کہلائینگے :confused:
نام کیا رکھا ضرور بتائیے گا


102471.gif
 

شمشاد

لائبریرین
کُنیت بڑے یعنی پہلے بچے سے ہی ہوتی ہے۔ بھلے ہی بعد میں دس بچے ہو جائیں۔
بیٹی کے نام سے بھی ہو سکتی ہے لیکن زیادہ تر بیٹے کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
اللہ آپ پر اور آپکے خاندان پر رحم کرے اور بچوں کو فرمانبردار بنائے آمین،۔ بہت بہت مبارکباد قبول کئجیے ۔ :hatoff:
 

خاور بلال

محفلین
مباک ہو فہد بھائی۔
شامل کا پارٹنر آگیا ہے تو اب آپ کی خیر نہیں۔ بڑا ہولینے دیں‌ آپ کو "ٹھیک" کردیں‌گے۔

اورایک دوسرے کے بہن بھائیو، یہ نام ہم قافیہ و ہم وزن ہی کیوں، آزاد نظم کہہ لی جائے تو کیا برا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
فہد بھائي بہت بہت مبارکباد قبول فرمائيے! اللہ صاحبزادے کو نیک فرمانبردار اور با عمل مسلمان بنائے۔ آمین ثم آمین۔
 

مغزل

محفلین
فہد بھائي بہت بہت مبارکباد قبول فرمائيے! اللہ صاحبزادے کو نیک فرمانبردار اور با عمل مسلمان بنائے۔ آمین ثم آمین۔

ارے آپ زندہ ہیں ۔۔ ہم تو سارہ بہنا سے پوچھ پوچھ تھک مرے ۔۔ مگر موصوفہ نے بھی جواب نہ دیا۔
یہ تو بھلا ہو یاہو نامہ بر دریچے والوں کا کہ آپ پر نظر پڑگئی۔
 

جیا راؤ

محفلین
ما شاءاللہ
بہت بہت مبارک ہو آپ کو ابو شامل جی۔۔۔۔ :):)
اللہ تعالٰی شامل اور اس کے بھائی کو نیک اور صالح بنائے۔۔۔۔ آمین
 
Top